Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
35 verses
1اور مُوسیٰ نے بنی اسرائیل کی ساری جماعت کو جمع کر کے کہا جن باتوں پر عمل کرنے کا حُکم خُداوند نے تُم کو دیا ہے وہ یہ ہے
2چھ دن کام کاج کیا جائے لیکن ساتواں دن تُمہارے لئے روز ِمُقدس یعنی خُداوند کے آرام کا سبت ہو۔ جو کوئی اُس میں کُچھ کام کرے وہ مارا ڈالا جائے ۔
3تُم سبت کے دن اپنے گھروں میں کہیں بھی آگ نہ جلانا ۔
4اور موسیٰ نے بنی اسرائیل کی ساری جماعت سے کہا جس بات کا حُکم خُداوند نے دیا ہے وہ یہ ہے کہ۔
5تُم اپنے پاس سے خُداوند کے لئے ہدیہ لایا کرو ۔ جس کسی کے دل کی خُوشی ہو وہ خُداوند کا ہدیہ لائے ۔ سونا اور چاندی اور پیتل ۔
6اور آسمانی رنگ اور ارغوانی رنگ اور سُرخ رنگ کے کپڑے اور مہین کتان اور بکریوں کی پشم ۔
7اور مینڈھو ں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالیں اور تخس کی کھالیں اور کیکر کی لکڑی ۔
8اور جلانے کا تیل اور مسح کرنے کے تیل کےلئے اور خُوشبُودار بخور کے لئے مصالح۔
9اور افُود اور سینہ بند کے لئے سلُیمانی پتھر اور اَورجراؤپتھر ۔
10اور تُمہارے درمیان جو روشن ضمیر ہیں وہ آکر وہ چیزیں بنائیں جنکا حُکم خُداوند نے دیا ہے ۔
11یعنی مسکن اور اُسکا خیمہ اور غلاف اور اُسکی گھُنڈیاں اور تختے اور بینڈے اور اُسکے سُتون اور خانے ۔
12صندُوق اور اُسکی چوبیں ۔ سر پوش اور بیچ کا پردہ ۔
13میز اور اُسکی چوبیں اور اُسکے سب ظروف اور نذر کی روٹیاں ۔
14اور روشنی کے لئے شمعدان اور اُسکے برتن اور چراغ اور جلانے کا تیل ۔
15اور بخور جلانے کی قُر بانگاہ اور اُسکی چوبیں اور مسح کرنے کا تیل اور خُوشبُو دار بخور اور مسکن کے دروازہ کے لئے دروازہ کا پردہ ۔
16اور سوختنی قُربانی کا مذبح اور اُسکے لئے پیِتل کی جھنجری اور اُسکی چوبیں اور اُسکے سب ظروُف اور حوض اور اُسکی کُرسی ۔
17اور صحن کے پردے ستوُنوں سمیت اور اُنکے خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ ۔
18اور مسکن کی میخیں اور صحن کی میخیں اور اُن دونوں کی رسّیاں ۔
19اور مقدس کی خدمت کےلئے بیل بُوٹے کڑھے ہو ئے لباس اور ہارُون کاہن کے لئے مُقدس لباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس تاکہ وہ کاہن کی خدمت کو انجام دیں ۔
20تب بنی اسرائیل کی ساری جماعت مُوسیٰ کے پاس سے رُخصت ہو ئی ۔
21اور جِس جِس کا جی چاہا اور جِس جِس کے دل میں رغبت ہو ئی وہ خیمہ اجتماع کے کام اور وہاں کی عبادت اور مُقدس لِباس کے لئے خُداوند کا ہدیہ لایا ۔
22اور کیا مرد کیا عورت جِتنوں کا دل چاہا وہ سب جُگنو بالیاں انگشتریاں اور بازُو بند سب سونے کے زیور تھے لانے لگے ۔ اس طریقہ سے لوگو ں نے خُداوند کو سونے کا ہدیہ دیا ۔
23اور جِس جِس کے پاس آسمانی رنگ اورارغوانی رنگ اور سُرخ رنگ کے کپڑے اور مہین کتان اور بکریاں کی پشم اور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھا لیں اور تخس کی کھالیں تھیں وی اُنکو لے آئے ۔
24جِس نے چاندی یا پِیتل کا ہدیہ دینا چا ہا وہ ویسا ہی ہد یہ خُداوند کے لئے لا یا اور جِس کِسی کے پاس کیکر کی لکڑی تھی وہ اُسی کو لے آیا ۔
25اور جِتنی عورتیں ہو شار تھیں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے کاٹ کاتکرآسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے اور مہین کتان کے تار لاکر دئے ۔
26اورجِتنی عورتوں کے دل حکمت کی طرف مائل تھے اُنہوں نے بکریوں کی پشم کاتی ۔
27اور جو سردار تھے وہ افُود اور سِینہ سبند کے لئے سلُیمانی پتھر اور اَور جڑاؤ پتھر ۔
28اور روشنی اور مسح کر نے کے تیل اور خُوشبُو دار بخور کے لئے مصا لح اور تیل لائے ۔
29یُوں بنی اسرائیل اپنی ہی خُوشی سے خُداوند کے لئے ہدئے لائے یعنی جِس جِس سمرد یا عورت کا جی چاہا کہ اِن کا موں کے لئے جِنکے بننے کا حکم خُداوند نے مُوسیٰ کی معرفت دیا تھا کُچھ دے وہ اُنہوں نے دیا ۔
30ساور مُوسیٰ نے بنی اسرائیل سے کہا دِیکھو خُداوند نے بضلی ایل بِناوری بن حُور کو جو یہوداہ کے قبیلہ میں سے ہے نام لیکر بُلایا ہے ۔
31اور اُس نے اُسے حکمت اور فہم اور دانش اور ہر طرح کی صنعت کے لئے رُوح اللّٰد سے معمور کیا ہے ۔
32اور صعنت کاری میں اور سونے چاندی اور پِیتل کے کام میں ۔
33اور جڑاؤ پتھر اور لکڑی کے تراشے میں غرض ہر ایک بادِرکام کے بنانے میں ماہر کیا ہے ۔
34اور اُس نے اُسے اخیسمک کے بیٹے اہلیاب کو بھی جو دان کے قبیلہ کا ہے ہُنر سکھانے کی قابلیت بخشی ہے ۔
35اور اُنکے دِلو ں میں اَیسی حکمت بھر دی ہے جِس سے وہ ہر طرح کی صعنت میں ما ہر ہو ں او کندہ کار کا اور ما ہر اُستا د کا زردوز کا جو آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور مہین کتا ن پر گُلکاری کر تا ہے اور جو لاہے کا اور ہر طرح کے دستکار کا کام کر سکیں اور عجیب اور نا دِرچیزیں اِیجاد کر یں ۔