Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
38 verses
1اور خُداوندنے مُوسیٰ سے کہا ۔
2پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو تُو خیمہ اِجتماع کے مسکن کو کھڑا کر دینا ۔
3اور اُس میں شہادت کا صنُدوق رکھ کر صنُدوق پر بیچ کا پر دہ کھینچ دینا ۔
4اور میز کو اند ر لے جا کر اُس پر کی سب چیزیں ترتیب سے سجا دینا اور شمعدان کو اندر کر کے اُسکے چراغ روشن کر دینا۔
5اور بخُور جلا نے کی زرّین قُربانگاہ کو شہادت کے صنُدوق کے سامنے رکھنا اور مسکن کے دروازہ کا پر دہ لگا دینا ۔
6اور سو ختنی قُربا نی کا مذبح خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ کے سامنے رکھنا ۔
7اور حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں پا نی بھر دینا ۔
8اور صحن کو چاروں طرف سے گھیر کر صحن کے دروازہ میں پردہ لٹکا دینا ۔
9اور مسح کر نے کا تیل لیکر مسکن کو اور اُسکے اندر کی سب چیزوں کو مسح کر نا اور یُوں اُسے سب ظروُف کو مُقدس کر نا ۔ تب وہ مُقدس ٹھہر یگا ۔
10اور تُو سو ختنی قُربانی کے مذبح اور اُسکے سب ظروُف کو مسح کر کے مذبح کو مُقدس کر نا ۔
11اور مذبح نہایت ہی مُقدس ٹھہریگا۔اور تُو حَوض اور اُسکی کُرسی کو بھی مسح کر کے مُقدس کر نا ۔
12اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر لا کر اُنکو پا نی سے غسل دلانا ۔
13اور ہارُون کو مُقدس لِباس پہنانا اور اُسے مسح اور مُقدس کر نا تا کہ وہ میرے لئے کا ہن کی خِدمت کو انجام دے ۔
14اور اُسکے بیٹوں کو لا کر اُنکو کُرتے پہنانا ۔
15اور جیسے اُنکے باپ مسح کرے ویسے ہی اُنکو بھی مسح کرنا تاکہ وہ میرے لئے کا ہن کی خدمت کو انجام دیں اور اُنکا مسح ہو نا اُنکے لئے نسل در نسل ابدی کہانت کا نشان ہو گا ۔
16اور مُوسیٰ نے سب کُچھ جیسا خُداوند نے اُسکو حُکم کیا تھا اُسی کے مُطابق کیا ۔
17اور دُوسرے سال کے پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو مسکن کھڑا کیا گیا ۔
18اور مُوسیٰ نے مسکن کو کھرا کیا اور خانوں کو دھر اُن میں تختے لگا اُنکے بینڈے کھینچ دِئے اور اُسکے سُتونوں کو کھڑا کر دیا ۔
19اور مسکن کے اُوپر خیمہکو تان دیا اور خیمہ پر اُسکا غلاف چڑھا دیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
20اور شہا دت نامہ کو لیکر صنُدوق میں رکھّا اور چو بوں کو صنُدوق میں لگا کر سر پوش کو صنُدوق کے اُوپر دھرا ۔
21پھر اُس صنُدوق کو مسکن کے اند لا یا اور بیچ کا پردہ لگا کر شہادت کے صنُدوق کو پردہ کے اندر کیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
22اور میز کو اُس پردہ کے باہر مسکن کی شما لی سمت میں خیمہ اِجتماع کے اند رکھّا ۔
23اور اُس پر خُداوند کے رُوبُرو روٹی سجا کر رکھّی جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
24اور خیمہ اِجتماع کے اندر ہی میز کے سامنے مسکن کی جنُوبی سمت میں شمعدان کو رکھّا ۔
25اور چراغ خُداوند کے رُوبُرو روشن کردئے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔
26اور زرّین قُربا نگاہ کو خیمہ اِجتما ع کے اند پردہ کے سامنے رکھّا ۔
27اور اُس پر خُوشبُو دار مصالح کا بخُور جلایا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔
28اور اُس نے مسکن کے دروازہ میں پردہ لگایا ۔
29اور خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ پر سو ختنی قُر با نی کا مذبح رکھ کر اُس پر سو ختنی قُربا نی اور نذر کی قُر با نی چڑھا ئی جیس خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
30اور اُس نے حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں دھونے کے لئے پا نی بھر دیا ۔
31اور مُوسیٰ اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں نے اپنے اپنے ہاتھ پاؤں اُس میں دھو ئے ۔
32جب جب وہ خیمہ اِجتما کے اندر داخل ہو تے اور جب جب وہ مذبح کے نزدیک جا تے تو اپنے آپ کو دھو کر جا تے تھے جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
33اور اُس نے مسکن اور مذبح کے گردا گرد صحن کو گھیرکر صحن کے دروازہ کا پردہ ڈالدِیا ۔ یُوں مُوسیٰ نے اُس کام کو ختم کیا ۔
34تب خیمہ اِجتماع پر ابرچھا گیا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور ہو گیا ۔
35اور مُوسیٰ خیمہ اِجتماع میں داخل نہ ہو سکا کیو نکہ وہ ابر اُس پر ٹھہرا ہو ا تھا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور تھا ۔
36اور بنی اِسرائیل کے سارے سفر میں یہ ہو تا رہا کہ جب وہ ابر مسکن کے اُوپر سے اُٹھ جاتا تو وہ آگے بڑھتے ۔
37پر اگر وہ ابر نہ اُٹھتا تو وہ اُس دن تک سفر نہیں کر تے تھے جب تک وہ اُٹھ نہ جاتا ۔
38کیو نکہ خُداوند کا ابراِسرائیل کے سارے گھرانے کے سامنے اور اُنکے سارے سفر میں دِن کے وقت تو مسکن کے اُوپر ٹھہرا رہتا اور رات کو اُس میں آگ ر ہتی تھی ۔