Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اور خُداوند نے خیمہِ اجتماع میں سے موسیٰ کو بُلا کر اُس سے کہا۔
2بنی اسرائیل سے کہہ کر جب تم میں سے کوئی خُداوند کے لئے چڑھاوا چڑھا ئے تو تم چوپاں یعنی گائے بیل اور بھیڑ مکری کا چڑھاوا چڑھانا ۔
3اگر اُس کا چڑھاوا گائے بیل کی سوختنی قُربانی ہوتو وہ بے عیب نرکر لاکر اُسے خیمہ اجتماع کے دروازے پر چڑھائے تاکہ وہ خُود خُداوند کے حضور مقبول ٹھہرے ۔
4اور وہ سوختنی قُربانی کے جانور کے سر پر اپنا ہاتھ رکھے تب وہ اُس کی طرف سے مقبول ہوگا تاکہ اُس کے لئے کفارا ہو ۔
5اور وہ اُس بچھڑے کوخُداوند کے حضور ذبح کرے اور ہارون کے بیٹے جو کاہن ہیں خون کو لاکر اُسے اُس مذبح پر گرداگرد چھڑکیں جو خیمہ اجتماع کے دروازہ پر ہے ۔
6تب وہ اس سوختنی قُربانی کے جانور کی کھال کھینچے اور اُس کے غضو عُضوکو کاٹ کر جداجدا کرے ۔
7پھر ہارُون کاہن کے بیٹے مذبح پر آگ رکھیں اور آگ پر لکڑیاں ترتیب سے چُن دیں ۔
8اورہارُون کے بیٹے جو کاہن ہیں اُس کے اعضاکو اور سراورچربی کو اُن لکڑیوں پر جو مذبح کی آگ پر ہونگی ترتیب سے رکھ دیں ۔
9لیکن وہ اُس کی انتڑیوں اور پایوں کو پانی سے دھولے تب کاہن سب کو مذبح پر جلائے کہ وہ سوختنی قُربانی یعنی خُداوند کے لئے راحت انگیز خوشبو کی آتشین قُربانی ہو ۔
10اور اگر اُس کا چڑھاوار یوڑیں سے بھیڑ یا بکر ی کی سوختنی قُربانی ہو تو وہ بے عیب نرکو لائے ۔
11اور وہ اُسے مذبح کی شمالی سمت میں خُداوند کے آگے ذبح کرے اور ہارون کے بیٹے جو کاہن ہیں اُس کے خُون کو مذبح پر گردا گرد چھڑکیں ۔
12پھر وہ اُس کے عُضو عُضو کو اور سراور چربی کاٹ کر جداجدا کرے اور کاہن ان کو ترتیب سے ان لکڑیوں پر جو مذبح کی آگ پر ہونگی چن دے ۔
13وہ انتڑیوں اور پایوں کی پانی سے دھولے تب کاہن سب کو لیکر مذبح پر جلادے ۔ وہ سوختنی قُربانی یعنی خُداوند کے لئے راحت انگیزخوشبوکی آتشین کی آتشین قُربانی ہے ۔
14اور اگر اُس کا چڑھاوا خداوند کے لئے پرندوں کی سوختنی قربانی ہو تو وہ قمریوں یا کبُوتر کے بچوں کا چڑھاوا چڑھائے ۔
15اور کاہن اُس کا خُون مذبح کے پر لاکر اس کا سر مروڑ ڈالے اور اُسے مذبح پر جلادے اور اُس کا خُون مذبح کے پہلو پر گرجانے دے ۔
16اور اُس کے پوٹے کو آلایش سمیت لے جاکر مذبح کی مشرقی سمت میں راکھ کی جگہ میں ڈال دے ۔
17اور وہ اُس کے دونوں بازوؤں کو پکڑ کر اسے چیرے پر الگ الگ نہ کرے ۔ تب کاہن اسے مذبح پر اُن لکڑیوں کے اوپر رکھ کر جو آگ پر ہونگی جلادے ۔ وہ سوختنی قُربانی یعنی خداوند کے لئے راحت انگیز خوشبو کی آتشین قُربانی ہے ۔