Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
27 verses
1پھر نویں بر س کے دسوےں مہینے کی دسویں تا رےخ کو خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
2اے آدمزاد آج کے دن ہاں اسی دن کا نام لکھ رکھ ۔شاہِ بابل عین اسی دن یروشلم پر خروج کیا ۔
3اور اس باغی خاندان کے لئے ایک تمثےل بیان کر اور ان سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ ایک دیگ چڑھا دے ہاں چڑھا اور اس میں پانی بھر دے ۔
4ٹکڑے اس میں اکٹھے کر ۔اور ایک اچھا ٹکڑا یعنی ران اور شانہ اور اچھی اچھی ہڈےا ں اس میں بھر دے ۔
5اور گلہ میں چُن چُن کر لے اور اسکے نےچے لکڑےوں کا ڈھےر لگا دے اور خوب جوش دے تا کہ اس کی ہڈےاں اس میں خوب اُبل جائیں ۔
6اس لئے خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اس خونی شہر پر افسوس اور اس دیگ پر جس میں زنگ لگا ہے اور اس کا زنگ اس پر سے اتارا نہیں گےا !ایک ایک ٹکرا کر کے اس میں نکال اور اس پر قرعہ نہ پڑے ۔
7کیو نکہ اس کا خون اس کے درمیان ہے ۔اس نے اسے صاف چٹان پر رکھا ۔زمین پر نہیں گراےا تاکہ خاک میں چھپ جائے ۔
8اس لئے کہ غضب نازل ہو اور انتقام لیا جائے میں نے اس کا خون صاف چٹان پر رکھا تاکہ وہ چھپ نہ جائے ۔
9اس لئے خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ خونی شہر پر افسوس !میں بھی بڑھا دےر لگاﺅ نگا ۔
10لکڑےاں خوب جھونک ۔آگ سلگا ۔گوشت کو خوب اُبال اور شوربا گاڑھا کر اور ہڈےا بھی جلا دے ۔
11تب اسے خالی کر کے انگاروں پر رکھ تا کہ اس کا پیتل گرم ہو اور جل جائے اور اس میں کی ناپاکی گل جائے اور اس کا زنگ دور ہو ۔
12وہ سخت محنت سے ہار گئی لیکن اسکا بڑا زنگ اس سے دور نہیں ہو ا ۔آگ سے بھی اس کا زنگ دور نہیں ہو تا ۔
13تےری ناپاکی میں خباثت ہے کیونکہ میں تجھے پاک کیا چاہتا ہوں پر تو پاک ہونا نہیں چاہتی ۔تو اپنی ناپاکی سے پھر پاک نہ ہو گی جب تک میں اپنا قہر تجھ پر پورا نہ کر چکوں ۔
14میں خداوند نے یہ فرمایا ہے ۔یوں ہی ہوگا اور میں کر دکھاﺅنگا ۔نہ دستبردار ہونگا نہ رحم کرونگا نہ باز آﺅنگا ۔تےری روش اور تےرے کاموں کے مطابق وہ تےری عدالت کرینگے خداوند خدا فرماتا ہے ۔
15پھر خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
16کہ اے آدمزاد دیکھ میں تےری منظورِنظر کو ایک ہی ضرب میں تجھ سے جدا کرونگا لیکن تو نہ ماتم کرنا نہ رونا اور نہ آنسو بہانا ۔
17چپکے چپکے آہیں بھرنا ۔مردہ پر نو حہ نہ کرنا ۔سر پر اپنی پگڑی باندھنا اور پاﺅں میں جوتی پہننا اور اپنے ہونٹوں کو نہ ڈھانپنا اور لوگوں کی روٹی نہ کھانا ۔
18سو میں نے صبح کو لوگوں سے کلام کیا اور شام کو میری بیوی مر گئی اور صبح کو میں نے وہی کیا جسکا مجھے حکم ملا تھا ۔
19پس لوگوںنے مجھ سے پوچھا کیا تو ہمیں نہ بتائے گا کہ جو تو کرتا ہے اس کو ہم سے کیا نسبت ہے ؟
20سو میں نے ان سے کہا کہ خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
21کہ اسرائیل کے گھرانے سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں اپنے مقدس کو جو تمہارے زور کا فخر اور تمہارا منظورِنظر ہے جسکے لئے تمہارے دل ترستے ہیںناپاک کرونگا اور تمہارے بےٹے اور تمہاری بےٹےاں جن کو تم پیچھے چھور آئے ہو تلوار سے مارے جائےنگے ۔
22اور تم ایسا ہی کرو گے جیسا میں نے کیا ۔تم اپنے ہونٹوں کو نہ ڈھانپوگے اور لوگوں کی روٹی نہ کھاﺅ گے ۔
23اور تمہاری پگڑےاں تمہارے سروں پر اور تمہاری جوتےاں تمہارے پاﺅں میں ہونگی اور تم نوحہ اور زاری نہ کرو گے پر اپنی شرارت کے سبب سے گھُلو گے اور ایک دوسرے کو دیکھ دیکھ کر ٹھنڈی سانسیں بھرو گے ۔
24چنانچہ حزقی ایلتمہارے لئے نشان ہے ۔سب کچھ جو اس نے کیا تم بھی کرو گے اور جب یہ وقوع میں آئے گا تو تم جانو گے کہ خداوند خدا میں ہوں ۔
25اور تو اے آدمزاد دیکھ کہ جس دن میں ان سے انکا زور اور انکی شان وشوکت اور انکے منظورِنظر کو اور انکے مرغوب خاطر انکے بےٹے اور انکی بےٹےاں لے لونگا ۔
26اس دن وہ جو بھاگ نکلے تےرے پاس آئےگا کہ تےرے کان میں کہے ۔
27اس دن تےرا منہ اسکے سامنے جو بچ نکلا ہے کھل جائےگا اور تو بولیگااور پھر گونگا نہ رہیگا ۔سو تو ان کےلئے ایک نشان ہو گا اور وہ جانےنگے کہ خداوند میں ہوں ۔