Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اور خداوند خدا کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
2کہ اے آدمزاد بنی عمون کی طرف متوجہ ہو اور ان کے خلاف نبوت کر ۔
3اور بنی عمون سے کہہ خداوند خدا کا کلام سنو ۔خداوند خدا یوں فرماتا ہے چونکہ تو نے مےرے مقدس پر جب وہ ناپاک کیا گےا اور اسرائیل کے ملک پر جب اجاڑا گےا اور بنی یہوداہ پر جب وہ اسےر ہو کر گئے اہاہا!کہا۔
4اسلئے میں تجھے اہلِ مشرق کے حوالہ کردونگاکہ تو ان کی ملکےت ہو اور وہ تجھ میں اپنے ڈےرے لگا ئےنگے اور تےرے اندر اپنے مکان بنائےنگے اور تےرے مےوے کھائےنگے اور تےرا دودھ پئےنگے ۔
5اور میں ربہ کو اونٹوں کا اصطبل اور بنی عمون کی سرزمین بھےڑ سالہ بنا دونگا اور تو جانےگا کہ میں خداوند ہوں ۔
6کیونکہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ چونکہ تو نے تالیاں بجائیں اور پاﺅں پٹکے اور اسرائیل کی ملکےت کی بربادی پر اپنی کمال عداوت سے بڑی شادمانی کی ۔
7اسلئے دیکھ میں اپنا ہاتھ تجھ پر چلاﺅنگا اور تجھے دےگر اقوام کے حوالی کرونگا تا کہ وہ تجھ کو لوٹ لیں اور میں تجھے امتوں میں سے کاٹ ڈالونگا اور ملکوں میں سے تجھے نیست و نابود کرونگا ۔میں تجھے ہلاک کرونگا اور تو جانےگا کہ خداوند میں ہوں۔
8خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ چونکہ مواباور شعرکہتے ہیں کہ بنی یہوداہ تمام قوموں کی مانند ہیں ۔
9اس لئے دیکھ میں موابکے پہلو کو اسکے شہر وں سے اسکی سرحد کے شہروں سے جو زمین کی شوکت ہیں بےتِ یسیموت اور بعل معون اور قریتائم سے کھول دونگا ۔
10اور میں اہلِ مشرق کو اسکے اور بنی عمون کے خلاف چڑھا لاﺅنگا کہ ان پر قابض ہوں تا کہ قوموں کے درمیان بنی عمون کا ذکر باقی نہ رہے ۔
11اور میں مواب کو سزادونگا اور وہ جانیگے کہ خداوند میں ہوں ۔
12خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ چونکہ ادومنے بنی یہوداہ سے کینہ کشی کی اور ان سے انتقام لیکر بڑا گناہ کیا ۔
13اسلئے خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں ادوم پر ہاتھ چلاﺅنگا ۔اسکے انسان اور حیوان کو نابود کرونگا اور تےمان سے لے کر اسے وےران کرونگا اور وہ ددان تک تلوار سے قتل ہونگے۔
14اور میں اپنی قوم بنی اسرائیل کے ہاتھ سے ادومسے انتقام لونگا اور وہ مےرے غضب و قہر کے مطابق ادوم سے سلوک کریں گے اور وہ مےرے انتقام کو معلوم کرےنگے خداوند خدا فرماتا ہے ۔
15خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ چونکہ فلسیوں نے کینہ کشی کی اور دل کی کینہ وری سے انتقام لیا تا کہ دائمی عداوت سے اسے ہلاک کریں ۔
16اسلئے خداوند خدا یوں فرماتا کہ دیکھ میں فلسیوں پر ہاتھ چلاﺅنگا اور ےتےموں کو کاٹ دالونگا اور سمندر کے ساحل کے باقی لوگوں کو ہلاک کرونگا ۔
17اور میں سخت عتاب کرکے ان سے بڑا انتقام لونگا اور جب میں ان سے انتقام لونگا تو وہ جانےنگے کہ خداند میں ہوں ۔