Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
2کہ اے آدمزاد کوہِ شعےر کی طرف متوجہ ہو اور اسکے خلاف نبوت کر ۔
3اور اس سے کہہ خداوند خدایوں فرماتا ہے کہ دیکھ اے کوہِ شعےر میں تےرا مخالف ہوں اور تجھ پر اپنا ہاتھ چلاﺅنگا اور تجھے ویران اور بے چراغ کرونگا ۔
4میں تےرے شہروں کو اجاڑونگا اور تو وےران ہوگا اور جانیگا کہ خداوند میں ہوں ۔
5چونکہ تو قدیم سے عداوت رکھتا ہے اور تو نے بنی اسرائیل کو ان کی مصیبت کے دن انکی بد کرداری کے آخر میں تلوار کی دھار کے حوالہ کیا ہے ۔
6اسلئے خداوند خدا فرماتا ہے کہ مجھے اپنی حےات کی قسم میں تجھے خون کے حوالہ کرونگا اور خون تجھے رکیدے گا ۔چونکہ تو نے خونرےزی سے نفرت نہ رکھی اس لئے خون تےرا پیچھا کریگا ۔
7یوں میں کوہِ شعےر کو ویران اور بے چراغ کرونگا اور اس میں سے گزرنے والے اور واپس آنے والے کو نابود کرونگا ۔
8اور اس کے پہاڑوں کو اس کے مقتولوں سے بھردونگا ۔تلوار کے مقتول تےرے ٹےلوں اور تیری وادیوں اور تےری تمام ندیوں میں گریں گے ۔
9میں تجھے ابد تک ویران رکھونگا اور تےری بستےاں پھر آباد نہ ہونگی اور تم جانو گے کہ میں خداوند ہوں ۔
10چونکہ تو نے کہا کہ یہ دو قومیں اور یہ دو ملک مےرے ہونگے اور ہم ان کے مالک ہو نگے باوجود یہ کہ خداوند وہاں تھا ۔
11اسلئے خداوند خدا فرماتا ہے مجھے اپنی حےات کی قسم میں تےرے قہر اور حسد کے مطابق جو تو نے اپنی کینہ وری سے ان کے خلاف ظاہر کیا تجھ سے سلوک کرونگا اور جب میں تجھ پر فتویٰ دونگا تو ان کے درمیان مشہور ہونگا ۔
12اور تو جانےگا کہ میں خداوند نے تےری تمام حقارت کی باتےں جو تو نے اسرائیل کے پہاڑوں کی مخالفت میں کہیں کہ وہ ویران ہوئے اور ہمارے قبضہ میں کر دئےگے کہ ہم ان کو نگل جائیں سنی ہیں ۔
13اسی طرح تم نے مےرے خلاف اپنی زبان سے لاف زنی کی اور مےرے مقابل زیادہ گوئی کی ہے جو میں سن چکا ہوں ۔
14خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ جب تمام دنیا خوشی کریگی میں تجھے وےران کرونگا ۔
15جس طرح تو نے بنی اسرائیل کی میراث پر اسلئے کہ وہ ویران تھی شادمانی کی اسی طرح میں بھی تجھ سے کرونگا ۔اے کوہِ شعےر تو اور تمام ادوم بلکل ویران ہو گے اور لوگ جانےنگے کہ میں خداوند ہوں ۔