Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
38 verses
1اے آدمزاد اسرائیل کے پہاڑوں سے نبوت کر اور کہہ اے اسرائیل کے پہاڑو خداووند کا کلام سنو ۔
2خداوند خدایوں فرماتاہے کہ چونکہ دشمن نے تم پر اہا ہا ! کہا اور یہ کہ وہ اونچے اونچے قدیم مقام ہمارے ہی ہو گئے ۔
3اسلئے نبوت کر اور کہہ خداوند خدا یو ں فرماتاہے کہ اس سبب سے ہا ں اسی سبب سے کہ انہوں نے تم کو ویران کیا اور ہر طرف سے تم کو نگل گئے تا کہ جو قوموں میں سے باقی ہیں تمہارے مالک ہوں اور تمہارے حق میں بکواسیوں زبان کھولی ہے اور تم لوگوں میں بدنام ہوئے ہو ۔
4اس لئے اے اسرائیل کے پہاڑو خداوند خدا کا کلام سنو ۔خداوند خدا پہاڑوں اور ٹےلوں ،نالوں اور وادےوں اور اجاڑ ویرانوں سے اور متروک شہروں سے جو آس پاس کے باقی لوگوں کے لئے لوٹ اور جایِ تمسخر ہوئے ہیں ےوں فرماتا ہے ۔
5ہاں اسی لئے خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ یقینا میں اقوام کے باقی لوگوں کا اور تمام ادوم کا مخالف ہوکر جنہوں نے اپنے پورے دل کی خوشی سے اور قلبی عداوت سے اپنے آپ کو میری سر زمین کے مالک ٹھہراےا تا کہ ان کے لئے غنیمت ہو اپنی غےرت کے جوش میں فرماےا ہے ۔
6اسلئے تو اسرائیل کے ملک کی بابت نبوت کر اور پہاڑوں اور ٹےلوں ،نالوں اور وادےوں سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں نے اپنی غےرت اور اپنے قہر میں کلام کیا اسلئے کہ تم نے قوموں کی ملامت اٹھائی ہے ۔
7پس خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں نے قسم کھائی ہے کہ یقینا تمہارے آس پا س کی اقوام آپ ہی ملامت اٹھائینگی ۔
8پر تم اے اسرائیل کے پہاڑو اپنی شاخیں نکالو گے اور میری امت اسرائیل کے لئے پھل لاﺅ گے کیونکہ وہ جلد آنے والے ہیں ۔
9اسلئے دیکھو میں تمہاری طرف ہوں اور تم پر نوحہ کرونگا اور تم جوتے اور بوئے جاﺅگے ۔
10اور میں آدمیوں کو ہاں اسرائیل کے تمام گھرانے کو تم پر بہت بڑھاﺅنگا اور شہر آباد ہونگے اور کھنڈر پھر تعمےر کئے جائےنگے ۔
11اور میں تم پر انسان و حیوان کی فراوانی کرونگا اوروہ بہت ہونگے اور پھلینگے اور میں تم کو ایسے آباد کرونگا جیسے تم پہلے تھے اور تم پر تمہاری ابتدا کے ایام سے زیادہ احسان کرونگا اور تم جانو گے کہ میں خداوند ہوں ۔
12ہاں میں ایسا کرونگا آدمی یعنی مےرے اسرائیلی لوگ تم پر چلیں پھریں گے اور تمہارے مالک ہو نگے اور تم ان کی میراث ہو گے اور پھر ان کو بے اولاد نہ کروگے ۔
13خداوند خدا یوں فرماتا کہ چونکہ وہ تجھ سے کہتے ہیں اے زمین تو انسان کو نگلتی ہے اور تو نے اپنی قوموں کو بے اولاد کیا ۔
14اس لئے آیندہ نہ تو انسان کو نگلے گی نہ اپنی قوموں کو بے اولاد کرےگی خداوند خدا فرماتا ہے ۔
15اور میں ایسا کرونگا کہ لوگ تجھ پر کبھی دےگر اقوام کا طعنہ نہ سنےگے اور تو قوموں کی ملامت نہ اٹھائےگی اور پھر اپنے لوگوں کی لغزش کا باعث نہ ہو گی خداوند خدا فرماتا ہے ۔
16اور خداوند کا کلا م مجھ پر نازل ہوا ۔
17اے کہ آدمزاد جب بنی اسرائیل اپنے ملک میں بستے تھے انہوں نے اپنی روش اور اپنے اعمال سے اسکو ناپاک کیا ۔ان کی روش مےرے نزدیک عورت کی ناپاکی کی حالت کی مانند تھی ۔
18اسلئے میں اس خونرےزی کے سبب سے جو انہوں نے اس ملک میںکی تھی اور ان بتوں کے سبب سے جن سے انہوں نے اسے ناپاک کیا تھا اپنا قہر ان پر نازل کیا ۔
19اور میں نے ان کو قوموں میں پراگندہ کیا اور وہ ملکوں میں تتر بتر ہو گئے اور ان کی روش اور ان کے اعمال کے مطابق میں نے ان کی عداوت کی ۔
20اور جب وہ دیگر اقوام کے درمیان جہاں جہاں وہ گئے تھے پہنچے تو انہوں نے مےرے مقدس نام کو ناپاک کیا کیونکہ لوگ ان کی بابت کہتے تھے کہ یہ خداوند کے لوگ ہیں اور اس کے ملک سے نکل آئے ہیں ۔
21لیکن مجھے اپنے پاک نام پر جس کو بنی اسرائیل نے ان قوموں کے درمیان جہاں وہ گئے تھے ناپاک کیا افسوس ہوا ۔
22اسلئے توبنی اسرائیل سے کہہ دے کہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے اے بنی اسرائیل تمہاری خاطر نہیں بلکہ اپنے مقدس نام کی خاطر جسکو تم ان قوموں کے درمیان جہاں تم گئے تھے ناپاک کیا یہ کرتا ہوں ۔
23میں اپنے بزرگ نام کی جو قوموں کے درمیان ناپاک کیا گےا جسکو تم نے ان کے درمیان ناپا ک کیا تھا تقدےس کرونگا اور جب ان کی آنکھوں کے سامنے تم سے میری تقدےس ہوگی تب وہ قومیں جانینگی کہ میں خداوند ہوں داوند خدا فرماتا ہے ۔
24کیونکہ میں تم کو ان قوموں میں سے نکال لونگااور تمام ملکوں میں سے فراہم کرونگا اور تم کو تمہارے وطن میں واپس لاﺅنگا ۔
25تب تم پر صاف پانی چھڑکونگا اور تم پاک صاف ہو گے اور میں تم کو تمہاری تمام گندگی سے اور تمہارے سب بتوں سے پاک کرونگا ۔
26اور میں تم کو نیا دل بخشو نگا اور نئی روح تمہارے باطن میں دالونگا اور تمہارے جسم میں سنگین دل کو نکال ڈالونگا اور گوشتےن دل تم کو عناےت کرونگا ۔
27اور میں اپنی روح تمہارے باطن میں ڈالونگا اور تم سے اپنے آئین کی پیروی کراﺅنگا اور تم مےرے احکام پر عمل کرو گے اور ان کو بجا لاﺅنگا ۔
28اور تم اس ملک میں جو میں نے تمہارے باپ دادا کو دیا سکونت کرو گے اور تم مےرے لوگ ہو گے اور میں تمہارا خدا ہونگا ۔
29اور میں تم کو تمہاری تمام ناپاکی سے چھڑاﺅنگا اور اناج منگواﺅنگا اور افراط بخشونگا اور تم ہر قحط نہ بھیجونگا ۔
30اور میں درخت کے پھلوں میں اور کھےت کے حاصل میں افزاےش بخشونگا یہاں تک کہ تم آیندہ کو قوموں کے درمیان قحط کے سبب سے ملامت نہ اٹھاﺅ گے ۔
31تب تم اپنی بری روش اور بد اعمالی کو یاد کرو گے اور اپنی بدکرداری اور مکروہات کے سبب سے اپنی نظر میں گھنونے ٹھہرو گے ۔
32میں یہ تمہاری خاطر نہیں کرتا ہوں خداوند خدا فرماتا ہے ۔یہ تمکو یاد رہے ۔تم اپنی راہوں کے سبب سے خجالت اٹھاﺅ اور شرمندہ ہو اے بنی اسرائیل ۔
33خداوند خدا یوں فرماتا کہ جس دن میں تم کو تمہاری تمام بد کرداری سے پاک کرونگا اسی دن تم کو تمہارے شہروں میں بساﺅں گا اور تمہارے کھندر تعمےر ہو جائےنگے۔
34اور وہ ویران زمین جو تمام راہ گزروں کی نظروں میں ویران پڑی تھی جوتی جائےگی ۔
35اور وہ کہےنگے کہ یہ سرزمین جو خراب پڑی تھی باغ ِ عدن کی مانند ہو گی اور اجاڑاور ویران و خراب شہر محکم اور آباد ہو گئے ۔
36تب وہ قومیں تمہارے آس پاس باقی ہیں جانےنگی کہ میں خداوند نے اجاڑ مکانوں کو تعمیر کیا ہے اور ویرانہ باغ بناےا ہے ۔میں خداوند نے فرماےا ہے اور میں ہی کر دکھاﺅنگا ۔
37خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ بنی اسرائیل مجھ سے یہ درخواست بھی کر سکینگے اور میں ان کے لئے ایسا کرونگا کہ ان کے لوگوں کو بھےڑ بکریوں کی طرح فراوان کروں ۔
38جیسا مقدس گلہ تھا اور جس طرح یروشلیم کا گلہ اس کی مقررہ عیدوں میں تھا اسی طرح اجاڑ شہرآدمیوں کے غولوں سے معمور ہو نگے اور وہ جانےنگے کہ میں خداوند ہوں ۔