Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
49 verses
1ہماری اسیری کے پچیسویں برس کے شروع میں اور مہینے کی دسویں تاریخ کو جو شہر کی تسخیر کا چودھواں سال تھا اسی دن خداوند کا ہاتھ مجھ پر تھا اور وہ مجھے وہاں لے گےا ۔
2وہ مجھے خدا کی رویتوں میں اسرائیل کے ملک میں لے گےا اور اس نے مجھے ایک نہاےت بلند پہاڑ پر اتارا اور اسی پر جنوب کی طرف گویا ایک شہر کا سانقشہ تھا ۔
3اور وہ مجھے وہاں لے گےا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص ہے جسکی جھلک پیتل کی سی ہے اور وہ سن کی ڈوری اور پیمائش کا سر کنڈا ہاتھ میں لئے پھاٹک پر کھڑا ہے ۔
4اور اس شخص نے مجھے کہا اے آدمزا اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن جو کچھ میں تجھے دکھاﺅں اس سب پر خوب غور کر کیونکہ تو اسی لئے یہاں پہنچاےا گےا ہے کہ میں یہ سب کچھ تجھے دکھاﺅں ۔ پس جو کچھ تو دیکھتا ہے بنی اسرائیل سے بیان کر ۔
5اور کیا دیکھتا ہوں کہ مسکن کے گرد اگرد دیوار ہے اور اس شخص کے ہاتھ میں پیمائش کا سر کنڈا ہے ۔چھ ہاتھ لمبا اورہو ایک ہاتھ پورے ہاتھ سے چار انگل بڑا تھا ۔سو اس نے اس دیوار کی چوڑائی ناپی ۔وہ ایک سرکنڈا ہوئی اور اونچائی ایک سرکنڈا۔
6تب وہ مشرق رویہ پھاٹک پر آیااور اس کی سیڑھی پر چڑھا اور اس پھاٹک کے آستانہ کو ناپا جو ایک سرکنڈا چوڑا تھا اور دوسرے آستانہ کا عرض بھی ایک سرکنڈا تھا۔
7اور ہر ایک کوٹھری ایک سرکنڈا لمبی اور اور ایک سرکنڈا چوڑی تھی اور کو ٹھریوں کے درمیان پانچ پانچ ہاتھ کا فاصلہ تھا اور پھاٹک کی ڈےوڑھی کے پاس اندر کی طرف پھاٹک کا آستانہ ایک سرکنڈا تھا ۔
8اور اس نے پھاٹک کی ڈیوڑھی اندر سے ایک سرکنڈا ناپی ۔
9تب اس نے پھاٹک کی ڈیوڑھی آٹھ ہاتھ ناپی اور اس کے ستون دو ہاتھ اور پھاٹک کی ڈےوڑھی اندر کی طرف تھی ۔
10اور مشرق رویہ پھاٹک کی کوٹھریاں تےن ادھر ور تےن ادھر تھےں یہ تےنوں پیمائش میں برابر تھےں اور اِدھر اُدھر کے ستونوں کا ایک ہی ناپ تھا ۔
11اور اس نے پھاٹک کے دروازہ کی چوڑائی دس ہاتھ اور لمبائی تےرہ ہاتھ ناپی ۔
12اور کوٹھریوں کے آگے کا حاشیہ ہاتھ بھر اِ دھر اور ہاتھ بھر اُدھر تھا اور کوٹھرےاں چھ ہاتھ اِدھر اور چھ ہاتھ اُدھر تھےں ۔
13تب اس نے پھاٹک کو ایک کوٹھری کی چھت سے دوسری کی چھت تک پچیس ہاتھ چوڑا ناپا ۔دروازہ کے مقابل دروازہ ۔
14اور اس نے ستون ساٹھ ہاتھ ناپے اور صحن کے ستون دروازہ کے گرداگرد تھے ۔
15اور مدخل کے پھاٹک کے سامنے سے لیکر اندرونی پھاٹک کی دیورھی تک پچاس ہاتھ کا فاصلہ تھا ۔
16اور کوٹھرےوں میں اور ان کے ستونوں میں پھاٹک کے اندر گردا گرد جھروکے تھے ویسے ہی ڈیوڑھی کے اندر بھی گردا گرد جھروکے تھے اور ستونوں پر کھجور کی سورتےں تھےں ۔
17پھر وہ مجھے باہر کے صحن میں لے گےا اور کیا دیکھتا ہوں کہ حجرے ہیں اور چاروں طرف صحن میں فرش لگا تھا اور اس فرش پر تےس حجرے تھے ۔
18اور وہ فرش یعنی نیچے کا فرش پھاٹکوں کے ساتھ ساتھ برابر لگا تھا ۔
19تب ا س نے اس کی چوڑائی نیچے کے پھاٹک کے سامنے سے اندر کے صحن کے آگے مشرق اور شمال کی طرف باہر باہر سو ہاتھ ناپی ۔
20پھر اس نے باہر کے صحن کے شمال رویہ پھاٹک کی لمبائی اور چوڑائی ناپی ۔
21اور اس کی کوٹھریاں تےن اس طرف اور تےن اس طرف تھےں اور اس کے ستون اور محراب پہلے پھاٹک کے ناپ کے مطابق تھے ۔اسکی لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑائی پچیس ہاتھ تھی ۔
22اور اس کے درےچے اور ڈیوڑھی اور کھجور کے درخت مشرق رویہ پھاٹک کے ناپ کے مطابق تھے اور اوپر جانے کے لئے سات زےنے تھے ۔اسکی دیوڑھی ان کے آگے تھی۔
23اور اندر کے صحن کا پھاٹک شمال رویہ اور مشرق رویہ پھاٹکوں کے سامنے تھا اور اس نے پھاٹک سے پھاٹک تک سو ہاتھ ناپا ۔
24اور وہ مجھے جنوب کی راہ سے گےا اور کیا دیکھتا ہوں کہ جنوب کی طرف ایک پھاٹک ہے اور اس نے اسکے ستونوں کو اور اسکی ڈیوڑھی کو ان ہی ناپوں کے مطابق ناپا ۔
25اور اس میں اور اس کی ڈیوڑھی میں اردگرد ان دریچوں کی مانند درےچے تھے ۔لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑائی پچیس ہاتھ ۔
26اور اس کے اوپر جانے کے لئے سات زےنے تھے اور اس کی ڈیوڑھی ان کے آگے تھی اور اس کے ستونوں پر کجھور کی صورتےں تھیں ۔ایک اس طرف اور ایک اُس طرف ۔
27اور جنوب کی طرف اندرونی صحن کا پھاٹک تھا اور اس نے جنوب کی طرف پھاٹک سے پھاٹک تک سو ہاتھ ناپا ۔
28اور وہ جنوبی پھاٹک کی راہ سے مجھے اندرونی صحن میں لایا اور ان ہی ناپوں کے مطابق اس نے جنوبی پھاٹک کو ناپا ۔
29اور اس کی کوٹھریوں اور اس کے ستونوں اور اس کی ڈیوڑھی کو ان ہی کے ناپوں کے مطابق پایا اور اس میں اسکی ڈیوڑھی میں اردگرد درےچے تھے ۔لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑائی پچیس ہاتھ تھی ۔
30اور ڈیوڑھی اور اردگرد پچیس ہاتھ لمبی اور پانچ ہاتھ چوڑی تھی ۔
31اس کی ڈیوڑھی بیرونی صحن کی طرف تھی اور اس کے ستونوں پر کھجور کی صورتےں تھیں اور اوپر جانے کے لئے آٹھ زےنے تھے ۔
32اور وہ مجھے مشرق کی طرف اندرونی صحن میں لایا اور ان ہی ناپوں کے مطابق پھاٹک کو پایا ۔
33اور اس کی کوٹھریوں اور ستونوں اور ڈیوڑھی کو انہی ناپوں کے مطابق پایا اور اس میں اور اس کی ڈیوڑھی میں ارد گرد درےچے تھے ۔لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑائی پچیس ہاتھ تھی ۔
34اور اس کی ڈیوڑھی بیرونی صحن کی طرف تھی اور اس کے ستونوں پر ادھر اُدھر کھجور کی صورتےں تھیں اور اوپر جانے کے لئے آٹھ زےنے تھے ۔
35اور وہ مجھے شمالی پھاٹک کی طرف لے گےا اور ان ہی ناپوں کے مطابق اسے پایا ۔
36اس کی کوٹھریوں اور اس کے ستونوں اوراسکی ڈیوڑھی کو جن میں ارد گرد درےچے تھے ۔ لمبائی پچاس ہاتھ اور چوڑئی پچیس ہاتھ تھی ۔
37اور اس کے ستون بیرونی صحن کی طرف تھے اور اس کے ستونوں پر ادھر اُدھر کھجور کی صورتیں تھےں اور اوپر جانے کے لئے آٹھ زےنے تھے ۔
38اور پھاٹکوں کے ستونوں کے پاس دروازہ دار حجرہ تھا جہاں سوختنی قربانیا ں دھوتے تھے ۔
39اور پھاٹک کی ڈیوڑھی میں دو میزیں اس طرف اور دو اس طرف تھےں کہ ان پر سوختنی قربانی اور خطا کی قربانی اور جرم کی قربانی ذبح کریں ۔
40اور باہر کی طرف شمالی پھاٹک کے مدخل کے پاس دو میزیں تھےں اور پھاٹک کی ڈیوڑھی کی دوسری طرف دو میزیں ۔
41پھاٹک کے پاس چار میزیں اس طرف اور چار اُس طرف تھےں یعنی آٹھ میزیں جن پر ذبح کریں ۔
42سوختنی قربانی کے لئے تراشے ہوئے پتھروں کی چار میزیں تھےں جو ڈیڑھ ہاتھ لمبی اور ڈےڑھ ہاتھ چوڑی اور ایک ہاتھ اونچی تھےں جن پر وہ سوختنی قربانی اور ذبیحہ کو ذبح کرنے کے لئے ہتھےا ر رکھتے تھے ۔
43اور اس کے اندر چاروں طرف چار انگل لمبی انکڑےاں لگی تھےں اور قربانی کا گوشت میزوں پر تھا ۔
44اور اندرونی پھاٹک سے باہر اندرونی صحن میں جو شمالی پھاٹک کی جانب تھا گانے والوں کے حجرے تھے اور ان کا رخ جنوب کی طرف تھا اور ایک مشرقی پھاٹک کی جانب تھا جس کا رخ شمال کی طرف تھا ۔
45اور اس نے مجھ سے کہا کہ یہ حجرہ جسکا رخ جنوب کی طرف ہے ان کاہنوں کے لئے جو مسکن کی نگہبانی کرتے ہیں ۔
46اور وہ حجرہ جس کا رخ شمال کی طرف ہے ان کاہنوں کے لئے جو مذبح کی محافظت میں حاضر ہیں یہ بنی صدوق ہیں جو بنی لاوی میں سے خدا کے حضور آتے ہیں کہ اس کی خدمت کریں ۔
47اور اس نے صحن کو سو ہاتھ لمبا اور سو ہاتھ چوڑا مربع ناپا اور مذبح مسکن کے سامنے تھا ۔
48پھر وہ مجھے مسکن کی ڈیوڑھی میں لایا اور ڈیوڑھی کو ناپا ۔پانچ ہاتھ ادھر اور پانچ ہاتھ اُدھر اور پھاٹک کی چوڑائی تےن ہاتھ اس طرف تھی اور تےن ہاتھ اُس طرف۔
49ڈیوڑھی کی لمبائی بیس ہاتھ اور چوڑائی گےارہ ہاتھ تھی اور سےڑھی کے زےنے جن سے اس پر چڑھتے تھے اور ستونوں کے پاس پیِلپائے تھے ایک اس طرف اور ایک اُس طرف ۔