Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
26 verses
1اور وہ مجھے ہیکل میں لایا اور ستو نو ں کو ناپا ۔چھ ہاتھ کی چو ڑائی ایک طرف اور چھ ہاتھ کی دوسری طرف ۔ یہی خیمہ کی چو ڑائی تھی ۔
2اور دروازا کی چوڑائی دس ہاتھ اور اسکا ایک پہلو پانچ ہاتھ کا اور دوسرا بھی پانچ ہاتھ کا تھا اور اس نے اسکی لمبائی چالیس ہاتھ اور چوڑائی بیس ہاتھ ناپی ۔
3تب وہ اندر گےا اور دروازہ کے ہر ستون کو دو ہاتھ ناپا اور دروازہ کو چھ ہاتھ اور دروازہ کی چوڑائی چھ ہاتھ تھی۔
4اور اس نے ہیکل کے سامنے کی لمبائی کو بیس ہاتھ اور چو ڑائی کو بےس ہاتھ ناپا اور مجھ سے کہا کہ یہی پاک ترین مقام ہے ۔
5اور اس نے مسکن کی دےوار چھ ہاتھ ناپی اور پہلو کے ہر ایک حجرہ کی چوڑائی مسکن کے گِردا گرد چار ہاتھ تھی۔
6اور پہلو کے حجرے سِہ منزلہ تھے۔ حجرے اوپر حجرہ قطار میں تےس اور وہ اس دیوار میں جو مسکن کے ارد گرد کے حجروں کے لئے تھی داخل کئے گئے تھے تا کہ مضبوط ہوں لیکن وہ مسکن کی دیوار سے ملے ہوئے نہ تھے ۔
7اور وہ پہلو پر کے حجرے اوپر تک چاروں طرف زیادہ وسیع ہو تے جاتے تھے کیو نکہ مسکن گردا گرد سے اونچا ہاتا چلا جاتا تھا ۔ مسکن کی چوڑائی اوپر تک برابر تھی اور اوپر کے حجروں کا راستہ درمیانی حجروں کے بیچ سے تھا ۔
8اور میں نے مسکن کی چاروں طرف اونچا چبو ترا دےکھا۔ پہلو کے حجروں کی بنیاد چھ بڑے ہاتھ کے اوپر سر کنڈے کی تھی ۔
9اور پہلو کے حجروں کی بیرونی دےوار کی چوڑائی پانچ ہاتھ تھی ۔ اور جو جگہ باقی بچی وہ مسکن کے پہلو کے حجروں کے درمیان تھی ۔
10اور حجروں کے درمیان مسکن کی چاروں طرف گردا گرد بیس ہاتھ کا فاصلہ تھا۔
11اور پہلو کے حجروں کے دروازے اس خالی جگہ کی طرف تھے ۔ ایک دروازہ شمال کی طرف اور ایک جنوب کی طرف اور خالی جگہ کی لمبائی چاروں طرف پانچ ہاتھ تھی ۔
12اور وہ عمارت جو الگ جگہ کے سامنے مغرب کی طرف اسکی چوڑائی ستر ہاتھ تھی اور اس عمارت کی دےوار چاروں طرف پانچ ہاتھ موٹی اور نوے ہاتھ لمبی تھی۔
13سو اس نے مسکن کو سو ہاتھ لمبا ناپا اور الگ جگہ اور عمارت اس کی دےواروں سمیت سو ہاتھ لمبی تھی۔
14نیز مسکن کے سامنے کی اور اس مشری جانب کی الگ جگہ کی چو ڑائی سو ہاتھ تھی۔
15اور الگ جگہ کے سامنے کی عمارت کی لمبائی کو جو اس کے پیچھے تھی اور اس کی جانب کے برآمدے اس طرف سے اور اس طرف سے اور اندر کی طرف ہیکل کو اور صحن کی ڈیوڑھیوں کو اس نے سو ہاتھ ناپا ۔
16ا ٓستانوں اور جھروکوں اور گردا گرد کے برآمدوں کو جو سِہ منزلہ اور آستانوں کے مقابل تھے اور چاروں طرف سے لکڑکی کے مڑھے ہوئے تھے اور زمین سے کھڑکیوں تک اور کھڑکیا ں بھی مڑھی ہوئی تھی۔
17دروازہ کے اوپر تک اور اندرونی گھر تک اور اس کے باہر بھی چاروں طرف کی دےوار تک گھر کے اندر سب ٹھیک اندازہ سے تھے ۔
18اور کروبی اور کھجور بنے تھے اور ایک کھجور دو کروبیوں کے بیچ میں تھا اور ہر ایک کروبی کے دو چہرے تھے۔
19چنانچہ ایک طرف انسان کا چہرہ کھجور کی طرف اور دوسری طرف جوان شیر ببر کا چہرہ بھی کھجور کی طرف تھا ۔ گھر کی چاروں طرف اسی طرح کا کام تھا ۔
20زمین سے دروازے کے اوپر تک اور ہیکل کی دےوار پر کروبی اور کھجور بنے تھے ۔
21اور ہیکل کے دروازے کے ستون چہار غوشہ تھے اور مقدس کے سامنے کی صورت بھی اسی طرح کی تھی ۔
22مذبح لکڑی کا تھا۔ اس کی اونچائی تےن ہاتھ اور لمبائی دو ہاتھ تھی اور اس کے کو نے اور اس کی کرسی اور اس کی دےواریں لکڑی کی تھیں ۔ اور اس نے مجھ سے کہا یہ خداوند کے حضور کی میز ہے ۔
23اور ہیکل اور مقدس کے دو دو دروازے تھے
24اور دروازوں کے دو دو پلے تھے جو مڑ سکتے تھے۔دو پلے ایک دروازے کے لئے اور دو دوسرے کے لئے ۔
25اور ان پر یعنی ہیکل کے دروازوں پر کروبی اور کھجور بنے تھے جےسے کہ دےواروں پر بنے تھے ۔ اور باہر کی ڈیوڑھی کے رخ پر تختہ بندی تھی۔
26اور ڈیوڑھی کی اندرونی اور بیرونی جانب پہلو میں جھروکے اور کھجور کے درخت بنے تھے اور ہیکل کے پہلو کے حجروں اور تختہ بندی کی یہی صورت تھی۔