Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1پھر وہ مجھے شمالی راہ سے بےرونی صحن میں لے گےا اور اس کو ٹھری میں جو الگ جگہ اور عمارت کے سامنے شمال کی طرف تھی لے آیا۔
2سو ہاتھ کی لمبائی کی جگہ کے مقابل شمالی دروازہ تھا اور اسکی چوڑائی پچاس ہاتھ تھی ۔
3بیس ہاتھ کے مقابل جو اندرونی صحن کے لئے تھے اور بےرونی صحن کے فرش کے مقابل کوٹھرےاں تےن طبقوں میں ایک دوسری کے مقابل تھےں ۔
4اور کو ٹھریوں کے سامنے اندر کی طرف دس ہاتھ چوڑا راستہ تھا اور ایک راستہ ایک ہاتھ کا اور ان کے دروازے شمال کی طرف تھے ۔
5اوپر کی کو ٹھرےاں چھو ٹی تھےں کیو نکہ ان کے بر آمدوں نے عمارت کی نچلی اور درمیانی منزل کے مقابلہ میں ان سے زیادہ جگہ روک لی تھی۔
6کیو نکہ وہ تےن درجوں کی تھےں لیکن ان کے ستون صحن کے ستو نوں کی ماند نہ تھے ۔ اس لئے وہ نچلی اور درمیانی منزل سے تنگ تھےں ۔
7اور کوٹھرےوں کے پاس کی بےرونی صحن کی طرف کوٹھریوں کے سامنے کی بےرونی دےوار پچاس ہاتھ لمبی تھی ۔
8کیو نکہ بیرونی صحن کی کو ٹھریوں کی لمبائی پچاس ہاتھ تھی اور ہیکل کے مقابل سو ہاتھ کی لمبائی تھی۔
9اور ان کو ٹھریوں کے نےچے مشرق کی طرف وہ مداخل تھا جہاں سے بیرونی صحن سے داخل ہوتے تھے ۔
10۔ مشرقی صحن کی چوڑی دےوار میں اور الگ جگہ اور اس عمارت کے سامنے کو ٹھریاں تھےں ۔
11اور ان کے سامنے ایک ایسا راستہ تھا جیسا شمال کی طرف کی کو ٹھریوں کے سامنے تھا ۔ ان کی لمبائی اور چوڑائی برابر تھی اور ان کے تمام مخرج ان کی ترتےب اور ان کے دروازوں کے مطابق تھے۔
12اور جنوب کی طرف کی کو ٹھریوں کے دروازوں کے مطابق ایک ادروازہ راہ کے سرے پر تھا یعنی سیدھی دےوار کی راہ پر مشرق کی طرف جہاں سے ان میں داخل ہوتے تھے ۔
13اور اس نے مجھ سے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوٹھریاں جو الگ جگہ کے مقابل ہیں مقدس کو ٹھریاں ہیں جہاں کاہن جو خداوند کے حضور جاتے ہیں اقدس چیزیں کھائیں گے اور اقدس چیزیں اور نذرکی قربانی اور خطا کی قربانی اور جرم کی قربانی وہاں رکھیں گے کیو نکہ وہ مکان مقدس ہے ۔
14جب کاہن داخل ہو ں تو وہ مقدس سے بےرونی صحن میں نہ جائیں بلکہ اپنی خدمت کے لباس وہیں اتار دیں کیو نکہ وہ مقدس ہیں اور وہ دوسرے کپڑے پہن کر عام مکان میں جائیں ۔
15پس جب وہ اندرونی گھر کو ناپ چکا تھا تو مجھے اس پھاٹک کی راہ سے لایا جس کا رخ مشرق کی طرف ہے اور گھر کو چاروں طرف سے ناپا ۔
16اس نے پیمائش کے سر کنڈے سے مشرق کی طرف گردا گرد پانچ سو سر کنڈے ناپے ۔
17اس نے پیمائش کے سر کنڈے سے شمال کی طرف گردا گرد پانچ سو سر کنڈے ناپے ۔
18اس نے پیمائش سر کنڈے سے جنوب کی طرف بھی پانچ سو سر کنڈے ناپے۔
19اس کی نے مغرب کی طرف مڑ کر پیائش کے سر کنڈے سے پانچ سو سرکنڈے ناپے ۔
20اس نے اس کو چاروں طرف سے ناپا۔اس کی چاروں طرف ایک دیوار پانچ سو سر کنڈے لمبی اور پانچ سو چوڑی تھی تا کہ مقدس کو عام سے جدا کرے۔