Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
27 verses
1پھر وہ مجھے پھا ٹک پر لے آیا یعنی اس پاٹک پر جس کا رخ مشرق کی طرف ہے۔
2یا وہ دیکھتا ہوں کہا اسرائیل کے خدا کا جلال مشرق کی طرف سے آیا اور اس کی آوازسیلاب کے شور کی سی تھی اور اس کے جلال سے منور ہو گئی ۔
3اور یہ اس رویا کی نما ئش کے مطابق تھا جو میں نے دیکھی تھی ۔ہاں اس رویا کے مطا بق جو میں نے دیکھی تھی جب میں شہر کو بر باد کرنے آیا تھااور یہ رویتیں اس رویا کی مانند تھی جو میں نے نہر کبار کے کنار ہ پر دےکھی تھی۔
4اور خداوندکا جلال اس پھاٹک کی راہ سے جس کا رخ مشرق کی طرف ہے ہیکل میں داخل ہوا۔
5اور روح نے مجھے اٹھا کراندرونی صحن میں پہنچا دےا ا ور کیا د یکھتا ہوںکہ ہیکل خدا وند کے جلال سے معمور ہے۔
6اور میں نے لسی کی آواز سنی جو ہیکل میں سے میرے سا تھ با کرتا تھااور ایک شخص میرے پاس کھڑا تھا ۔
7اور اس نے مجھے فرماےا اے آدمزاد یہ میری تختتےں گاہ اور میرے پاوں کی کرسی ہے جہاں میں بنی اسرائیل کے درمےان ابد تک رہوں گااور بنی اسرائیل اور ا پان کے بادشاہ پھر کبھی میرے مقدس نام کو اپنی بدکاری اور اپنے باد شاہوں کی لاشوں سےان کے مرنے پر ناپاک نہ کر ینگے۔
8کیونکہ و ہاں ا پنے آستانے میرے آستانوں کےس اور اپنی چوکھٹیں مےری چوکھٹوں کے پاس لگاتے تھے اور میرے اور ان کے درمیان اپنے ان صرف ایک دیوار تھی انہوں نے گھنو نے کاموں سے جوا نہوں نے کئے میرے مقدس نام کونا پاک کیا اس لئے میں نے اپنے قہر میں ان کو ہلاک کیا ۔
9پس اب وہ اپنی بد کاری اور اپنے بادشاہوں کی لاشیں مجھ سے دور کردےں تو میں ابد تک ان کے درمیان رہونگا۔
10اے آدمزاد توبنی اسرائیل کو یہ گھر دکھاتاکہ وہ اپنی بدکرد اری سے شرمندہ ہو جائیں اور اس نمونہ کو نا پیں۔
11اور اگر وہ اپنے سب کاموں سے پشیمان ہوں تو اس گھر کا نقشہ اور اس کی ترتےب اور اسکے مخارج و داخل اور اسکی تمام شکل اور اس کے کل احکام اور اسکی پوری وضع اور تمام قوانین انکو دکھا اور انکی آنکھوں کے سامنے اسکو لکھ تاکہ وہ اس کا کل نقشہ اور اس کے تمام حکام کو مان کر ان پر عمل کریں ۔
12اس گھر کا قانون یہ ہے کہ اسکی تمام سرحدیں پہاڑ کی چوٹی پر اسکے گردا گرد نہاےت مقدس ہو نگی ۔ دیکھ یہی اس گھر کا قانون ہے ۔
13اور ہاتھ کے ناپ سے مذبح کے یہ ناپ ہیں اور اس ہاتھ کی لمبائی ایک ہاتھ چار انگل ہے ۔پایہ ایک ہاتھ کا ہو گا اور چوڑائی ایک ہاتھ اور اس کے گردا گرد بالشت بھر چوڑا حاشیہ اور مذبح کا پایہ یہی ہے ۔
14اور زمین پر کے اس پایہ سے لے کر نیچے کی کرسی تک دو ہاتھ اور اسکی چوڑائی ایک ہاتھ اور چھوٹی کرسی سے بڑی کرسی تک چار ہاتھاور چوڑائی ایک ہاتھ ۔
15اور اوپر کا مذبح چار ہاتھ ہو گا اور مذبح کے اوپر چار سینگ ہو ں گے ۔
16اور مذبح بارہ ہاتھ لمبا ہو گا اور بارہ ہاتھ چوڑا مربع ۔
17اور کرسی چودہ ہاتھ لمبی اور چودہ ہاتھ چوڑی مربع اور گردا گرد اسکا کنارہ آدھا ہاتھ اور اسکا پایہ گرداگرد ایک ہاتھ اور اس کا زینہ مشرق رو ہو گا ۔
18اور اس نے مجھ سے کہا اے آدمزاد خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ مذبح کے یہ احکام اس روز جاری ہونگے جب وہ اسے بنائیں گے تاکہ اس پر سوختنی قربانی چڑھائیں اور اس پر لہو چھڑکیں ۔
19اور تو لاوی کاہنوں کو جو صدوق کی نسل سے ہیں جو میری خدمت کے لئے میرے حضور آتے ہیں خطا کی قربانی کے لئے بچھڑا دینا خداوند خدا فرماتا ہے ۔
20اور تو اسکے خون میں سے لینا اور مذبح کے چاروں سینگوں پو اسکی کرسی کے چاروں کونوں پر اور اس اسکے گرد چوگرد کے حاشیہپر لگانا اسی طرح کفارہ دیکر اسے پاک و صاف کرنا ۔
21اور خطا کی قربانی کے لئے بچھڑا لینا اور وہ گھر کی مقرر جگہ میں مقدس کے باہر جلایا جائے گا ۔
22اور تو دوسرے دن ایک بے عےب بکرا خطا کی قربانی کے لئے چھڑھانا اور وہ مذبح کو کفارہ دیکر اسی طرح پاک کر ےنگے جس طرح بچھڑے سے پاک کیا تھا ۔
23اور جب تو اسے پاک کر چکے گا تو ایک بے عےب مینڈھا چڑھانا ۔
24اور تو انکو خداوند خداکے حضور ؛انا اور کاہن ان پر نمک چھڑکیں گے اور ان کو سوختنی قربانی کے لئے خداوند کے حضور چھڑائیں ۔
25اور تو سات دن تک ہر روز ایک بکرا خطا کی قربانی کے لئے تیار رکھنا ۔اور وہ ایک بچھڑا اور گلہ کا ایک مینڈھا بھی جو بے عےب ہوں تےار کر رکھیں ۔
26سات دن کو کفارہ دے کر پاک صاف کریں گے اور اس کو مخصوص کریں گے ۔
27اور جب یہ دن پورے ہو ں گے تو یوں ہو گا کہ آٹھویں دن اور آئیندہ کاہن تمہاری سوختنی قربانیوں کو مذبح پر گزرانیں گے اور میں تم کو قبول کرونگا خداوند خدا فرماتا ہے ۔