Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1تب وہ مجھ کو مقدس کے بےرونی پھاٹک کی راہ سے جسکا رخ مشرق کی طرف ہے واپس لایا اور وہ بند تھا ۔
2اور خداوند نے مجھے فرمایا کہ یہ پھاٹک بند رہے گا اور کھولانہ جائے گا اور کوئی انسان اس سے داخل نہ ہو گا چو نکہ خداوند اسرائیل کو خدا اس سے داخل ہو اہے اسلئے یہ بند رہے گا
3مگر فرمانروا اسلئے کہ فرمانروا ہے خداوند کے حضور روٹی کھانے کو اس میں بیٹھے گا ۔ وہ اس پھاٹک کے آستانہ کی راہ سے اندر آئے گا اور اسی راہ سے باہر جائے گا ۔
4پھر وہ مجھے مالی پھاٹک کی راہ سے ہیکل کے سامنے لایا اور میں نے نگاہ کی اور کیا دیکھتا ہوں کہ خداوند کی جلال نے خداوند کے گھر کو معمور کر دیا اور میں منہ کے بل گرا ۔
5اور خداوند نے مجھے فرمایا اے آدمزاد ! خوب غور کر اور اپنی آنکھوں سے دےکھ اور جو کچھ خداوند کے گھر کے حکام و قوانین کی بابت تجھ سے کہتا ہوں اپنے کانوں سے سن اوت گھر کءمدخل کو اورت مقدس کے سب مخرجوں کو خیال میں رکھ ۔
6اور تو بنی اسرائیل کے باغی لوگوں سے کہنا کہ خداوند خدا یوںفرماتاکہ بنی اسرائئیل تم اپنی تمام مکروہات کو اپنے لئے کافی سمجھو ۔
7چنانچہ جب تم میری روٹی اور چربی اور لہو گزرانتے تھے تو دل کے نا مختون اور جسم کے نا مختون اجنبی زادوں میرے مقدس میں لائے تاکہ وہ میرے مقدس میں آکر میرے گھر کو نا پاک کریں اور انہوں نے تمہارے تمام نفرت انگےز کاموں کے سبب سے میرے عہد کو توڑا ۔
8اور تم نے میری مقدس چےزوں کی حفاظت نہ کی بلکہ تم نے غےروں کو اپنی طرف سے میرے مقدس میں نگاہ بان مقرر کیا ۔
9خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ ان اجنبی زادوں میں سے جو بنی اسرائیل کے درمیان ہیں کوئی دل کا نا مختون یا جسم کا نا مختون اجنبی زادہ میرے مقدس میں داخل نہ ہو گا ۔
10اور بنی لاوی جو مجھ سے دور ہو گئے جب اسروئیل گمراہ ہوا کیو نکہ وہ اپنے بتوں کی پےروی کر کے مجھ سے گمراہ ہوئے ۔وہ بھی اپنی بد کرداری کی سزا پائیں گے۔
11تو بھی وہ میرے مقدس میں خادم ہو ں گے اور میرے گھر کے پھاٹکوں پر نگاہ بانی کریں گے اور میرے میں خدمت گزاری کریں گے ۔وہ لوگوں کے لئے سوختنی قربانی اور ذبیحہ ذ بح کریں گے اور ان کے سامنے ان کی خدمت کے لئے کھڑے رہیں گے
12کیو نکہ انہوں نے ان کے لئے بتوں کی خدمت کی اور فرماتا ہے کہ ۔ وہی میرے مقدس میں داخل ہو ں گے اور میری خدمت کے لئے میرے پاس آئیں گے اور میرے امانت دار ہوں گے ۔ابنی اسرائیل کے لئے بد کرداری میں ٹھوکر کا باعث ہوئے اس لئے میں نے ان پر ہاتھ چلایا اور وہ اپنی بد کرداری کی سزا پائیں گے خداوند خدا فرماتا ہے ۔
13اور وہ میرے نزدیک آسکیں گے کہ میرے حضور کہانت کریں ۔نہ وہ میری مقدس چےزوں کے پاس آئیں گے اور یعنی پاک ترین چےزوں کے پاس بلکہ وہ اپنی رسوائی اٹھائیں گے اور اپنے گھنونے کاموں کی جو انہوں نے کئے ہیں سزا پائیں گے۔
14تو بھی میں ان کو ہیکل کی حفاظت کے لئے اور اس کی تمام خدمت کے لئے اور سب اس کے لئے جو اس میں کیا جائے گا نگاہ بان مقرر کروں گا۔
15لیکن لاوی کاہن یعنی بنی صدوق جو میرے مقدس کی حفاظت کرتے تھے جب بنی اسرائیل مجھ سے گمراہ ہو گئے میری خدمت کے لئے میرے نزدیک آئیں گے اور میرے حضور کھڑے رہیں گے تا کہ میرے حضور چربی اور لہو گزرانیں خداوند خدا فرماتا ہے ۔
16وہی میرے مقدس میں داخل ہو ں گے اور وہی خدمت کے لئے میری میز کے پاس آئیں گے اور میرے امانتدار ہوں گے ۔
17اور یوں ہو گا کہ جس وقت وہ اندرونی صحن کے پھاٹکوں سے داخل ہوں گے تو کتانی پوشاک سے ملبوس ہوں گے اور جب تک اندرونی صحن کے پھاٹکوں کے درمیان اور مسکن میں خدمت کریں گے ۔کو ئی اونی چیز نہ پہنیں گے ۔
18وہ اپنے سروں پر کتانی عمامے اور کمروں پر کتانی پاجامے پہنیں گے واور جو کچھ پسینے کا باعث ہو اسے اپنی کمر پر نہ باندھیں ۔
19اور جب بیرونی صحن میں یعنی عوام کے بیرونی صحن میں نکل آئیں تو اپنی خدمت کی پو شاک اتار کر مقدس حجروں میں رکھیں گے اور دوسری پوشاک پہنیں گے تاکہ اپنے لباس سے عوام کی تقدےس نہ کریں ۔
20اور وہ نہ سر منڈائیں گے اور نہ بال بڑھا ئیں گے وہ صرف اپنے سروں کے بال کترائیں گے ۔
21اور جب اندرونی صحن میں داخل ہوں گے تو کوئی کاہن مے نہ پئے ۔
22اور وہ بیوہ یا مطلقہ سے بیاہ نہ کریں گے بلکہ بنی اسرائیل کی نسل کی کنوارےوں سے یا اس بیوہ سے جو کسی کاہن کی بیوہ ہو ۔
23اور وہ میرے لوگوں کو مقدس اور عام میں فرق بتائیں گے اور ان کو نجس اور طاہر میں امتےاز کرنا سکھائیں گے ۔
24اور وہ جھگڑوں کے فیصلے کے لئے کھڑے ہو ںگے اور میرے احکام کے مطابق عدالت کریں گے اور وہ میری تمام مقررہ عیدوں میں میری شریعت اور میرے عائین پر عمل کریں گے اور میرے سبتوں کو مقدس جانیں گے ۔
25اور وہ کسی مردہ کے پاس جانے سے اپنے آپ کو ناپاک نہ کریں گے فقت باپ یا ماں یا بیٹے یا بیٹی یا بھائی یا کنواری بہن کے لئے وہ اپنے آپ کو ناپاک کر سکتے ہیں ۔
26اور وہ اس کے پاک ہو نے کے بعد اس کے لئے اور سات دن شمار کریں گے۔
27اور جس روز وہ مقدس کے اندرونی صحن میں خدمت کرنے کو جائے تو اپنے لئے خطا کی قربانی گزرانے گا خداوند خدا فرماتا ہے ۔
28اور ان کے لئے ایک میراث ہو گی میں ہی ان کی میراث ہوں اور تم اسرائیل میں ان کو کوئی ملکےت نہ دینا ۔میں ہی ان کی ملکیت ہوں ۔
29اور وہ نذر کی قربانی اور خطا کی قربانی اور جرم کی قربانی کھائیں گے اور ہر ایک چیز جو اسرائیل میں مخصوص کی جائے ان ہی کی ہو گی ۔
30اور سب پہلے پھلوں کا پہلا اور تمہاری تمام چیزوں کی ہر ایک قربانی کاہن کے لئے ہوں اور تم اپنے پہلے گوندے آٹے سے کاہن کو دینا تاکہ تیرے گھر پر برکت ہو ۔
31پر وہ جو آپ ہی مر گےا ہو یا درندوں کا پھاڑا ہو اکیا پرند کیا چرند کاہن اسے نہ کھائیں ۔