Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
25 verses
1اور جب تم زمین کو قرعہ ڈال کر میراث کے لئے تقسیم کرو تو اسکا ایک مقدس حصہ خداوند کے حضور ہدیہ دینا ۔اس کی لمبائی پچیس ہزار اور چوڑائی دس ہزار ہو گی اور وہ اپنے ارد گرد کی تمام حدود میں مقدس ہو گا ۔
2اس میں سے ایک قطعہ جسکی لمبائی پانچ سو اور چوڑائی پانچ سو جو چاروں طرف برابر ہے مقدس کے لئے ہو گا اور اسکے احاطہ کے لئے چاروں طرف پچاس پچاس ہاتھ کی چوڑائی ہو گی۔
3اور تو اس پیمائش کی پچیس ہزار کی لمبائی اور دس ہزار کی چوڑائی ناپیگا اور اس میں مقدس ہو گا جو نہاےت پاک ہے ۔
4زمین کایہ مقدس حصہ ان کاہنوں کے لئے ہو گا جو مقدس کے خادم ہیں جو خداوند کے حضور خدمت کرنے کو آتے ہیں اور یہ مقام ان کے گھروں کے لئے ہو گا اور مقدس کے لئے پاک جگہ ہو گی ۔
5اور پچیس ہزار لمبا اور دس ہزار چوڑا بنی لاوی ہیکل کے خادموں کے لئے ہو گا تا کہ بیس بستیوں کی جگہ انکی ملکیت ہو ۔
6اور تم شہر کا حصہ پانچ ہزار چوڑا اور پچیس ہزار لمبا مقدس کے ہدیہ والے حصہ کے پاس مقرر کرنا ۔یہ تمام بنی اسرائیل کے لئے ہو گا ۔
7اور مقدس ہدیہ والے حصہ کی اور شہر کے حصہ کی دونوں طرف ،قدس ہدیہ والے حصہ کے مقابل مغربی گوشہ مغرب کی طرف اور مشرقی گوشہ مشرق کی طرف فرمانروا کے لئے ہو گا اور لمبائی میں مغربی سرحد سے مشرقی سرحد تک ان حصوں میں سے ایک کے مقابل ہو گا ۔
8اسرائیل کے درمیان زمین میں سے اسکا یہی حصہ ہو گا اور میرے امرا پھر میرے لوگوں پر ستم نہ کریں اور زمین کو بنی اسرائیل میں ان کے قبائل کے مطابق تقسیم کریں گے ۔
9خدا وند خدا جوں فرماتا ہے کہ اسرائیل کے مرا تمہارے لے یہی کا فی ہے ۔ ظلم ا ور لو ٹ ما ر کو دور کرو ۔عدالت اور صدا قت کو عمل میں لاو۔اور میرے لوگوں پر سے اپنی زیادتی کو موقوف کرو خداوند خدا یو ں فرماتا ہے ۔
10اور تم پوری ترازواور پورا ایفہ اور ر پورا بت رکھاکرو۔
11ایفہ اور بتایک ہی وزن کا ہو تاکہ بت میں خومر کادسواں حصہ ہواس کا اندازہ خومر کے مطابق ہو ۔
12اور مثقا ل بیس جےرا کا ہو اور بےس مثقا ل پچےس مثقال پندرہ مثقال کا تمہارا مانہ ہو گا۔
13اور ہدےہ جو تم گزرانوگے سو یہ ہے ۔گیہوں کے خو مر سے ایفہ کا چھٹا اور جو کے خومر سے ایفہ کا چھٹا حصہ دینا ۔
14اور تیل یعنی تیل کے بت کی بابت ےہ حکم ہے کہ تم کر میں سے دس بت کا خومر ہے ایک بت کا دسواں حصہ دےنا کیو نکہ خومر میں دس بت ہے ۔
15اور گلہ میں سے ہر دو سوپیچھے اسرائیل کی سیراب چراگاہایک برہ نذر کی قربانی کے لئے اور سوختنی قربانی کے لئے اور سلامتی کی قربانی کے لئے تاکہ ان کے لئے کفارہ ہو خداوند خدا فرماتا ہے۔
16ملک کے سب لوگ اس فرمانروا کے لئے جو اسرائیل میں ہے یہی ہدیہ د ینگے ۔
17اور فرمانروا سوختنی قربانیاں اور نذر کی قربانیاں اور تپان عےدوں اور نئے چاند کے وقتو ں اور سبتو ں اور بنی اسرائیل کی تمام مقررہ عےدوں میں دے گا ۔اور خطا کی قربانی اور نذر کی قر بانی اور سوختنی قربانی اور سلامتی کی قربانیاں بنی اسرائیل کے کفارے کے لئے تیار کرے گا ۔
18خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ پہلے مہینے کی پہلی تار ےخ کو توایک بے عیب بچھٹرا لینا اور مقدس کو پاک کرنا ۔
19اور کاہن خا کی قربا نی کے بچھڑے کا لہو لے گا اور س میں سے کچھ مسکن کے ستو نوں پر اور مذبح کی کر سی کے چاروں کونوں پر اور اندرونی صحن کے دروازے کی چوکھٹوں پر لگا ئے گا ۔
20اور تو مہینے کی ساتویں تارےح کو ہرایک کے لئے جو خا کرے اور اس کے لئے بھی نادان ہے اور اےسا ہی کرے ۔اسی طرح یہ مسکن کا کفارہ دیا کرو گے ۔
21تم پہلے مہینے کی چودھو یں تاریح کو عید فسح منانا جو سات دن کی عید ہے اور اس میں بے خمیری ردٹی کھائی جائے گئی ۔
22ا ور اسی دن فرماروا اپنے لئے اور تمام اہل ملکت کے لئے خطاکی قربانی کے واسطےایک بچھٹرا تیار کرے گا۔
23اور عید کے ساتویں دن میں وہ ہر روزیعنی سات دن تک سات بے عیب بچھڑے اور سات مینڈھے مہیا کرے گا تاکہ خداوند کے حضو رسوختنی قربانی ہوں اور ہر روز خطا کی قربانی کے لئے ایک بکرا ۔
24اور وہ ہر ایک بچھڑے کے لئے ایک ایفہ بھر نذر کی قربانی اور ہر ایک مینڈھے کے لئے ایک ایفہ اور فی ایفہ ایک ہین تیل میں تیار کرے گا ۔
25ساتویں مہینے کی پندرھویں تاریخ کوبھی وہ عید کے لئے جس طرح سے اس نے ان سات دنوں میں کیا تھا تیاری کرے گا خطا کی قربانی اور سوختنی قربانی اور نذر کی قربانی اور تیل کے مطابق ۔