Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
24 verses
1خدا وند خدا یوں فرماتا ہے کہ اندرونی صحن کا پھاٹک جس کا رخ مشرق کی طرف ہے کام کاج کے چھ دن بند رہے گا پر سبت کے دن کھولا جائے گا اور نئے چاند کے دن بھی کھولا جائے گا ۔
2اور فرما نروا بےرونی پھاٹک کے آستانہ کی راہ سے داخل ہو گا اور پھاٹک کی چوکھٹ کے پاس کھڑا رہے گا اور کاہن اس کی سوختنی قربانی اور اس کی سلامتی کی قربانی گزرانے گئے اور پھاٹک کے آستانے پر سجدہ کر کے باہر نکلے گاپر پھاٹک شام تک بند نہ ہو گا ۔
3اور ملک کے لوگ اسی پھاٹک کے دروازہ پر سبتوں اور نئے چاند کے وقتوں میں خداوند کے حضو رسجدہ کیا کر یں گئے۔
4اور سوختنی قربانی جو فرمانروا سبت کے دن خداوند کے حضور گزرانے گا یہ ہے ۔چھ بے عیب برے بے عیب مینڈھے ۔
5اور نذر کی قربانی مینڈھے کے لئےایک ایفہ اور بروں کے لئے نذر کی قربانی اس کی توفیق کے مطابق اوراورایک ایفہ کے لئےایک ہیں تیل ۔
6اور نئے چاند کے روزایک بے عیب بچھڑا اور چھ برے اورایک مینڈھا سب کے سب بے عیب ہو نگے۔ .
7اور وہ نذر کی قربانی تےار کرے گایعنی بچھڑے کے لئےایک ایفہ اور بروں کے لئے اس کی توفیق کے مطابق اور ہرایک ایفہ کے لئےایک ہیں تیل ۔
8اور جب فرمانروا ندر آئے تو پھاٹک کے آستانہ کی راہ سے داخل ہو گا اور اسی را ہ سے نکلے گا۔
9لیکن جب ملک کے لوگ مقرہ عیدوں کے وقت خداوند کے حضو ر حاضر ہونگے تو جو شمالی پھاٹک کی راہ سے سجدہ کرنے کو داخل ہو گا وہ جنو بی پھاٹک کی راہ سے باہر جا ئے گا اور جو جنوبی پھاٹک کی راہ سے اندر آتا ہے وہ شمالی پھاٹک کی راہ سے باہر جائے گا۔جس پھاٹک کی راہ سے وہ اندر آتا ہے اس سے واپس نہ جائے گابلکہ سیدھا اپنے سامنے کے پھاٹک کی راہ سے نکل جائے گا ۔
10اور جب وہ اندر جائیں گے تو فرمانروا بھی ان کے درمیان ہوکر جائے گا اور جب وہ باہر نکلے گا سب اکٹھے جائیں گئے۔
11اور عیدوں اور مذہبی تہواروں کےوقت میں نذر کی قربانی بیل کے لئے ایک ایفہ اور مینڈھے کے لئے ایک ایفہ ہو گی اور بروں کے لئے اس کی توفیق کے مطابق اور ہر ایک ایفہ کے لئے ایک ہین تیل ۔
12اور جب فرمانرو ا رضا کی قربانی تیار کرے یعنی سوختنی قربانی یا سلامتی کی قربانی خداوند کے حضور رضا کی قربانی کے طور پر لائے تو وہ پھاٹک جس کا رخ مشرق کی طرف ہے اس کے لئے کھولا جائے گا اور سبت کے دن کی طرح وہ اپنی سوختنی قربانی اور سلا متی کی قربانی گزرانے گا ۔تب وہ باہر نکل آئے گا اور اس کے نکلنے کے بعد پھا ٹک بند کیا جائے گا ۔
13تو ہر روز خداوند کے حضور پہلے سال کا ایک بے عیب برہ سوختنی قربانی کے لئے چرھا ئے گا ۔تو ہر صبح چڑھا ئے گا ۔
14اور تو اس کے ساتھ ہر صبح نذر کی قربانی گزرانے گا یعنی ایفہ کا چھٹا حصہ اور میدہ کے ساتھ ملانے کو تیل کے ہین کی ایک تہائی دائمی حکم کے مطابق ہمیشہ کے لئے خداوند کے حضور یہ نذر کی قربانی ہو گئی ۔
15اس�� طرح وہ برے اور اور نذر کی قربانی اور تیل ہر صبح ہمیشہ کی سوختنی قربانی کے لئے چڑھائے گا۔
16خدا وندخدا یوں فرماتا ہے کہ اگر فرمانروا اپنے بیٹوں میں سے کسی کو کوئی ہدیہ دے تووہ اس کی میراث اس کے بےٹوں کی ہو گی۔وہ ان کا مورثی مال ہے۔
17پر اگر وہ پنے غلاموں میں سے کسی کو اپنی میراث میں سے ہدیہ دے تو وہ آزادی کہ سال تک اس کا ہو گا اس کے بعد پھر فرمانرواکا ہو جائے گا مگر اس کی میراث اس کے بیٹوں کی ہو جائے گی۔
18اور فرمانروا لوگوں کی میراث میں سے ظلم کر کے نہ لے گا تاکہ ان کو ان کی ملکیت سے بے دخل کرے پر وہ اپنی ہی ملکیت میں سے اپنے بیٹوںکو میراث دے گا تاکہ میرے لوگ اپنی اپنی ملکیت سے جدا نہ ہو جائیں ۔
19پھروہ مجھے اس مدخل کی راہ سے جو پھاٹک کے پہلو میں تھا کا ہنوں کے مقدس حجروں میں جن کا رخ شمال کی طرف تھا لایا اور کیا دیکھتا ہوں کہ مغرب کی طرف پیچھے کچھ خالی جگہ ہے ۔
20تب اس نے مجھے فرمایا دیکھ یہ وہ جگہ ہے جس میں کاہن جرم کی قربانی اور خطا کی قربانی کو جوش دینگے اور نذر کی قربانی پکائیں گے تا کہ ان کو بیرونی صحن میں لے جا کر لوگوں کی تقدیس کریں ۔
21پھر وہ مجھے بیرونی صحن میں لایا اور صحن کے چاروں کونوں کی طرف مجھے لے گےا اور دیکھو صحن کے ہر طرف کونے میں ایک اور صحن تھا ۔
22صحن کے چاروں کونوں میں چالیس چالیس ہاتھ لمبے اور اور تےس تیس ہاتھ چوڑے صحن متصل تھے ۔یہ چاروں کونے والے ایک ہی ناپ کے تھے۔
23اور ان کے گردا گرد یعنی ان چاروں کے گردا گرد دےوار تھی اور چاروں طرف دےوار کے نےچے چو لھے بنے تھے ۔
24تب اس نے مجھے فرمایا کہ یہ چو لھے ہیں جہاں ہیکل کے خادم لو گوں کے ذبیحے ابا لیں گے ۔