Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1اور خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا ۔
2کہ اے آدمزاد اسرائیل کے پہاڑوں کی طرف منہ کر کے ان کے خلاف نبوت کر۔
3اور یوں کہہ کہ اے اسرائیل کے پہاڑو خداوند خدا کا کلام سنو! خداوند خدا پہاڑوں اور ٹیلوں کو اور نہروں اور وادیوں کو یوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں ہاں مَیں ہی تم پر تلوار چلاﺅں گا اور تمہارے اونچے مقاموں کو غارت کروں گا۔
4اورتمہاری قربان گاہیں اجڑ جائیں گی اور تمہاری سورج کی مارتیں توڑ ڈالی جائیں گی اور میں تمہارے مقتولوں کو تمہارے بتوں کے آگے ڈال دوں گا۔
5اور بنی اسرائیل کی لاشیں ان کے بتوں کے آگے پھینک دوں گا اور مَیں تمہاری ہڈیوں کو تمہاری قربانگاہوں کے گردا گرد پراگندہ کروں گا۔
6تمہاری بودوباش کے تمام علاقوں کے شہر ویران ہوں گے اور اونچے مقام اجاڑے جائیں گے تاکہ تمہاری قربان گاہیں خراب اور ویران ہوں اور تمہارے بت توڑے جائیں اور باقی نہ رہیں اور تمہاری سورج کی مورتیں کاٹ ڈالی جائیں اور تمہاری دستکاریاں نابود ہوں۔
7اور مقتول تمہارے درمیان گریں گے اور تم جانو گے کہ میں خداوند ہوں۔
8لیکن میں ایک بقیہ چھوڑ دوں گا یعنی وہ چند لوگ جو قوموں کے درمیان تلوار سے بچ نکلیں گے جب تم غیر ممالک میں پراگندہ ہو جاﺅ گے۔
9اور جو تم میں سے بچ رہیں گے ان قوموں کے درمیان جہاں جہاں وہ اسیر ہو کر جائیں گے مجھ کو یاد کریں گے جب کہ میں ان کے بے وفا دلوں کو جو مجھ سے دور ہوئے اور ان کی آنکھوں کو جو بتوں کی پیروی میں برگشتہ ہوئیں شکستہ کروں گا اور وہ آپ اپنی تمام بد اعمالی کے سبب سے جو انہوں نے اپنے تمام گھنونے کاموں میں کی اپنی ہی نظر میں نفرتی ٹھہریں گے۔
10تب وہ جانیں گے کہ میں ہی خداوند ہوں اور مَیں نے یوں ہی نہیں فرمایا تھا کہ مَیں ان پر یہ بلا لاﺅں گا۔
11خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ ہاتھ پر اتھ مار اورپاﺅں زمین پر پٹک کر کہہ کہ بنی اسرائیل کے تمام گھنونے کاموں پر افسوس! کیونکہ وہ تلوار اور کال اور وبا سے ہلاک ہوں گے۔
12جو د’ور ہے وہ وبا سے مرے گا اور جو نزدیک ہے وہ تلوار سے قتل کیا جائے گا اور جو باقی رہے اور محصور ہو وہ کال سے مرےگا اور مَیں ان پر اپنے قہر کو یوں پورا کروں گا۔
13اور جب ان کے مقتونل ہر اونچے ٹیلے اور پہاڑوں کی سب چوٹیوں پر اور ہر ایک ہرے درخت اورگھنے بلوط کے نیچے ہر جگہ جہاں وہ اپنے سب بتوں کےلئے خوشبو جلاتے تھے ان کے بتوں کے پاس ان کی قربان گاہوں کی چاروں طرف پڑے ہوئے ہوںگے تب وہ پہنچانیں گے کہ خڈاوند مَیں ہوں۔ اور میں ان پر ہاتھ چلاﺅں گا ۔
14اور بیابان سے دبلا اور ان کے ملک کی سب بستیاں ویران اور سنسان کروں گا۔ تب وہ پہچانیںگے کہ میں خداوند ہوں۔