Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
69 verses
1ملک کے جن لوگوں کو شاہ بابل بنوکد نضر بابل کو لے گیا تھا ان اسیروں کی ایری میں سے وہ جو نکل آئے اور یروشلم اور یہوداہ میں اپنے اپنے شہر کو واپس آئے یہ ہیں۔
2وہ زر بابل۔یشوع۔نحمیاہ۔سرایا۔رعلایاہ مردکی۔بلشان۔مسفار۔بگوی۔رحوم اور بعنہ کے ساتھ آئے۔
3اسرائیلی قوم کے مردوں کا یہ شمار ہے۔بنی پرعوس دو ہزار ایک سو بہتر۔
4بنی سفطیاہ تین سو بہتر۔
5بنی ارخ سات سو پچھتر۔
6بنی پخت موآب جو یشو اور کی اولاد میں سے تھے دوہزار آٹھ سوبار۔
7بنی عیلام ایک ہزار دو سو چون۔
8بنی زتو نو سو پینتالیس۔
9بنی زکی کی سات سو ساٹھ۔
10بن بانی چھ سو بیالیس۔
11بنی ببی چھ سو تیئیس۔۔
12بنی عزگاد ایک ہزار دو سو بائیس۔
13بنی ادونقام چھ سو چھیاسٹھ۔
14بنی بگوی دو ہزار چھپن۔
15بنی عدبن چار سو چون۔
16بنی اط حزقیاہ کے گھرانے کے اٹھانوے۔
17بنی بضی تین سو تیئیس۔
18بنی یورہ ایک سو بارہ۔
19بنی حااشوم دو سو تیئیس۔
20بنی جبار پچانوے۔
21بیت لحم ایک سو تیئیس۔
22اہل نطوفہ چھپن۔
23اہل عنتوت ایک سو اٹھائیس۔
24بنی عزماوت بیالیس۔
25قریت عریم اور کفرہ اور بیروت کے لوگ سات سو تینتالیس۔
26رامہ اور جبع کے لوگ چھ سواکیس۔
27اہل مکماس ایک سو بائیس۔
28بیت ایل اورعی کے لوگ دو سو تیئیس۔
29بنی بنو باون۔
30بنی مجبیں ایک سو چھپن۔
31دوسرے عیلام کی اولاد ایک ہزار دو سوچون۔
32بنی حارم تین سو بیس۔
33لود اور حادید اور اونو کی اولاد سات سو پچیس۔
34یریحو کے لوگ تین سو پنتالیس۔
35سناآہ کے لوگ تین ہزار چھ سو تیس۔
36پھر کاہنوں یعنی یشوع کے خاندان میں سے یدعیاہ کی اولاد نو سو تہتر۔
37بنی امیر ایک ہزار باون۔
38بنی فشحور ایک ہزار دو سو سینتالیس۔
39بنی حارم ایک ہزار سترہ۔
40اور لاویوں یعنی ہودا ویاہ کی نسل میں سے یشوع اور قدی ایل کی اولاد چوہتر۔(41۔(گانے والوں میں سے بنی آسف ایک سواٹھائیس۔
42اور بانوں کی نسل میں سے بنی سلوم بنی اطیر۔بنی طلمون۔بنی عقوب۔بنی خطیطا۔بنی سوبی سب ملکر ایک سو انتالیس۔
43اور نتےنیم میں سے بنی ضیحا۔بنی حسوفا۔بنی طبعوت۔
44بنی قروس بنیسیعا۔بنی فدون
45بنی لبانہ،بنی حجابہ۔بنی عقوب۔
46بنی حجاب۔بنی شملی۔بنی حنان۔
47بنی جدیل۔بنی حجر بنی رآیاہ۔
48بنی صین۔بنی نقودا۔بنی جزام۔
49بنی عا۔بنی فاسیخ۔بنی بسی۔
50بنی اسناہ۔ بنی معونیم۔بنی نفی سیم۔
51بنی بقبوق ۔بنی حقوفا۔بنی حرحور۔
52بنی بضلوت۔بنی محیدا یبنی حرشا۔
53بنی برقوس۔بنی سیسرا۔بنی تامح۔
54بنی نضیاح۔بنی خطیفا۔
55سلیمان کے خادموں کی اولاد بنی سوطی۔بنی حسوفرت بنی فرودا۔
56بنی یعلہ۔بنی درقون۔بنی جدیل۔
57بنی سفطیاہ۔بنی خطیل۔بنی فوکرت ضبائم۔بنی امی۔
58سب نتنیم اور سلیمان کے خادموں کی اولاد تین سو بانوے۔
59اور جو لوگ تل ملح اور تل حرسا اور کروب اور ازان اور امیر سے گئے تھے سو یہ ہیں پر یہ لوگ اپنے اپنے آبائی خاندان اور نسل کا پتا نہیں دے سکے کہ اسرائیل کے ہیں یا نہیں۔
60یعنی بنی دلایاہ۔بنی طوبیاہ۔بنی نقادا چھ سو باون۔
61اور کاہنوں کی اولاد میں سے بنی حبایاہ۔ بنی بقوص۔بنی برزلی جس نے جلعادی بزدلی کی بیٹوں میں سے ایک کو بیاہ لیا اور انکے نام سے کہلایا۔
62انہوں نے اپنی پسند انکے درمیان جوندبناموں کے مطابق گنے گئےتھے ڈھونڈی پر نہ پائی۔اسلئے وہ ناپاک سمجھے گئے اور کہانت سے خارج ہوئے۔
63اور حاکم نے ان سے کہا کہ جب تک کوئی کاہن اوریم وتمیم لئے ہوئے نہ اٹھے تب تک وہ پاکترین چیزوں میں سے نہ کھائیں۔
64ساری جماعت مل کر بیالیس ہزار تین سو ساٹھ کی تھی
65ان کے علاوہ ان کے غلاموں اور لونڈیوں کا شمار سات ہزار تین سو سینتیس تھا اور ان کے ساتھ دو سو گانے والے اور گانے والیاں تھیں۔
66ان کے گھوڑے سات سو چھتیں ان کے خچر دو سو پینتالیس۔
67ان کے اونٹ چار سو پینتیس اور ان کے گدھے چھ ہزار سات سو بیس تھے
68اور آبائی خاندانوں کے بعض سراداروں نے جب وہ خداوند کے گھر میں جو یروشلم میں ہے آئے تو خوشی سے خدا کے مسکن کے لئے ہدئے د۴ے تاکہ وہ پھر اپنی جگہ پر تعمیر کیا جائے۔
69انہوں نے اپنے مقدور کے موافق کام کے خزانہ میں سونے کے اکسٹھ ہزار درہم اور چاندی کے پانچ ہزار منہ اور کاہنوں کے ایک سو پیراہن دئے۔
70سو کاہن اور لاوی اور بعض لوگ اور گانے ولے اور دربان اور نتنیم اپنے اپنے شہر میں اور سب اسرائیلی اپنے اپنے شہر میں جس گئے