Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1جب ساتواں مہینہ آیا اور اپنی بنی اسرائیل اپنے شہر میں جس گئے تو لوگ یک تن ہو کر یروشلم میں اکٹھے ہوئے۔
2تب یشوع بن یوصدق اور اس کے بھائی جو کاہن تھے اور زربابل بن سالتی ایل اور اس کے بھائی اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اسرائیل کے خدا کا مذبح بنایا تاکہ اس پر سوختنی قربانییاں چڑھائیں جیسا مرد خدا موسی کی شریعت میں لکھا ہے۔
3اور انہوں نے مذبح کو اس کی جگہ پر رکھا کیونکہ ان اطراف کی قوموں کےسبب سے ان کو خوف رہا اور وہ اس پر خداوند کے لئے سوختنی قربانیاں یعنی صبح وشام کی سوختنی قربانیوں چڑھانے لگے۔
4اور انہوں نے نوشتہ کے مطابق خیموں کی عید منائی اور روز کی سوختنی قربانیاں گن گن کر جیسا جس دن کا فرض تھا دستور کے موافق چڑھائیں۔
5اس کے بعد دائمی سوختنی قربانی اور نئے چاند کی اور خداوند کی ان سب مقرر عیدوں کی جو مقدس ٹھہرائی گئی تھیں اور ہر شخص کی طرف سے ایسی قربانیاں چڑھائیں جو رضا کی قربانی خوشی سے خداوند کے لئے گذرانتا تھا۔
6ساتویں مہینے کی پہلی تاریخ سے وہ خداوند کے لئے سوختنی قربانیاں چڑھانے لگے پر خداوند کی ہیکل کی بنیاد ہنوز ڈالی نہ گئی تھی۔
7اور انہوں نے معاروں اور بڑھیوں کی نقدی وی اور صیدانیوں اور صوریوں کو کھانا پینا اور تیل دیا تاکہ وہ دیودار کے لٹھے لبنان سے یافا کو سمند کی راہ سے لائیں جیسا ان کو شاہ فارس خورس سے پروانہ ملا تھا۔
8پھر ان کے خدا کے گھر میں جو یروشلم میں ہے آپہنچنے کے بعد دوسرے برس کے دوسرے مہینے میں زربابل بن سالتی اور یشوع بن یوصدق نے اور ان کے باقی بھائی کاہنوں اور لاویوں اور سبھوں نے جو اسیری سے لوٹ کر یروشلم کو آئے تھے کام شروع کیا اور لاویوں کو جو بیس برس کے اور اس سے اوپر تھے مقرر کیا کہ خداوند کے گھر کے کام کی نگرانی کریں۔
9تب یشوع اور اس کے بیٹے اور بھائی اور قدی ایل اور اس کے بیٹے جو یہوداہ کی نسل سے تھے مل کر اٹھے کہ خدا کے گھر میں کاریگروں کی نگرانی کریں اور بنی حنداد بھی اور ان کے بیٹے اور بھائی جو لاوی تھے ان کے ساتھ تھے۔
10سو جب معار خداوند کی ہیکل کی بنیاد ڈالنے لگے تو انہوں نے کاہنوں کو اپنے اپنے پیراہن پہنے اور نرسنگے لئے ہوئے اور آسف کی نسل کے لاویوں کو جھانجھ لئے ہوئے کھڑا کیا کہ شاہ اسرائیل داود کی ترتیب کے مطابق خداوند کی حمد کریں۔
11سووہ باہم نوبت بہ نوبت خداوند کی ستایش اور شکر گذاری میں گاگا کر کہنے لگے کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اس کی رحمت ہمیشہ اسرائیل پر ہے۔جب وہ خداوند کی سترایش کر رہے تھے تو سب لوگوں نے بلند آواز سے نعرہ مارا اس لئے کہ خداوند کے گھر کی بنیاد پڑی تھی ۔
12لیکن کاہنوں اور لاویوں اور آبائی خاندانوں کے رداروں میں سے بہت سے عمر رسیدہ لوگ جنہوں نے پہلے گھر کو دیکھا تھا اس وقت جب اس گھر کی بنیاد ان کی آنکھوں کے سامنے ڈالی گئی تو بڑی آواز سے چلا کر رونے لگے اور بہترے خوشی کے مارے زور زور سے للکارے۔
13سو لوگ خوشی کی آواز کے شور اور لوگوں کے رونے کی صدا میں امتیاز نہ کرسکے کیونکہ لوگ بلند آواز سے نعرے مار رہے تھے اور آواز دور تک سنائی دیتی تھی۔