Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1پھر بنی ححجی بنی اور زکریاہ بن عدو ان یہودیوں کے سامنے جو یہوداہ اور یروشلم میں تھے نبوت کرنے لگے انہوں نے اسرائیل کے خدا کے نام سے ان کے سامنےنبوت کی۔
2تب زربابل بن سالتی ایل اور یشوع بن یوصدق اٹھے اور خدا کے گھر کو جو یروشلم میں ہے بنانے لگے اور خدا کے وہ بنی ان کے ساتھ ہو کر ان کی مدد کرتے تھے۔
3ان ہی دنوں دریا پار کا حاکم تتنی اور شتر بوزلی اور ان کے ساتھی ان کے پاس آکر ان سے کہنے لگے کہ کس کے فرمان سے غم اس گھر کو بناتے اور اس فصیل کرتے ہو؟۔
4تب ہم نے ان سے اس طرح کہا کہ ان لوگوں کے کیا نام ہیں جو اس عمارت کو بنارہے ہیں؟۔
5پر یہودیوں کے بزرگوں پر ان کے خدا کی نظر تھی۔سو انہوں نے ان کو نہ روکا جب تک کہ وہ معاملہ دار تک نہ پہنچا اور پھر اس کے بارے میں خط کے ذریعہ سے جواب نہ آیا۔
6اس خط کی نقل جو دریا پار کے تتنی اور شتر بوزنی اور اس کے افارسکی رفیقوں نے جو دریا پار تھے دارا بادشاہ کو بھیجا۔
7انہوں نے اس کے پاس ایک خط بھیجا جس میں یوں لکھا تھا دارا بادشاہ کی ہر طرح سلامتی ہو!۔
8بادشاہ کو معلوم ہو کہ ہم یہوداہ کے صوبہ میں خدای تعالی کے گھر کو گئے۔وہ بڑے بڑے پتھروں سے بنرہا اور دیواروں پر کڑیاں دھری جارہی ہیں اور کام خوب کوشش سے ہورہا ہے اور ان کے ہاتھوں ترقی پارہا ہے۔
9تب ہم نے ان بزرگوں سے سوال کیا اور ان سے یوں کہا کہ تم کس کے فرمان سے اس گھر کو بناتے اور اس دیوار کو تمام کرتے ہو؟۔
10اور ہم نے ان کے نام بھی پوچھے تاکہ ہم ان لوگوں کے نام لکھ کر حضور کو خبر یں کہ ان کے سردار کون ہیں۔
11اور انہوں نے ہم کو یوں جواب دیا کہ ہم زمین وآسمان کے خدا کے بندے ہیں اور جسے اسرائیل کے ایل بڑے بادشاہ نے بنا کر تیار کیا تھا۔
12لیکن جب ہمارے باپ دادا نے آسمان کے خدا کو غصہ دلایا تو اس نے ان کو شاہ بابل بنوکدنضر کسدی کے ہاتھ میں کردیا جس نے اس گھر کو اجاڑ دیا اور لوگوں کو بابل کو لے گیا۔
13لیکن شاہ بابل خورس کے پہلے سال خورس بادشاہ نے حکم دیا کہ خدا کا یہ گھر بنایا جائے۔
14اور خدا کے گھر کے سونے اور چاندی کے ظروف کو بھی جن کو بنوکدنضر یروشلم کی ہیکل سے نکال کر بابل کے مندر میں لے آیا تھا ان کو خورس بادشاہ نے بابل کے مندر سے نکالا اور ان کو شیبضر نامی ایک شخص کو جسے اس نے حاکم بنایا تھا سونپ دیا۔
15اور اس سے کہا کہ ان برتنوں کو لے اور جااور ان کو یروشلم کی ہیکل میں رکھ اور خدا کا مسکن اپنی جگہ پر بنایا جائے۔
16تب اسی شیبضر نے آکر خدا کے گھر کی جو یروشلم میں ہے بنیاد ڈالی اور اس وقت سے اب تک یہ بن رہا ہے پر ابھی تیار نہیں ہوا۔
17سو اب اگر بادشاہ مناسب جانے تو بادشاہ کے دولت خانہ میں جو بابل میں ہے تفتیش کی جائے کہ خورس بادشاہ نے خدا کے اس گھر کو یروشلم میں بنانے کا حکم دیا تھا یا نہیں اور اس معاملہ میں بادشاہ اپنی مرضی ہم پر ظاہر کرے۔