Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1اور تمام زمین پر ایک ہی زبان اور ایک ہی بولی تھی۔
2اور اَیسا ہوا کہ مشرق کی طرف سفر کرتے کرتے اُنکو مُلکِ سِنعاؔر میں ایک میدان مِلااور وہ وہاں بس گئے ۔
3اور اُنہوں نے آپس میں کہا آؤ ہم اِینٹیں بنائیں اور اُنکو آگ میں خُوب پکائیں ۔ سو اُنہوں نے پتھر کی جگہ اینٹ سے اور چُونے کی جگہ گارے سے کام لِیا۔
4پھر وہ کہنے لگے کہ آؤ ہم اپنے واسطے ایک شہر اور ایک بُرج جِسکی چوٹی آسمان تک پہنچے بنائیں اور یہاں اپنا نام کریں ۔ اَیسا نہ ہو کہ ہم تمام رُویِ زمین پر پرگندہ ہوجائیں ۔
5اور خُداوند اِس شہر اور بُرج کو جِسے بنی آدم بنانے لگے دیکھنے کو اُترا۔
6اور خُداوند نے کہا دیکھو یہ لوگ سب ایک ہیں اور اِن سبھوں کی ایک ہی زبان ہے۔ وہ جو یہ کرنے لگے ہیں تو اب کُچھ بھی جسکا وہ اِرادہ کریں اُن سے باقی نہ چُھوٹیگا۔
7سو آؤ ہم وہاں جا کر اُنکی زان میں اِختلاف ڈالیں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات سمجھ نہ سکیں ۔
8پس خُداوند نے اُنکو وہاں سے تمام رُویِ زمین پر پراگندہ کِیا سو وہ اُس شہر کے بانے سے باز آئے۔
9اِسلئے اُسکا نام بابؔل ہُوا کیونکہ خُداوند نے وہاں سے خُداوند نے اُنکو تمام رویِ زمین پر پراگندہ کیا۔
10یہ سِمؔ کا نسب نامہ ہے۔ سِمؔ ایک سَو برس کا تھا جب اُس سے طوُفان کے دو برس بعد ارفؔکسد پَیدا ہوا ۔
11اور ارفؔکسد کی پَیدایش کے بعد سِمؔ پانچ سوَ برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
12جب ارفؔکسد پَینتیس برس کا ہُوا تو اُس سے سِؔلح پیدا ہوا۔
13اور سَؔلح کی پَیدایش کے بعد ارفؔکسد چار سَو تین برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
14سِؔلح جب تیس برس کا ہُوا تو اُس سے عِبؔر پَیدا ہوُا ۔
15اور عَبرؔ کی پَیدیش کے بعد سِؔلح چار سَو تین برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
16جب عِؔبر چَونتیس برس کا تھا تو اُس سے فلجؔ پیدا ہوا۔
17اور جلج کی پَیدایش کے بعد عِؔبر چار سَو تیس برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
18فلج تیس برس کا تھا جب اُس سے رؔعو پیدا ہُوا۔
19رؔعو کی پَیدایش کے بعد جلج دو سَو نَو برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
20اور رؔعوبتیس برس کا تھا جب اُس سے سرؔوج پَیدا ہوا۔
21اور سؔروج کی پَیدایش کے بع رؔعو دو سَو سات برس اَور جیتا رہا اور اپس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
22اور سؔروج تیس برس کا تھا جب اُس سے نُؔحور پَیدا ہُوا ۔
23او ر نؔحُور کی پَیدایش کے بعد سؔروج دو سَو برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں۔
24نؔحُور اُنتیس برس کا تھا جب اُس سے تارؔح پیدا ہوا ۔
25تارؔح کی پَیدایش کے بعد نؔحُور ایک سَو اُنیس برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
26اور تؔارح ستر برس کا تھا جب اُس سے ابؔرام اور نؔحُور اور حاؔران پَیدا ہوئے۔
27اور یہ تاؔرح سےابرؔام اور نؔحُور اور حؔاران پَیدا ہوئے اور حؔاران سے لُوطؔ پَیدا ہوُا ۔
28اور حؔاران اپنے باپ تاؔرح کے آگے اپنی زادبُوم یعنی کسدیوں کے اُورؔ میں مرا۔
29اور ابرؔام اور نؔحُور نے اپنا اپنا بیاہ کر لِیا۔ اَبرام کی بیوی کا نام سؔاری اور نؔحُور کی بیوی کا نام مَلکؔہ تھاجو حارؔان کی بیٹی تھی۔
30وہی ملَکہ کا با اور اَسؔکہ کا باپ تھا۔ اور ساؔرَی بانجھ تھی۔ اُسکے کوءی بال بچہّ نہ تھا۔
31اور تاؔرح نے اپنے بیٹے اؔبرام کو اور اپنے پوتے لُوطؔ کو جو حاؔران کا بیٹا تھا اور اپنی بہو سؔارَی کو جو اُسکے بیٹے ابرؔام کی بیوی تھ ساتھ لِیا اور اوہ سہب کسدیوں کے اُورؔ سے روانہ ہوئے کہ کنعؔان کے مُلک میں جائیں اور وہ حؔاران تک آئے اور وہیں رہنے لگے۔
32اور تارؔح کی عمر دو سَو پانچ برس کی ہوئی اور اُس نے حاراؔن میں وفات پائی۔