Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1نُوحؔ کے بیٹوں سِمؔ حامؔ اور یافؔت کی اُولاد یہ ہیں۔ طوُفان کے بعد اُنکے ہاں بیٹے پیدا ہوئے۔
2بنی یاؔفت یہ ہیں ۔ حُمرؔ اور ماجوؔجاور ماؔدی اور یاوؔاناور تؔوبل اور مؔسکاور تِیراس۔
3جمُرؔ کے بیٹے اشکناز اور رِیفتؔ اور تجرؔمہ۔
4اور یاوؔان کے بیٹے اِلیؔسہ اور تؔرسیس کِتؔیّ اور دوؔدانی۔
5قوموں کے جزیرے اِن ہی کی نسل میں بٹ کر ہر ایک کی زبان اور قبیلہ کے مطُابق مختلف مُلک اور گروہ ہوگئے۔
6اور بنی حامؔیہ ہیں۔ کُوشؔ اور مصرؔ اور فُوطؔ اور کنعؔان ۔
7اور بنی کُوشؔ یہ ہیں ۔ سباؔ اور حوِؔیلہ اور سبؔتہ اور عؔمارہ اور سبتیکہ اور بنی رؔعماہ یہ ہیں۔ سباؔ اور دوانؔ ۔
8اور کُوشؔ سے نمُروؔد پیَدا ہوا۔
9وہ رُویِ زمین پر ایک سُورما ہوُا ہے اِسلئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نمُؔرود سا شکاری سُورما ۔
10اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلک سنعؔار میں باؔبل اور اؔرک اور اکؔاد اور کلؔنہ سے ہوئی۔
11اُسی مُلک سے نِکل کر وہ اؔسور میں آیا اور نینوؔہ اور رؔحوبوت عیر اور کلح ؔکو۔
12اور نیِنوہ اور کلح کے درمیان رؔسن جو بڑا شہر ہے بنایا۔
13اور مِصر سے لؔودی اور عؔنامی اور لہؔابی اور نفتوحی۔
14اور فُتروسی اور کؔسلوحی (جن سے فؔلستی نِکلے ) اور کفؔتوری پیَدا ہوئے۔
15اور کنعؔان سے صیدؔا جو اُسکا پہلوٹھا تھا اور حِتؔ۔
16یبوسی اور اموری اور جِجاسی۔
17اور حّوی اور عرقی اور سینی۔
18اور اروادی اورصمارمی اور حماتی پَیدا ہوئے اور بعد میں کنعانی قبیلے پھَیل گئے۔
19اور کنعانیوں کی حّدیہ ہے ۔ صیؔدا سے غزّؔہ تک جو جؔرار کے راستے پر ہے۔ پھر وہاں سے لسؔع تک جو صدؔوم اور عؔمورہ اور اؔدمہ اور ضِبیاؔن کی راہ پر ہے۔
20سو بنی حؔام یہ ہیں ۔ جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبیلوں اور اپنی زبانوں کے مُطابق آباد ہیں۔
21اور سِؔم کے ہاں بھی جو تمام بنی عَبرؔ کا باپ اور یاؔفت کا بڑا بھائی تھا اَولاد ہوئی۔
22بنی سِؔم یہ ہیں ۔ عَیلام اور اؔسور اور ارفکَؔسداور لُودؔ اور ارؔام۔
23اور بنی ارؔام یہ ہیں ۔ عُوضؔ اور حُوؔ ل اور جتؔر اور مؔس۔
24اور ارؔفکسَد سے سِلحؔ پَیدا ہوا۔ اور سِلحؔ سے عِبر۔
25اور عِبرؔ کے ہاں دو بیٹے پَیدا ہوئے ۔ ایک کا نام فؔلج تھا کیونکہ زمین اُسکے ایام میں بٹی اور اُسکے بھائی کا نام یُقطؔان تھا۔
26اوریقطان سے الموؔداد اور سلؔف ورحصؔار ماوت اور اِراخ۔ ۔
27او�� ہدؔورام اور اوؔزال اور دِقلہؔ۔
28اور عؔوبل اور ابؔی مائیل اور سِباؔ۔
29اور اؔوفیر اور حؔویلہ اور یُوباب پَیدا ہوئے۔ یہ سب بنی یُقطان تھے۔
30اور اِن کی آبادی میؔسا سے مشرق کے ایک پہاڑ سؔفار کی طرف تھی۔
31سو بنی سِؔم یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قِبیلوں اور اپنی زبانوں کے مُطابق آباد ہیں۔
32نُوحؔ کے بیٹوں کے خاندان اُنکی گروہوں اور نسلوں کے اِعتبار سے یہی ہیں اور طُوفان کے بعد جو قومیں زمین پر جا بجا مُنقسم ہوئیں وہ اِن ہی میں سے تھیں۔