Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
29 verses
1اور خُدا نے نُوحؔ اور اُسکے بیٹوں کو برکت دی اور اُنکو کہا کہ بارور ہو اور بڑھو اور زمین کو معمور کرو ۔
2اورزمین کے کُل جانداروں اور ہوا کے کُل پرندوں پر تمہاری دہشت اور تمہارا رُعب ہو گا۔ یہ اور تمام کیڑے جِن سے زمین بھر پڑی ہے اور سمندر کی کُل مچھلیاں تمہارے ہاتھ میں کی گئیں ۔
3ہر چلتا پھرتا جاندار تمہارے کھانے کو ہوگا۔ ہری سبزی کی طرح میں نے سب کا سب تُم کو دیدیا۔
4مگر تُم گوشت کے ساتھ خون کو جو اُسکی جان ہے نہ کھانا۔
5مَیں تمہارے خون کا بدلہ ضرور لوُنگا ۔ ہر جانور سے اُسکا بدکہ لُونگا ۔آدمی کی جان کا بدلہ آدمی سے اور اُسکے بھائی کے بھائی بند سے لُونگا۔
6جو آدمی کا خون کرے اُسکا خون آدمی سے ہوگا کیونکہ خُدا نے اِنسان کو اپنی صورت پر بنایا ہے۔
7اور تُم بارورہون اور بڑھو اور زمین پر خُوب اپنی نسل بڑھاؤ اور بہت زیادہ ہو جاؤ۔
8اور خُدا نے نُوحؔ اور اُسکے بیٹوں سے کہا۔
9دیکھو مَیں خود تُم سے اور تمہارے بعد تمہاری نسل سے۔
10اور سب جانداروں سے جو تمہارے ساتھ ہیں کیا پرندے کیا چوپائے کیا زمین کے جانور یعنی زمین کے اُن سب جانوروں کے بارے میں جو کشتی سے اُترے عہد کرتا ہوں۔
11مَیں اِس عہد کو تمارے ساتھ قائم رکھُونگاکہ سب جاندار طُوفان کے پانی سے پھر ہلاک نہ ہونگے اور نہ کبھی زمین کو تباہ کرنے کے لِئے پھر طوُفان آئیگا۔
12اور خُدا نے کہا کہ جو عہد مَیں اپنے اور تمہارے درمیان اور سب جانداروں کے درمیان جو تمہارے ساتھ ہین پُشت در پُشت ہمیشہ کے لِئے کرتا ہوں اُسکا نِشان یہ ہے کہ ۔
13مَیں اپنی کمان کو بادل میں رکھتا ہوں ۔ وہ میرے اور زمین کے درمیان عہد کا نِشان ہوگی۔
14اور اَیسا ہوگا کہ جب مَیں زمین پر بادل لاؤنگا تو میری کمان بادل میں دِکھائی دیگی۔
15اور میں پنے عہد کو جو میرے اور تمہارے اور ہر طرح کے جاندار کے دریمانن ہے یاد کرونگا اور تمام جانداروں کی ہلاکت کے لِئے پانی کا طوُفان پھِر نہ ہوگا۔
16اور کمان بادل میں ہوگی اور مَیں اُس پر نِگاہ کرونگا تاکہ اُس ابدی عہد کو یاد کروں جو خُدا کے اور زمین کے سب طرح کے جاندار کے درمیان ہے۔
17پس خُدا نے نُوحؔسے کہا کہ یہ اُس عہد کا نِشان ہے جو مَیں اپنے اور زمین کے کُل جانداروں کے درمیان قائمِ کرتا ہوں۔
18۔نوُحؔ کے بیٹے جو کشتی سے نکلے سِؔم حاؔم اور یافؔت تھے اور حاؔم کنعاؔن کا باپ تھا۔
19۔یہی تینوں نُوحؔ کے بیٹے تھے اور اِن ہی کی نسل ساری زمین پر پَھیلی۔
20اور نُوحؔ کاشتکاری کرنے لگا اور اُس نے ایک انُگور کا باغ لگایا۔
21اور اُس نے اُسکی مَے پی اور اُ��ے نشہ آیا اور وہ اپنے ڈیرے میں برہنہ ہوگیا۔
22اور کنعؔان ے باپ حاؔم نے اپنے باپ کو برہنہ دیکھا اور پانے دونوں بھائیوں کو باہر آکر خبر دی۔
23تب سِؔم ور یاؔفت نے ایک کپڑا لیا اور اُسے اپنے کندھوں پر دھرا اور پیچھے کو اُلٹے چل کر گئے اور اپنے باپ کی برہنگی ڈھانکی ۔ سو اُنکے مُنہ اُلٹی طرف تھے اور اُنہوں نے اپنے باپ کی برہنگی نہ دیکھی۔
24جب نُوحؔ اپنے مَے کے نشہ سے ہوش میں آیا تو جو اُسکے چھوٹے بیٹے نے اُسکے ساتھ کیا تھا اُسے معلوم ہوا۔
25اور اُس سے کہا کہکنعؔان ملعُون ہو۔وہ اپنے بھائیوں کے غلاموں کا غلام ہوگا۔
26پھر کہا خُداوند سِؔم کا خُدا مبارک ہو اورکنعؔان سِؔم کا غلام ہو۔
27خُدا یافؔت کو پھیلائےکہ وہ سِؔم کے ڈیروں میں بسے اور کنعؔان اُسکا غلام ہو۔
28اور طوُفان کے بعد نُوحؔ ساڑھے تین سَو برس اَور جیتا رہا۔
29اور نُوح کی کُل عمُر ساڑھے نَو سَو برس کی ہوئی ۔ تب اُس نے وفات پائی۔