Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
16 verses
1(باب نمبر 16)اور ابراؔم کی بِیوی ساؔری کے کوئی اَولاد نہ ہُوئی۔ اُسکی ایک مصری لوَنڈی تھی جِسکا نام ہاؔجرہ تھا۔
2اور ساؔرَی نے ابرؔام سے کہا کہ دیکھ خُداوند نے مجھے تو اَولاد سے محروم رکھا ہے سو تُو میری لَونڈی کے پاس جا شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو اور ابؔرام نے ساؔرَی کی بات مانی۔
3اور ابرؔام کو مُلک کنعاؔن میں رہتے دس برس ہوگئے تھے جب اُسکی بیوی سؔارَی نے اپنی مصری لَونڈی اُسے دی کہ اُسکی بیوی بنے۔
4اور وہ ہاجرہ کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہو گئی تو اپنی بی بی کو حقیر جاننے لگی ۔
5تب ساؔرَی نے ابرؔام سے کہا کہ جو ظُلم مجھ پر ہُوا وہ تیری گردن پر ہے۔ مَیں نے اپنی لَونڈی تیرے آغوش میں دی اور اب جو اُس نے آپ کو حامِلہ دیکھا تو مَیں اُسکی نظر میں حقیر ہوگئی۔ سو خُداوند میرے اور تیرے درمیان انصاف کرے۔
6ابراؔم نے سؔارَی سے کہا کہ تیری لَونڈی تیرے ہاتھ میں ہے جو تجھے بھلا دِکھا۴ی دے سو اُسکے ساتھ کر ۔ تب ساؔرَی اُ س پر سختی کرنے لگی اور وہ اُکے پاس سے بھاگ گئی۔
7اور وہ خُداوند کے فرشتہ کو بیابان میں پانی کے ایک چشمہ کے پاس مِلی۔ یہ وہی چشمہ ہے جو شؔور کی راہ پر ہے۔
8اور اُس نے کہا اَے ساؔرَی کی لَونڈی ہاؔجرہ تُو کہا سے آئی اور کِدھر جاتی ہے؟ اُس نے کہا کہ مَیں اپنی بی بی ساؔرَی کے پاس سے بھاگ آئی ہُوں۔
9خُداوند کے فرشتہ نے اُس سے کہا کہ مَیں تیری اَولاد کو بہت بڑھاؤنگا یہاں تک کہ کثرت کے سبب سے اُسکا شمار نہ ہوسکیگا۔
10اور خُداوند کے فرشتہ نے اُس سے کہا کہ تُو حامِلہ ہے اور تیرے بیٹا ہوگا ۔
11اُس کا نام اسِمعیٰل رکھتا اِسلئے کہ خُداوند نے تیر دُکھ سُن لِیا۔
12وہ گرخر کی طرح آزاد مرد ہوگا۔ اُسکا ہاتھ سب کے خِلاف اور سب ہاتھ اُسکے خِلاف ہونگے اور وہ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بسا رہیگا۔
13اور ہاؔجرہ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کیِں اتاؔایل روٹ نام رکھاّ یعنی اَے خُدا تو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہوئے دیکھا؟۔
14اَسی سبب سے اُس کُوئیں کا نام بیرؔلحی روٹی پڑ گیا۔ وہ قاؔدِس اور بؔرِد کے درمیان ہے۔
15اور ابرؔام سے ہاجرؔہ کے ایک بیٹا ہُوا اور ابراؔم نے اپنے اُس بیٹے کا نام جو ہاؔجرہ سے پَیدا ہُوا اِسمعٰیل رکھا ۔
16اور جب ابرام سے ہاؔجرہ کے اِسمٰعیل پَیدا ہُوا تب ابرؔام چھیاسی برس کا تھا۔