Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرؔام پر نازِل ہوا اور اُس ن ے فرمایا اَے ابراؔم تو مت ڈر۔ مَیں تیری سپر اور تیرا بہت بڑا اجر ہُوں۔
2ابرؔام نے کہا اَے خُداوند خُدا تُو مجھے کیا دیگا؟ کیونکہ مَیں تو بے اَولاد جاتا ہُوں اور میرے گھر کا مُختار دمشقی الِیؔعز ہے۔
3پِھر ابرؔام نے کہا دیکھ تُو نے مجُھے کوئی اَولاد نہیں دی اور دیکھ میرا خاِنہ زاد میرا وارِث ہوگا۔
4تب خُداوند کا کلام اُس پر نازِل ہُوا اور اُس نے فرمایا یہ تیرا وارِث نہ ہوگا بلکہ وہ جو تیرے صُلب سے پَیدا ہوگا وُہی تیرا وارِث ہوگا۔
5اور وہ اُسکو باہر لے گیا اور کہا کہ اب آسمان کی طرف نگاہ کر اور اگر تُو ستاروں کو گِن سکتا ہے توگِن اور اُس سے کہا کہ تیری اَولاد اَیسی ہی ہوگی۔
6اور وہ خُداوند پر ایمان لایا اور اِسے اُس نے اُسکے حق میں راستبازی شمار کیا ۔
7اور اُس نے اُس سے کہا کہ مَیں خُداوند ہُوں جو تُجھے کسدیوں کے اُؔور سے نِکال لیا کہ تُجھکو یہ مُلک میراث میں دُوں۔
8اور اُس نے کہا اَے خُداوند خُدا ! مَیں کیونکر جانُوں کہ مَیں اُسکا وارِث ہُونگا؟۔
9اُس نے اُس سے کہا کہ میرے لئے تین برس کی ایک بچھیا اور تین برس کا ایک بکری اور تین برس کا ایک میڈھا اور ایک قُمری اور ایک کبُوتر کا بچہّ لے ۔
10اُس نے اُن سبھوں کو لِیا اور اُنکو بیچ سے دو ٹُکڑے کِیا اور ہر ٹُکڑے کو اُسکے ساتھ کے دُوسرے ٹُکڑے کے بقابل رکھاّ مگر پرندوں کے ٹُکڑے نہ کِئے۔
11تب شکاری پرنِدے اُن ٹکڑوں پر جپٹنے لگے پر ابرؔام اُنکو ہٹکاتا رہا۔
12سُورج ڈُبتے وقت ابرؔام پر گہری نِیند غالِب ہوئی اور دیکھو ایک بڑی ہَولناک تاریکی اُس پر چھا گئی ۔
13اور اُس نے ابراؔم سے کہا یقین جان کہ تیری نَسل کے لوگ اَیسے مُلک میں جو اُنکا نہیں پردیسی ہونگے اور وہاں کے لوگوں کی غلامی کرینگے اور وہ چار سَو برس تک اُنکو دُکھ دینگے۔
14لیکن مَیں اُس قوم کی عدالت کرونگا جِسکی وہ غلامی کرینگے اور بعد میں بڑی دَولت لیکر وہاں سے نِکل آئینگے ۔
15اور تُو صحیح سلامت اپنے باپ دادا سے جامِلیگا اور نہایت پِیری میں دفن ہوگا۔
16اور وہ چَوتھی پُشت میں یہاں لَوٹ آئینگے کیونکہ اموریوں کے گُناہ اب تک پُورے نہیں ہُوئے۔
17اور جب سُورج ڈُوبا اور اندھیرا چھا گیا تو ایک تنوُر جِس میں سے دُھواں اُٹھتا تھا دِکھائی دِیا اور ایک جلتی مشعل اُن ٹکڑوں کے بیِچ میں سے ہو کر گُذری۔
18اُسی روز خُداوند نے ابراؔم سے عہد کِیا اور فرمایا کہ یہ مُلک دریایِ مصؔر سے لیکر اُس بڑے دیرا یعنی دریایِ فراؔت تک۔
19قینیوں اور قنیزیوں اور قدمُونیوں۔ اور حِتّیوں اور فِ��زیوں اور فائیم۔
20اور اموریوں اور کنعانیوں اور جرجاسِیوں اور یبوسیوں سمیت میں نے تیری اَولاد کو دِیا ہے۔