Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
24 verses
1اور سؔنعار کے بادشاہ امرؔافل اور اؔلاسر کے بادشاہ اریوؔک اور عؔیلام کے بادشاہ کِرؔلاعمر اور جؔوئیم کے بادشاہ تؔدعال کے ایام میں ۔
2یوُں ہوا کہ اُنہوں نے سؔدوم کے بادشاہ برَعؔ اور عمؔورہ کے بادشاہ برؔشع اور ادمؔہ کے بادشاہ سنؔی اب اور ضبوئیم کے بادشاہ شؔمیبر اور باؔلع یعنی ضُغر کے بادشاہ سے جنگ کی۔
3یہ سب سیّؔدم یعنی دریایِ شور کی وادی میں اِکٹھے ہوئے۔
4بارہ برس تک وہ کِدرؔ لا عمر کے مُطیع رہے پر تیرھوین برس اُنہوں نے سر کشی کی۔
5اور چودھویں برس کؔدر لعطر اور اُسکے ساتھ کے بادشاہ آءے اور رفاؔئیم کو عستارات قرنیم میں اور زوزیوں کو ہاؔم میں اور اییمؔکو سَوِٰ قریتیم میں۔
6اور حوریوں کو اُنکے کوہِ شعیرؔ میں مارتے مارتے ایلؔ فاران تک جو بیابان سے لگا ہوُا ہے آئے ۔
7پھر وہ لَوٹ کر عَین مصفات یعنی قاؔدِس پہنچے اور عمالیقیوں کے تمام مُلک کو اور اموریوں کو جو حصیصون تمر میں رہتے تھے مارا۔
8تب سؔدوم کا بادشاہ اور عؔمورہ کا بادشاہ اور اؔدمہ کا بادشاہ اور ضؔبوئیم کا بادشاہ اور باؔلع یعنی ضُغر کا بادشاہ نِکلے اور اُنہوں نے سیؔدّیم کی وادی میں معرکہ آراءی کی ۔
9تاکہ عیلؔام کے بادشاہ کِدر لاعمر اور جؔئیم کے بادشاہ تدعال اور سؔنعار کے بادشاہ امرؔافل اور اؔلاّسر کے بادشاہ ارؔیوک سے جنگ کریں۔ یہ چار بادشاہ اُن پانچوں کے مقابلہ میں تھے۔
10سؔدّیم کی وادی میں جا بجا نفت کے گڑے تھے اور سؔدوم عؔمورہ کے بادشاہ بھاگتے بھاگتے وہاں گِرے اور جو بچے پہاڑ پر بھاگ گئے۔
11تب وہ سؔدوم اور عؔمورہ کا سب ما ل اور وہاں کا سب اناج لیکر چلے گئے ۔
12اور اؔبراکے بھتیجے لُوطؔ کو اور اُسکے مال کو بھی لیگئے کیونکہ وہ سؔدوم میں رہتا تھا۔
13تب ایک نے جو بچ گیا تھا جاکر اؔبرام عِبرائی کو خبر دی جو اِسکال اور عؔانیر کے بائی ممرے اموری کے بلوؔطوں میں رہتا تھا اور یہ ابؔرام کے ہم عہد تھے۔
14جب ابؔرام نے سُنا کہ اُسکا بھائی گرفتار ہُوا تو اُس نے اپنے تین سَو اٹھارہ مشاّق خانہ زادوں کو لیکر دؔان تک اُنکا تعاقب کیِا ۔
15اور رات کو اُ س نے اور اُسکے خادموں نے غول غول ہو کر اُن پر دھاوا کیا اور اُنکو مارا اور خؔوبہ تک جو دمؔشق کے بائیں ہاتھ ہے اُنکا پیچھا کِیا۔
16اور وہ سارے مال کو اور اپنے بھائی لوُطؔ کو اور اُسکے مال اور عورتوں کو بھی اور اَور لوگوں کو واپس پھیر لایا۔
17اور جب وہ کِدؔرلاعمر اور اُسکے ساتھ کے بادشاہوں کو مار کر پھا تو سؔدوم کا بادشاہ اُسکے اِستقبال کو سِؔوی کی وادی تک جو بادشاہی وادی ہے آیا۔
18اور مَلکِ صدؔق سؔالم کا بادشاہ روٹی اور مَے لایا اور وہ خُدا تعالےٰ کا کاہن تھا ۔
19او ر اُس نے اُسکو برکت دیکر کہا کہ خُدا تعالےٰکی طرف سے جو آسمان اور زمین کا مالِک ہے ابراؔم مبارک ہو۔
20اور مبارک ہے خُدا تعالےٰ جس نے تیرے دُشموں کو تیرے ہاتھ میں کر دیا ۔ تب ابؔرام نے سب کا دسواں حصّہ اُسکو دیا۔
21اور سؔدوم کے بادشاہ نے ابرؔام سے کہا کہ آدمیوں کو مجھُے دیدے اور مال اپنے لئِے رکھ لے۔
22پر ابرؔام نے سؔدوم کے بادشاہ سے ککہا کہ مَیں نے خُداوند خُدا تعالےٰ آسمان اور زمین کے مالک کی قَسم کھائی ہے۔
23کہ مَیں نہ تو کوئی دھاگا نہ جُوتی کا تسمہ نہ تیری اَور کوئی چیز لُون تاکہ تویہ نہ کہے سکے کہ مَیں نے ابرؔام کو دَولتمند بنا دیا۔
24سِو اُسکے جو جوانوں نے کھا لِیا اور اُن آدمیوں کے حصِّے کے جو میرے ساتھ گئے۔ سو عؔانیر اور اؔسکال اور مؔمرے اپنا اپنا حصہِ لے لیں ۔