Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1اور ابؔرہام نے پِھر ایک اَور بیوی کی جسکا نام قؔطُور تھا۔
2اور اُس سے زمرؔان اور یُقسان اور مِؔدان اور مِؔدیان اور اِؔسباق اور سُخ پیدا ہُوئے ۔
3اور دؔدان پَیدا ہوئے اور اور دؔدان کی اَولاد سے اُسوری اور لؔطونی اور لُومی تھے۔
4اور مِؔدیان کے بیٹے عیٖؔفاہ اور عِفؔر اور حؔنوک اور ابیداعؔ اور الؔدوعا تھے ۔ یہ سب بنی قؔطُورہ تھے ۔
5اور اؔبرہام نے اپنا سب کچھ اِضحاق کو دیا ۔
6اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرؔہام نے بہت کُچھ اِنعام دیکر اپنے جیتے جی اُنکو اپنے بیٹے اِضؔحاق کے پاس سے مشرق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔
7اور ابرؔہام کی کُل عمر جب تک کہ وہ جیتا رہا ایک سَو پچھترّ برس کی ہوئی ۔
8تب ابرؔہام نے دم چھوڑ دِیا اور خُوب بُڑھاپے میں نہایت ضعیف اور پُوری عمر کا ہو کر وفات پائی اور اپنے لوگو میں جا مِلا۔
9اور اُسکے بیٹے اِؔضحاق اور اِسؔمٰعیل نے مِکفیلؔہ کے غار میں جو ممؔرے کے سامنے حِتیؔ صُحر کے بیٹے عِفؔرون کے کھیت میں ہے اُسے دفن کیا۔ یہ وہی کھیت ہے جِسے ابرؔہام نے بنی حِؔت سے خریدا تھا۔ وہیں اؔبرہام اور اُسکی بیوی ساؔرہ دفن ہوئے ۔ اور ابؔرہام کی وفات کے بعد خُدا نے اُسکے بیٹے اِضؔحاق کو برکت بخشی اور اِضؔحاق بیرلؔح روئی کے نزدیک رہتا تھا ۔
12یہ نسب نامہ ابرہاؔم کے بیٹے اِسؔمعیل کا ہے جو ابؔرہام سے ساؔرہ کی لَونڈی ہاؔجرہ مصری کے بطن سے پَیدا ہوا۔
13اور اِسؔمعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ یہ نام ترتیب وار اُنکی پَیدایش کے مُطابق ہیں ۔ اَسؔمعیل کا پہلوٹھا نباؔیوت تھا ۔ پِھر قَؔیدار اور اؔوبئیل اور مَؔسبام ۔
14اور مشؔماع اور دُومؔہ اور مؔسّا ۔
15حؔدد اور تَیماؔ اور یطُور اور نؔفیس اور قؔدِمہ ۔
16یہ اِسؔمعیل کے بیٹے ہیں اور اِن ہی کے ناموں سے اِنکی بستیاں اور چھاؤنیاں نامزد ہُوئیں اور یہی بارہ اپنے اپنے قبیلہ کے سردار ہُوئے ۔
17اور اِسؔمعیل کی کُل عُمر ایک سَو سینتیس برس کی ہُوئی تب اُس نے دم چوڑ دِیا اور وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔
18اور اُسکی اَولاد حؔوِیلہ سے شؔور تک جو مِصر کے سامنے اُس راستہ پر ہے جِس سے اؔسُور کو جاتے ہیں آباد تھی ۔ یہ لوگ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بسے ہوئے تھے۔
19اور ابؔرہام کے بیٹے اِؔضحاق کا نسب نامہ یہ ہے ۔ اؔبرہام سے اِضؔحاق پَیدا ہوا ۔
20اِضؔحاق چالیس برس کا تھا جب اُس نے رِؔبقہ سے بیاہ کیا جو فدّؔان ارام کے باشندہ بیتؔوایل ارامی کی بیٹی اور لؔابن ارامی کی بہن تھی ۔
21اور اِضؔحاق نے اپنی بیوی کے لئے خُداوند سے دُعا ��ی کیونکہ وہ بانجھ تھی اور خُداوند نے اُسکی دُعا قبول کی اور اُسکی بیوی رؔبقہ حامِلہ ہُوئی ۔ اور اُسکے پیٹ میں دو لڑکے آپس میں مُزاحمت کرنے لگے ۔ تب اُس نے کہا اگر اَیسا ہی ہے تو مَیں جیتی کیوں ہُوں ؟ اور وہ خُداوند سے پوچھنے گئی۔
23خُداوند نے اُسے کہا ۔ دو قومیں تیرے پیٹ میں ہیں ۔ اور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائینگے اور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زور آور ہوگا اور بڑا چھوٹے کی خدمت کریگا۔
24اور جب اُسکے وضع حمل کے دِن پوُرے ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اُسکے پیٹ میں تَواٗم ہیں ۔
25اور پہلا جو پَیدا ہوا تو سُرخ تھا اور اُوپر سے ایسا جَیسے پشمینہ اور اُنہوں نے اُسکا نام عؔیسو رکھا۔
26اُسکے بعد اُسکا بھائی پَیدا ہوا اور اُسکا ہاتھ عؔیسو کی ایڑی کو پکڑے ہوئے تھا اور اُسکا نام یعقوب رکّھا گیا۔ جب وہ رِؔبقہ سے پَیدا ہوئے تو اِضؔحاق ساٹھ برس کا تھا۔
27اور وہ لڑکے بڑھے اور عیؔسو شِکار میں ماہر ہوگیا اور جنگل میں رہنے لگا اور یعقؔوب سادہ مزاج ڈیروں میں رہنے والا آدمی تھا۔
28اور اِضؔحاق عؔیسو کو پیار کرتا تھا کیونکہ وہ اُسکے شکار کا گوشت کھاتا تھا اور رِؔبقہ یعؔقوب کو پیار کرتی تھی۔
29اور یعؔقوب نے دال پکائی اور عؔیسو جنگل سے آیا اور بے دم ہو رہا تھا۔
30اور عؔیسو نے یعؔقوب سے کہا کہ جو لال لال ہے مُجھے کھلا دے کیونکہ مَیں بے دم ہو رہا ہوُں اِسی لئِے اُسکا نام ادؔوم بھی ہو گیا۔
31تب یعؔقوب نے کہا تُو آج اپنا پہلوٹھے کا حق میرے ہاتھ بیچ دے ۔
32عیؔسو نے کہا دیکھ مَیں تو مرا جاتا ہُوں پہلوٹھے کا حق میرے کِس کام آئیگا۔
33تب یعؔقوب نے کہا کہ آج ہی مجھ سے قسم کھا۔ اُس نے اُس سے قسم کھائی اور اُس نے اپنا پہلوٹھے کا حق یعؔقوب کے ہاتھ بیچ دِیا ۔
34تب یعؔقوب نے عؔیسو کو روٹی اور مُسور کی دال دی ۔ وہ کھا پی کر اُٹھا اور چلا گیا ۔ یُوں عیؔسو نے اپنے پہلوٹھے کے حق کو ناچیز جانا۔