Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
26 verses
1اور آدمؔ اپنی بیوی حوّاؔ کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اسکے قاؔئن پیدا ہوا ۔ تب اُس نے کہا مجھے خُداوند سے ایک مرد مِلا۔
2پھر قاؔئن کا بھائی ہابلؔ پیدا ہوا اور ہابلؔ بھیڑ بکریوں کا چرواہا اور قائِن کِسان تھا ۔
3چند روز کے بعد یُوں ہوا کہ قاؔئِن اپنے کھیت کے پھل کا ہدیہ خُداوند کے واسطے لایا۔۔
4اور ہابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے کُچھ پہلوٹھے بچوں کا اور کُچھ اُنکی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہاؔبل کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور کِیا ۔۔
5پر قاؔئنِ کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور نہ کیا اِسلئے قاؔئنِ نہایت غضبناک ہُوا اور اُسکا مُنہ بِگڑا ۔
6اور خُداوند نے قاؔئنِ سے کہا تُو کیوں غضبناک ہُوا ؟۔ اور تیرا مُنہ کیوں بگڑا ہُوا؟۔
7اگر تُو بھلا کرے تو کیا مقبول نہ ہوگا؟ اور اگر تُو بھلا نہ کرے تو گُناہ دروازہ پر دبکا بیٹھا ہے اور تیرا مُشتاق ہے پار تُو اُس پر غالب آ۔
8اور قاؔئنِ نے اپنے بھائی ہاؔبل کو کُچھ کہا اور جب وہ دونوں کھیت میں تھے تو یُوں ہوا کہ قاؔئنِ نے اپنے بھائی ہاؔبل پر حملہ کِیا اور اُسے قتل کر ڈالا ۔
9تب خُداوند نے قاؔئن سے کہا کہ تیرا بھائی ہابل کہا ہے؟ اُس نے کہا مجھے معلوم نہیں ۔ کیا میں اپنے بھائی کا مُحافظ ہُوں؟۔
10پھر اُس نے کہا تو نے کیا کِیا ؟ تیرے بھائی کا خون زمین سے مجھکو پُکارتا ہے ۔۔
11اب تُوزمین کی طرف سے لعنتی ہُوا۔ جس نے اپنے مُنہ پسارا کہ تیرے ہاتھ سے تیرے بھائی کا خُون لے۔
12اور زمین کو جوتے گا تو ہو اب تجھے اپنی پَیداوار نہ دیگی اور زمین پر تُو خانہ خراب اور آوارہ ہوگا۔۔
13تب قاؔئن نے خُداوند سے کہا کہ میری سزا برداشت سے باہر ہے ۔۔
14دیکھ آج تُو نے مجھے رُویِ زمین سے نِکل دیا ہے اور مَیں تیرے حضور سے رُوپوش ہوجاءنگا اور زمین پر خانہ خراب اور آوارہ رہونگا اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی مجھے پائیگا قتل کر ڈالیگا۔۔
15تب خُداوند نے اُسے کہا نہیں بلکہ جو قاؔئِن کو قتل کرے اُس سے سات گُنا بدلہ لیا جائیگا اور خُداوند نے قاؔئِن کے لئِے ایک نِشان ٹھہرایا کہ کوئی اُسے پاکر مار نہ ڈالے۔۔
16سو قاؔئِن خُداوند کے حضور سے نِکل گیا اور عدؔن کے مشرق کی طرف نُود کے علاقہ میں جا بسا۔
17اور قاؔئِن اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حاملِہ ہوئی اور اُسکے حؔنوک پَیدا ہوا اور اُس نے ایک شہر بسایا اور اُسکا نام اپنے بیٹے کے نام پر حؔنوک رکھا۔۔
18اور حؔنوک سے عؔیراد پَیدا ہوا اور عیؔراد سے محؔویا ایل پَیدا ہوا اور محؔویاایل سے متؔوساایل پَیدا ہوا اور متؔوساایل سے لمکؔ پیدا ہوا ۔
19اور لمؔک دو عورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدؔہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا ۔
20اور عدہؔ کے یاؔبل پَیدا ہوا ۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خیموں میں رہتےاور جانور پالتے ہیں ۔
21اور اُسکے بھائی کا نام یوؔبل تھا ۔ وہ بین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔
22اور ضِلّہ کے بھی توؔبلقائِن پَیدا ہوا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والاتھا اور نمعؔہ توؔبلقائِن کی بہن تھی ۔
23اور لمؔک نے اپنی بیویوں سے کہا کہ اَے عدؔہ اور ضِلؔہ میری بات سُنواَے لمؔک کی بیویو یرے سخن پر کان لگائو۔مِیں نے ایک مرد کو جس نے مجھے زخمی کیا مار ڈالا اور ایک جوان کو جس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔
24اگر قؔائِن کا بدلہ سات گُنا لیا جائیگا تو لمؔک کا سترّ اور سات گُنا۔
25اور آدمؔ پھر اپنی بیوی کے پاس گیا اور اُسکے ایک اَور بیٹا ہُوا اور اُسکا نام سیؔت رکھاّ اور وہ کہنے لگی کہ خُدا نے ہاؔبل کے عِوض جسکو قاؔئنِ نے قتل کیا مجھے دُوسرا فرزند دیا۔
26اور سیّت کے ہاں بھی ایک بیٹا پیدا ہُوا جِسکا نام اُس نے اؔنُوس رکھاّ۔ اُس وقت سے لوگ یہوؔواہ کا نام لیکر دُعا کرنے لگے۔