Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1یہ آدمؔ کا نسب نامہ ہے ۔ جِس دِن خُدا نے آدمؔ آدم کو پیدا کیا تو اُسے اپنی شبِیہ پر بنایا۔
2نر اور ناری اُنکو پیدا کیا اور اُنکو برکت دی اور جس روز وہ خلق ہوءے اُنکا نام آدمؔ رکھا ۔
3آدم ایک سوَ تیس برس کا تھا جب اُسکی صورت و شبِیہ کا ایک بیٹا اُسکے ہاں پیداہُوا اور اُس نے اُس نام سیت رکھاّ ۔
4اور سیؔت کی پیدایش کے بعد آدمؔ آٹھ سَو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔
5اور آدمؔ کی کُل عمر نوَ سَو تیس برس کی ہوئی۔ تب وہ مرا۔
6اور سؔیت ایک سوَپانچ برس کا تھا جب اُس سے اُنوسؔ پیدا ہُوا ۔
7اور انوُسؔ کی پیدایش کے بعد سیؔت آٹھ سو سات برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔
8اور سیؔت کی کُل عمر نَو سَو بارہ برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
9اور اُنوسؔ نوّے برس کا تھا جب اُس سے قیناؔن پَیدا ہُوا۔
10اور قِینان کی پیدایش کے بعد اُنوؔس آٹھ سو پندرہ برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
11اور اُنؔوس کی کُل عُمر نَو سَو پانچ برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
12اور قِیناؔن سترّبرس کا تھا جب اُس سے محلؔل ایل پیدا ہوا۔
13اورمحلؔل ایل کی پَیدایش کے بعد قیؔنان آٹھ سَو چالیس برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
14اور قیؔنان کی کُل عمر نَو سَو دس بر س کی ہوئی تب وہ مرا۔
15اور محلؔل ایل پینسٹھ برس کا تھا جب اُس سے یارؔد پَیدا ہوا۔
16اور یاؔرد کی پیدایش کے بعد محلؔل ایل آٹھ سُو تیس برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
17اور محلؔل ایل کی عمر آٹھ سَو پچانوے برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
18اور یارؔد ایک سُو باسٹھ برس کا تھا جب اُس سے حؔنوک پیدا ہوا۔
19اور حؔنوک کی پیدایش کے بعد یارؔد آٹھ سو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔
20اور یارؔد کی کُل عمر نَو سو باسٹھ برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
21اور حِنوؔک پینسٹھ بر کا تھا جب اُس سے متوسلحِ پَیدا ہوا ۔
22اور متؔوسِلح کی پیدایش کے بعد حؔنوک تین سو برس تک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیَدا ہوئیں ۔
23اور حؔنوک کی کُل عمر تین سَو پَینسٹھ بر س کی ہوئی ۔
24اور حؔنوک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور غائِب ہو گیا کیونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لیا۔
25اور متؔوسِلح ایک سَو ستاسی برس کا تھا جب اُس سے لمؔک پیدا ہوا ۔
26اور لؔمک کی پَیدایش کے بعد متوسِلحِ سات سو بیاسی برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
27اور متوسلِح کی کُل عمر نو سَو اُنہتر برس کی ہوئیں ۔تب وہ مرا۔
28اور المؔک ایک سَو بیاسی برس کا تھا جب اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوا ۔
29اور اُس نے اُس کا نام نُوح رکھاّ اور کہا کہ یہ ہمارے ہاتھوں کی محنت اور مشقّت سے جو زمین کے سبب سے ہے جِس پر خُد نے لعنت کی ہے ہمیں آرام دیگا۔
30اور نُوح کی پَیدایش کے بعد لمؔک پانچ سوَو پچانوے برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیَدا ہوئیں۔
31اور لمؔک کی کُل عمر سات سو ستہتر برس کی ہوئی۔ تب وہ مرا۔
32اور نؔوح پانچ سوَ برس کا تھا جب اُس سے سؔم حاؔم اور یافت پیدا ہوئے۔