Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
21 verses
1جب رُویِ زمین پر آدمی بہت بڑھنے لگے اور اُنکے بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
2تو خُدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹیوں کو دیکھا کہ وہ خوبصورت ہیں اور جِنکو اُنہوں نے چُنا اُن سے بیا کر لیِا ۔
3خُداوند نے کہا کہ میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مزاحمت نہ کرتی رہیگی کیونکہ وہ بھی تو بشر ہے تَوبھی اُسکی عمُر ایک سَو بیس برس کی ہوگی ۔
4اُن دِنوں میں زمین پر جبّار تھے اور بعد میں جب خُدا کے بیٹے اِنسان کی بیٹیوں کے پاس گئے تو اُنکے لِئےاُن سے اَولاد ہوئی ۔ یہی قدیم زمانہ کے سُورما ہیں جو بڑے نامور ہوئےہیں ۔
5تب خُداوند زمین پر انسان کو پَیدا کرنے سے ملُول ہوا اور دِل میں غم کِیا ۔
7اور خُداوند نے کہا کہ مَیں اِنسان کو جِسے مَیں نے پَیدا کیا رُویِ زمین پر سے مِٹا ڈالونگا۔ اِنسان سے لیکر حیوان اور رینگنے والے جاندار اور ہوا کے پرندوں تک کیونکہ میں اُنکے بنانے سے ملُول ہوں۔
8مگر نُوح خُداوند کی نظر میں مقبول ہوا۔
9نُوح کا نسب بامہ یہ ہے ۔ نُوح مرچ راستباز اور اپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عَیب تھا اور نُوحؔ خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔
10اور اُس سے تین بیٹے سؔم حؔام اور یاؔفت پَیدا ہوئے ۔
11پر زمین خُدا کے آگے ناراست ہوگئی اور وہ ظلم سے بھری تھی۔
12اور خُدا نے زمین پر نظر کی اور دیکھا کہ وہ ناراست ہوگئی ہے کیونکہ ہر بشر نے زمین پر اپنا طریقہ بگاڑ لیا تھا ۔
13اور خُدا نے نُوحؔ سے کہا کہ تمام بشر کا خاتمہ میرے سامنے آپہنچا ہے کیونکہ اُنکے سبب سے زمین ظلم سے بھر گئی ۔ سو دیکھ مِیں زمین سمیت اُنکو ہلاک کرونگا۔
14تُو گو پھر کی لکڑی کی ایک کشتی اپنے لئےبنا۔ اُس کشتی میں کوٹھریاں تیار کرنا اور اُسکے اندر اور باہر رال لگانا ۔
15اور اَیسا کرنا کہ کشتی کی لمباءی تین سَو ہاتھ ۔ اُسکی چَوڑائی پچاس ہاتھ اور اُسکی اُونچائی تیس ہاتھ ہو۔
16اور اُس کشتی میں ایک روشندان بنانا اور اُوپر سے ہاتھ بھر چھوڑ کر اُسے ختم کر دینا اور اُس کشتی کا دروازہ اُسکے پہلُو میں رکھنا اور اُس میں تین درجے بنانا ۔ نِچلا۔ دُوسرا اور تِیسرا ۔
17اور دیکھ مَیں خود زمین پر پانی کا طُوفان لانے والا ہوُں تاکہ ہر بشر کو جِس میں زندگی کا دم ہے دُنیا سے ہلاک کر ڈالوں اور سب جو زمین پر ہیں مر جائینگے ۔
18پر تیرے ساتھ مَیں اپنا عہد قائِم کرونگا اور تُو کشتی میں جانا۔ تُو اور تیرے ساتھ تیرے بیٹے اور تیری بیوی اور تیرے بیٹوں کی بیویاں ۔
19اور جانوورں کی ہر قِسم میں سے دو دو اپنے ساتھ کشتی میں لے لینا کہ وہ تیرے ساتھ جیتے بچیں۔ وہ نر و مادہ ہوں ۔
20اور پرندوں کی ہر قِسم میں سے اور چرندوں کی ہر قِسم میں سے اور زمین پر رینگنے والوں کی ہر قسم میں سے دو دو تیرے پاس آئیں تاکہ وہ جیتے بچیں ۔
21اور تُو ہر طرح کی کھانے کی چیز لیکر اپنے پاس جمع کر لینا کیونکہ یہی تیرے اور اُنکے کھانے کو ہوگا ۔
22اور نُوحؔ نے یوُں ہی کِیا ۔ جَیسا خُدا نے اُسے حُکم دیا تھا وَیسا ہی عمل کیا۔