Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
33 verses
1اِؔسرئیل اپنا سب کچُھ لیکر چلا اور بیرؔسبع میں آکر اپنے باپ اِؔضحاق کے خُدا کے لئِے قُربا نیاں گُذرانیں ۔
2اور خُدا نے رات کو رویا میں اِؔسرئیل سے باتیں کیں اور کہا اَےیعؔقوب اَےیعؔقوب ! اُس نے جواب دِیا میَں حاضر ہوں۔
3اُس نے کہا میں خُدا تیرے باپ کا خُدا ہُؤں ۔ مصؔر میں جانے سے نہ ڈر کیونکہ میَں وہاں تجُھ سے ایک بڑی قَوم پَیدا کرُونگا۔ (۴4) میَں تیرے ساتھ مؔصر کو جاؤنگااور پھر تجھے ضرور لوَٹا بھی لاؤنگا اور یُوؔسف اپنا ہاتھ تیری آنکھوں پر لگائیگا ۔
5تب یعؔقوب بیر ؔسبع سے روانہ ہُؤا اور اِؔسرائیل کے بیٹے اپنے باپ یعؔقوب کو ااور اپے بال بچّوں اور اپنی بیویوں کو اُن گاڑیوں پر لے گئے جو فؔرعون نے اُنکے لانے کو بھیجی تھیں۔
6اور وہ اپنے چوپایوں اور سارے مال و اسباب کو جو اُنہوں نے ملک کنعؔان میں جمع کیا تھا لیکر مصؔر میں آئے اور یعقؔوب کے ساتھ اُسکی ساری اَولاد تھی ۔
7وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں اور پوتوں اور پوتیوں غرض اپنی کُل نسل کو اپنے ساتھ مصؔر میں لے آیا۔
8اور یعؔقوب کے ساتھ جو اِسرائیلی یعنی اُسکےبیٹے وغیرہ مصَر میں آئے اُنکے نام یہ ہیں ۔ روُؔبن یعؔقوب کا پہلوٹھا۔
9اور بنی رُوؔبن یہ ہیں ۔ حؔنوک اور فلؔو اور حؔسرون اودکرؔمی۔
10اور بنی شمعوؔن یہ ہیں۔ یموؔایل اور یمؔین اور اُؔہد اور ریکین اور صُحر اور ساؔؤل جو ایک کنعانی عورت سے پیدا ہو اتھا ۔
11اور بنی لاؔوی یہ ہیں جؔیرسون اور قؔہات اور مؔراری۔
12اور بنی یؔہوداہ یہ ہیں ؔعیر اور اوؔنان اور ؔسیلہ اور فؔارص اور زاؔرح ۔ اِن میں سے عؔیر اور اؔونان ملک کنعؔان میں مر چُکے تھے اور فاؔرص کے بیٹے یہ ہیں ۔ حؔصرون اور حؔمول ۔
13اور بنی اِشکار یہ ہیں ۔ تؔولع اور فُوؔوہ اور یؔوب اور سمؔرون ۔
14اور بنی زؔبولوُن یہ ہیں ۔ سرؔد اور اؔیلون اور ؔبجلی ایل ۔
15یہ سب یعؔقوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو فؔدّان ارام میں لؔیاہ سے پیدا ہوٹے ۔ اِسی کے بطن سے اُسکی بیٹی دِؔینہ تھی۔ یہاں تک تو اُسکے سب بیٹے بیٹیوں کا شُمار تینتیس ہُوا ۔
16بنی جؔدیہ ہیں صفیان اور حؔجیّ اور سُونی اور اؔصبان اور عؔیری اور اؔرودی اور اؔریلی ۔
17اور بنی آشر یہ ہیں ۔ یمؔنہ اور اؔسواہ اور اؔسوی اور برؔیعاہ اور سِؔرہ اُنکی بہن اور بنی برؔیعاہ یہ ہیں ۔ حِؔبر اور ؔملکی ایل ۔
18یہ سب یعؔقوب کے اُن بیٹوں کی اولاد ہیں ۔ جو زؔلفہ لوَنڈی سے پیدا ہوئے جِسے لاؔبن نے اپنی بیٹی کو دِیا تھا۔ اُنکا شمار سولہ تھا ۔
19اور یعؔقوب کے بیٹے یُوؔسف اور بینؔمین راؔخل سے پیدا ہوئے تھے۔
20اور یُوؔسف مصرؔ میں اؔون کے پُ��اری فؔوطیفر ع کی بیٹی آسؔناتھ کےمُنسؔیّ اور افراؔئیم پیدا ہوئے۔
21اور بنی بینؔمین یہ ہیں۔ بالؔع اور بکر اور اشؔبیل اور جؔیرا اور نؔعمان اخی اور رؔوس مُفیمّؔ اور حُؔفیمّ اور اؔرد ۔
22یجہ سب یعؔقوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو رؔاخل سے پیدا ہوئے ۔ یہ سب شُمار میں چَودہ تھے۔
23اور دان کے بیٹے کا نام حؔشیم تھا ۔
24اور بنی نفتاؔلی یہ ہیں۔ یحؔصی ایل اور جُؔونی اور یؔصر اور سؔلیم ۔
25یہ سب یؔعقوب کے اُن بیٹوں کی اَولاد ہیں جو بلؔہاہ لوَنڈی سے پیدا ہوئے جِسے لاؔبن نے اپنی بیٹی رؔاخل کو دِیا تھا ۔ اِنکا شمار سات تھا ۔
26یعؔقوب کے صُلب سے جو لوگ پیدا ہوٹے اور اُسکے ساتھ مؔصر میں آئے وہ اُسکی بہوؤں کو چھوڑ کر شُمار میں چھیاسٹھ تھے ۔
27یوُؔسف کے دو بیٹے تھے جو مؔصر میں آئے وہ سب ملکر شترّ ہُؤئے۔
28اور اُس نے یہؔوداہ کو اپنے سے آگے یُوؔسف کے پاس بھیجا تاکہ وہ اُسے جؔشن کا راستہ دِکھائے اور وہ ؔجشن کے علاقہ میں آئے۔
29اور یُوؔسف اپنا رتھ تیار کروا کے اپنے باپ اِسؔرائیل کے اِستقبال کے لئے جشؔن کو گیا اور اُسکے پاس جا کر اُسکے گلے سے لِپٹ گیا اور وہیں لِپٹا ہوا دیر تک روتا رہا۔
30تب اؔسرائیل نےیُوؔسف سے کہا اب چاہے میں مر جاؤں ۔ کیونکہ تیرا مُنہ دیکھ چُکا کہ تُو ابھی جیتا ہے۔
31اور یؔوسف نے اپنے بھائیوں سے اور اپنے باپ کے گھرانے سے کہا میں ابھی جا کر فرؔعون کو خبر کر دُونگا اور اُس سے کہدونگا کہ میرے بھائی اور میرے باپ کے گھرانے کے لوگ جو ملک کنعان میں تھے میرے پاس آگئے ہیں ۔
32اور وہ چَوپان ہیں کیونکہ برابر چَوپایوں کو پالتے آئے ہیں اور وہ اپنی بھیڑ بکریاں اور گائے بیل اور جو کچھ اُنکا ہے سب لے آئےہیں ۔
33پس جب فرؔعون تمکو بُلا کر پُوچھے کہ تمہارا پیشہ کیا ہے ؟
34تو تُم یہ کہنا کہ تیرے خادِم ہم بھی اور ہمارے باپ دادا بھی لڑکپن سے لیکر آج تک چَوپائے پالتے آئے ہیں ۔ تب تُم جشن کے علاقہ میں رہ سکو گے اِسلئے کہ مصریوں کو چَوپانوں سے نفرت ہے۔