Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
28 verses
1تب یُوؔسف اُنکے آگے جو اُسکے آس پاس کھڑے تھے اپنے کو ضبط نہ کر سکا اور چلاّ کر کہا ہر ایک آدمی کو میرے پاس سے باہر کر دو۔ چنانچہ جب یُوؔسف نے اپنے آپ کو اپنے بھائیوں پر ظاہر کیا اُس وقت اور کوئی اُسکے ساتھ نہ تھا۔
2اور وہ چلاّ چلاّ کر رونے لگا اور مصرِیوں نے سُنا کہ فرؔعون کے محل میں بھی آواز گئی۔
3اور یُوؔسف نے اپنے بھائیوں سے کہا میں یُوؔسف ہُوں ۔ کیا میرا باپ اب تک جِیتا ہے؟ اور اُسکے بھائی اُسے کُچھ جواب نہ دیسکے کیونکہ وہ اُسکے سامنے گھبرا گئے ۔
4اور یُوؔسف نے اپنے بھائیوں سے کہا ذرا نزدیک آجاؤ اور وہ نزدیک آئے ۔ تب اُس نے کہا میَں تُمہارا بھائی یُوؔسف ہُوں ۔ جس کو تُم نے بیچ کر مصؔر پہنچوایا۔
5اور اس بات سے کہ تم نے مجُھے بیچ کر یہاں پہنچوایا نہ تو غمگین ہو اور نہ اپنے اپنے دل میں پریشان ہو کیونکہ خُدا نے جانوں کو بچانے کے لئے مجُھے تم سے آگے بھیجا ۔
6اِس لئے کہ اب دو برس سے ملک میں کال ہے اور ابھی پانچ برس اور ایسے ہیں جن میں نہ تو ہل چلیگا اور نہ فصل کٹیگی ۔
7اور خُدا نے مجُھکو تمہارے آگے بھیجا تا کہ تُمہارا بقیہّ زمین پر سلامت رکھےّ اور تُمکو بڑی رہائی کے وسیلہ سے زندہ رکھےّ۔
8پس تم نے نہیں بلکہ خُدا نے مجُھے یہاں بھیجا اور اپس نے مجُھے گویا فرؔعون کا باپ اور اُسکے سارے گھر کا خُداوند اور سارے ملک مصؔر کا حاکم بنایا۔
9سو تُم جلد میرے باپ کے پاس جا کر اُسے سے کہو کہ تیرا بیٹا یُوؔسف یُوں کہاتا ہے کہ خُدا نے مجُھ کو سارے مصؔر کا مالک کر دیا ہے تو میرے پاس چلاّ آ دیر نہ کر۔
10تُو جشؔن کے علاقہ میں رہنا اور تُو اور تیرے بیٹے اور تیرے پوتے اور تیری بھیڑ بکریاں اور گائے اور بیل اور تیرا مال و متاع یہ سب میرے نزدیک ہونگے۔
11اور وہیں میَں تیری پرورش کرُونگا تا نہ ہو کہ تحُھکو اور تیرے گھرانے اور تیرے مال و متاع کو مُفلسی آدبائے کیونکہ کال کے ابھی پانچ برس اَور ہیں ۔
12اور دیکھو تمہاری آنکھیں اور میرے بھائی بینؔمین کی آنکھیں دیکھتی ہیں کہ خود میرے مُنہ سے یہ باتیں تُم سے ہو رہی ہیں ۔
13اور تُم میرے باپ سے میری ساری شان و شوکت کا جو مجُھے مؔصر میں حاصل ہے اور جو کچُھ تُم نے دیکھا ہے سب کا ذِکر کرنا اور تُم بہت جلد میرے باپ کو یہاں لے آنا۔
14اور وہ اپنے بھائی بینؔمین کے گلے لگ کر رویا۔ اور بینؔمین بھی اُسکے گلے لگ کر رویا۔
15اور اُس نے سب بھائیوں کوچُوما اور اُن سے ملکر رویا۔ اِسکے بعد اُسکے بھائی اپس سے باتیں کرنے لگے۔
16اور فرؔعون کےمحل میں اِس بات کا ذکر ہُوا کہ یُوؔسف کے بھائی آئے ہیں اور اِس سے فرؔعون اور اُسکے نوکر چاکر بہت خُوش ہوئے ۔
17اور فرؔعون نے یوُؔسف سے کہا کہ اپنے بھائیوں سے کہہ تُم یہ کام کرو کہ اپنے جانوروں کو لاد کر ملک کنعان کو چلے جاؤ۔
18اور اپنے باپ کو اور اپنے اپنے گھرانے کو لیکر میرے پاس آجاؤ اور جو اور جو کچھ ُملک مؔصر میں اچھےّ سے اچھاّ ہے وہ میَں تُمکو دونگا اور تُم اس ُملک کی عُمدہ عُمدہ چیزیں کھانا۔
19تجھے حکم ملِ گیا ہے کہ اُن سے کہے تُم یہ کرو کہ اپنے بال بچّوں اور اپنی بیویوں کے لئِے ُملک مصؔر سے اپنے ساتھ گاڑیاں لیجاؤ اور اپنے باپ کو بھی ساتھ لیکر چلے آؤ۔
20اور اپنے اسباب کا کچُھ افسوس نہ کرنا کیونکہ ُملک مؔصر کی سب اچھیّ چیزیں تُمہارے لئِے ہیں ۔
21اور اِؔسرائیل کے بیٹوں نے اَیسا ہی کا اور یُوؔسف نےھ فرؔعون کے حکم کے مطُابق اُنکو گاڑیاں دیں اور زادِ راہ بھی دِیا ۔
22اور اُس نے اُن میں سے ہر ایک کو ایک ایک جوڑا کپڑا دیا لیکن بینؔمین کو چاندی کے تین سَو سکےّ اور پانچ چوڑے کپڑے دِئے ۔
23اور اپنے باپ کے لئِے اُس نے یہ چیزیں بھیجیں یعنی دس گدھے جو مؔصر کی اچھی چیزوں سے لدے ہوئے تھے اور دس گدھیاں جو اُسکے باپ کے راستہ کے لئے غلہّ اور روٹی اور زادِ راہ سے لدی ہُؤئی تھیں۔
24چنانچہ اُس نے اپنے بھائیوں کو روانہ کیا اور وہ چل پڑے اور اُس نے اُن سے کہا دیکھنا ! کہیں راستہ میں تم جھگڑا نہ کرنا ۔
25اور وہ مؔصر سے روانہ ہوئے اور ملک کنعان میں اپنے باپ یعقؔوب کے پاس پہنچے ۔
26اور اُس سے کہا یُوؔسف اب تک جیتا ہے اور وہی سارے ملک مؔصر کا حاکم ہے اور یعؔقوب کا دِل دھک سے رہ گیا کیونکہ اُس نے اُنکا یقین نہ کِیا ۔
27تب اُنہوں نے اُسے وہ سب باتیں جو یُوؔسف نے اُن سے کہی تھیں بتائیں اور جب اُنکے باپ یعؔقوب نے وہ گاڑیاں دیکھ لیں جو یُوؔسف نے اُسکے لانے کو بھیجی تھیں تب اُسکی جان میں جان آئی۔
28اور اِؔسرئیل کہنے لگا یہ بس ہے کہ میرا بیٹا یُوؔسف اب تک جِیتا ہے ۔ میَں اپنے مرنے سے پیشتر جا کر اُسے دیکھ تو لوُنگا۔