Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہینے کی پہلی تاریح کو یہُوداہ کے ناظم زرُبابل بن سیالتی ایل اور سردار کاہن یُشوع بن یہُو صدق کو حجی بنی کی معرفت خُداوند کا کلام پُہنچا۔
2کہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں ابھی خُداوند کے گھر کی تعمیر کا وقت نہیں آیا۔
3تب خُداوند کا کلام حجی نبی کی معرفت پُہنچا۔
4کہ کیا تمہارے لے مُسقف گھروں میں رہنے کا وقت ہے جب کہ یہ گھر ویران پڑا ہے؟۔
5اور اب ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم اپنی روش پر غور کرو۔
6تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسودہ نہیں ہوتے۔تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گر نہیں ہوتےاور مزدور اپنی مزدوری سورا خُدا رتھیلی میں جمع کرتا ہے۔
7ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اپنی روش پر غور کرو۔
8پہاڑوں سے لکڑی لا کر یہ گھر تعمیر کرو اور میں اس سے خُوش ہوں گا اور میری تمجید ہو گی خُداوند فرماتا ہے۔
9تُم نے بُہت کی اُمید رکھی اور دیکھو تھوڑا ملا اور جب تُم اُسے اپنے گھر میں لاے تو میں نے اُسے اُڑادیا ۔ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کیوں؟ اس لے کہ میرا گھر ویران ہے اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گھر کو دوڑا چلا جاتا ہے۔
10اس لے نہ آسمان سے اوس گرتی ہے اور نہ زمین اپنا حاصل دیتی ۔
11اور میں نے خوش سالی کو طلب کیا کہ مُلک اور پہاڑوں پر اور اناج اور نئی مے اور تیل اور زمین کی سب پیداوار پر اور انسان وحیوان پر اور ہاتھ کی ساری محنت پر آئے۔
12تب زرُبابل بن سیالتی ایل اور سردار کاہن یُشوع بن یہُو صدق اور لوگوں کا سب بقیہ خُداوند اپنے خُدا کے کلام اور اُس کے بھیجے ہُوے حجی نبی کی باتوں کے شنوا ہُوے اور لوگ خُداوند کے حُضور ترسان ہوئے۔
13تب خُداوند کے پیغمبر حجی نے خُداوند کا پیغام اُن لوگوں کو سُنایا کہ خُداوند فرماتا ہے میں تمہارے ساتھ ہُوں ۔
14پھر خُداوند نے یہُوداہ کے ناظم زُربابل بن سیالتی ایل کی اور سردار کاہن یشوع بن یُہو صدق کی اور لوگوں کے بقیہ کی رُوح کو ترغیب دی۔ پس وہ آکر ربُ الافواج اپنے خُدا کے گھر کی تعمیر میں مُشغول ہوئے۔
15اور یہ واقعہ دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہینے کی چوربیسویں تاریخ کا ہے۔