Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1اس سر کش و ناپاک و ظالم شہر پر افسوس!۔
2اس نے کلام کو نہ سُنا۔ وہ ترتیب پزیر نہ ہوا۔ اس نے خُداوند پر توکل نہ کیا اور اپنے خُدا کی قُربت کی آرزو نہ کی۔
3اس کے اُمرا اس میں گرجنے والے ببر ہیں۔ اس کے قاضی بھیڑے ہیں جو شام کو نکلتے ہیں اور صبح تک کُچھ نہیں چھوڑتے۔
4اُس کے نبی لاف زن اور دغاباز ہیں۔ اس کے کاہنوں نے پاک کو نا پاک ٹھہرایا اور اُنہوں نے شریعت کو مروڑا ہے۔
5خُداوند جو صادق ہے اس کے اندر ہے۔ وہ بے انصافی نہ کرے گا۔ وہ ہر صبح بلاناغہ اپنی عدالت ظاہر کرتا ہے مگر بے انصاف آدمی شرم کو نہیں جانتا۔
6میں نے قوموں کو کاٹ ڈالا۔ اُن کے برج برباد کئے گئے۔میں نے اُن کے کوچوں کو ویران کیا یہاں تک کہ اُن میں کوئی نہیں چلتا ۔ اُن کے شہراُجاڑ ہوئے اور اُن میں کوئی انسان نہیں ۔ کوئی باشندہ نہیں۔
7میں نے کہا کہ فقط مُجھ سے ڈر اور تربیت پزیر ہوتا کہ اس کی بستی کاٹی نہ جائے اُس سب کے مُطابق جو میں نے اس کے حق میں ٹھہرایا تھا لیکن اُنہوں نے عمدا اپنی روش کو بگاڑا۔
8پس خُداند فرماتا ہے میرے مُنتظر رہو جب کہ میں لوٹ کے لے نہ اُٹھوں کیونکہ میں نے ٹھان لیا ہے کہ قوموں کو جمع کرو اور مملکتوں کو اکٹھا کُروں تاکہ اپنے غضب یعنی تمام قہر شدید کو اُن پر نازل کُروں کیونکہ میری غیرت کی آگ ساری زمین کو کھا جائے گی۔
9اور میں اُس وقت لوگوں کے ہونٹ پاک کر دُوں گا تاکہ وہ سب خُداوند سے دُعا کریں اور ایک دل ہو کر اُس کی عبادت کریں۔
10کُوش کی نہروں کے پار سے میرے عابد یعنی میری پراگندہ قوم میرے لے ہدیہ لاے گی۔
11اُسی روز تو اپنے سب اعمال کے سبب سے جن سے تو میری گہنگار ہوئی شرمندہ نہ ہوگئی کیونکہ میں اس وقت تیرے درمیان سے تےرے مُتکبر لوگوں کو نکال دُوں گا اور پھر تو میرے لوہ مُقدس پر تکبر نہ کرے گی۔
12اور میں تجھ میں ایک مظلوم اور مسکین بقیہ چھوڑ دوں گا اور وہ خُداوند کے نام پر توکل کریں گے۔
13اسرائیل کے باقی لوگ نہ بدی کریں گے نہ جھوٹ بولیں گے اور نہ اُن کے مُنہ میں دغا کی باتیں پائی جائیں گی بلکہ وہ کھائیں گے اور لیٹ رہیں گے اور کوئی ان کو نہ ڈرائے گا۔
14اے بنت صیون نغمہ سرائی کر!اے اسرائیل! للکار۔ اے دختر یروشیلم! پُورے دل سے خُوشی منا اور شادمان ہو۔
15خُداوند نے تیری سزا کو دُور کر دیا اُس نے تیرے دشمنوں کو نکال دیا خُداونداسرائیل کا بادشاہ تیرے اندر ہے۔توپھر مُصیبت کو نہ دیکھے گی۔
16اس روز یروشیلم سے کہا جاے گا ہراسان نہ ہو! اے صیون تیرے ہاتھ ڈھیلے نہ ہوں۔
17خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادرہے۔ وہی بچا لے گا۔وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی محبت میں مسرور رہے گا۔ وہ گاتے ہوئے تیرے لے شادمانی کرے گا۔
18میں تیرے لے ان لوگوں کو جوعیدوں سے محروم ہونے کے سبب غمگین اور ملامت سے زیر بار ہیں جمع کروں گا۔
19دیکھ میں اس وقت تیرے سب ستانے والوں کو سزا دوں گا اور لنگڑوں کو رہائی دوں گا اور جو ہانک دے گئے ان کو اکٹھا کروں گا اور جو تمام جہان میں رسوا ہوئےان کو ستودہ اور نامور کروں گا۔
20اس وقت میں تم کو جمع کر کے مُلک میں لاوں گا کیونکہ جب تمہارے جین حیات ہی میں تمہاری اسیری کو موقوف کروں گا توتم کو زمین کی سب قوموں کے درمیان نامور اور ستودہ کروں گا خُداوند فرماتا ہے۔