Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1افرائیم ہوا چرتا ہے ۔پُوربی ہوا کے پیچھےدوڑتا ہے۔ وہ مُتواتر جُھوٹ پر جُھوٹ بولتا اور ظُلم کرتا ہے۔ وہ اسُوریوں سے عہد و پیمان کرتے اور مصر کو تیل بھیجتے ہیں۔
2خُداوند کا یہُوداہ کے ساتھ بھی جھگڑا ہے اور یعقوُب کی روش کے مُطابق اُس کو سزا دے گا اور اُس کے اعمال کے مُوافق اُس کو جزا دے گا۔
3اُس نے ڑحم میں اپنے بھائی کی ایڑی پکڑی اور وہ اپنی توانائی کے ایّام میں خُدا سے کُشتی لڑا۔
4ہاں وہ فرشتہ سے کُشتی لڑا اور غالب آیا۔ اُس نے رو کر مُناجات کی۔ اُس نے اُسے بیت ایل میں پایا اور وہاں وہ ہم سے ہمکلام ہُوا۔
5یعنی خُداوند ربُ الا فواج یہُوداہ اُس کی یاد گار ہے۔
6پس تو اپنے خُدا کی طرف رجوع لا۔ نیکی اور راستی پر قائم اور ہمیشہ اپنے خُدا کا اُمید وار رہ ۔
7وہ سوداگر ہے اور دغا کی ترازُو اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ ظُلم دوست ہے۔
8افرائیم توکہتا ہے میں دولتمند ہُوں اور میں نے بُہت سا مال حاصل کیا ہے میری ساری کمائی میں بدکرداری کا گُناہ نہ پائیں گے۔
9لیکن میں مُلک مصر سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں ۔ میں پھرتُجھ کو عید مُقدس کے ایّام کے دستُور پر خیموں میں بساوُں گا۔
10میں نے تو نبیوں سے کلام کیا اور رویا پر رویا دکھائی اور نبیوں کے وسیلہ سے تشبیہات استعمال کیں۔
11یقینا جلعاد میں بدکرداری ہے۔ وہ بالکل بطالت ہیں۔ وہ جلجال میں بیل قربان کرتے ہیں۔ اُن کی قربان گاہیں لھیت کی ریگھاریوں پر کے تودوں کی مانند ہیں۔
12اور یعقوب ارام کی زمین کو بھاگ گیا۔ ہاں اسرائیل بیوی کی خاطر نوکر بنا ۔ اُس نے بیوی کی خاطر چو پانی کی۔
13ایک نبی کے وسیلہ سے خُداوند اسرائیل کو مصر سے نکال لایا اور نبی ہی کےوسیلہ سے وپ محفوظ رہا۔ ( ۱۴ ) افرائیم نے بڑے سخت غضب انگیز کام کئے۔ اس لے اُس کا خُون اُسی کے گردن پر ہو گا اور اُس کا خُداوند اُس کی ملامت اُسی کے سر پر لائے گا۔