Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
12 verses
1جب اسرائیل ابھی بچہ ہی تھا میں نے اُس سے مُحبت رکھی اور اپنے بیٹے کو مصر سے بُلایا۔
2ُانہوں نے جس قدراُن کو بُلایااُسی قدر وہ دُرو ہوتے گئے اُنہوں نے بعلیم کے لے قربانیاں گُزرانیں اور تراشی ہُوئی مُورتوں کے لے بخُور جلایا۔
3میں نے بنی افرائیم کو چلنا سکھایا۔میں نے اُن کو گود میں اُٹھایالیکن اُنہوں نے نہ جانا کہ میں ہی نے اُن کوصحت بخشی۔
4میں نے اُن کو انسانی رشتوں اور مُحبت کی ڈوریوں سے کھینچا۔میں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُوا اُتارنے والوں کی مانند ہُوااور میں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔
5وہ پھر مُلک مصر میں نہ جائیں گے بلکہ اسور اُن کا بادشاہ ہو گا کیونکہ وہ واپس آنے سے انکار کرتے ہیں۔
6تلوار اُن کے شہروں پر آ پڑے گی اور اُن کے اڑینگوں کو کھا جائے گی اور یہ اُن ہی کی مشورت کا نتیجہ ہو گا۔
7کیونکہ میرے لوگ مُجھ سے بر گشتگی پر آمادہ ہیں۔ باوُجُود یکہ اُنہوں نے اُن کو بُلایا کہ حق تعالٰی کی طرف رجُوع لائیں لیکن کسی نے نہ چاہا کہ اُس کی تمجید کرے۔
8اے افرائیم میں تُجھ سے کیونکر دست بردار ہو جاوُں؟ اے اسرائیل میں تجھے کیونکر ترک کُروں؟میں کیونکر تجھے ادمہ کی مانند کُروںاور ضیوئیم کی مانند بناوُں؟میرا دل مُجھ میں پیچ کھاتا ہے۔ میری شفقت موجزن ہے۔
9میں اپنے قہر کی شدت کے مُطابق عمل نہیں کُروں گا۔میں ہرگز افرائیم کو ہلاک نہ کُروں گا کیونکہ میں انسان نہیں۔ خُدا ہُوں۔ تیرےدرمیان سکُونت کرنے والا قُدّوس اور میں قہر کے ساتھ نہیں آوُں گا۔
10وہ خُداوند کی پیروی کریں گے جو شیر ببر کی طرح گرجے گا کیونکہ وہ گرجے گا اور اُس کے فرزند مغرب کی طرف سے کانپتے ہُوئے آئیں گے۔
11وہ مصر سے پرندہ کی طرح اور اسُور کے مُلک سے کبوتر کی مانند کانپتے ہُوئے آئیں گے اور میں اُن کو اُن کے گھروں میں بساوُں گا خُداوند فرماتا ہے۔
12افرائیم نے دروغگوئی سے اور اسرائیل کے گھرانے نے مُکاری سے مُجھ کو گھیرا ہے لیکن یہُوداہ اب تک خُدا کے ساتھ ہاں اُس قُدّوس و فادار کے ساتھ حُکمران ہے۔