Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
5 verses
1خُداوند نے مُجھے فرمایا جا اس عورت سے جو اپنے یار کی پیاری اور بدکار ہے مُحبت رکھ جس طرح کہ خُداوند بنی اسرائیل سے جو غیر معبُودوں پر نگاہ کرتے ہیں اور کشمش کے کُلچے چاہتے ہیں مُحبت رکھتا ہے۔
2سو میں نے اُسے پندرہ رُوپیہ اور ڈیڑھ خومر جو دے کر اپنے لئے مول لیا۔
3اور اُسے کہا تو مُدت دراز تک مُجھ پر قناعت کرے گی اور حرامکاری سے باز رہے گی اور کسی دُوسرے کی بیوی نہ بنے گی اور میں بھی تیرے لئے یُوں ہی رہوں گا۔
4کیونکہ بنی اسرائیل بُہت دنوں تک بادشاہ اور حاکم اور قربانی اور سُتون اور افود اور ترافیم کے بغیر رہیں گے۔
5اس کے بعد بنی اسرائیل رجوع لائیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کو اور اپنے بادشاہ داود کو ڈھونڈیں گے اور آخری دنوں میں ڈرتے ہوے خُداوند اور اُس کی مہربانی کے طالب ہوں گے۔