Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
19 verses
1اے بنی اسرائیل خُداوند کا کلام سُنو کیونکہ اس مُلک کے رہنے والوں سے خُداوند کا جھگڑا ہے کیونکہ یہ مُلک راستی و شفقت اور خُدا شناسی سے خالی ہے۔
2بُد زبانی عہد شکنی اور خُون ریزی اور چوری اور حرام کاری کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔ وہ طُلم کرتے ہیں اور خُون پر خُون ہوتا ہے۔
3اس لئے مُلک ماتم کرے گا اور اُس کے تمام باشندے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرندوں سمیت ناتواں ہو جائیں گے بلکہ سُمندر کی مچھلیاں بھی غائب ہو جائیں گی۔
4تو بھی کوئی دُوسرے کے ساتھ بحث نہ کرے اور نہ کوئی اُسے الزام دے کیونکہ تیرے لوگ اُن کی مانند ہیں جو کاہن سے بحث کرتے ہیں ۔
5اس لئے تو دن کو گر پڑے گا اور تیرے ساتھ نبی بھی رات کو گرے گا اور میں تیری ماں کو تباہ کُروں گا۔
6میرے لوگ عدم معرفت سے ہلاک ہُوئے ۔ چونکہ تو نے معرفت کو رد کُروں گا تاکہ تو میرے حُضور کاہن نہ ہو اور چونکہ تو اپنے خُدا کی شریعت کو بھُول گیا ہے اس لئے میں بھی تیری اُولاد کُو بھول جاوں گا۔
7جُوں جُوں وہ فراوان ہُوئے میرے خلاف زیادہ گُناہ کرنے لگے۔ پس میں اُن کی حشمت کو رُسوائی سے بدل ڈالوں گا۔
8وہ میرے لوگوں کے گُناہ پر گُزران کرتے ہیں اور اُن کی بدکرداری کے آرزو مند ہیں۔
9پس جیسا لوگوں کا حال ویسا ہی کاہنوں کا حال ہو گا۔ میں اُن کی روش کی سزا اور اُن کے اعمال کا بدلہ اُن کو دُوں گا۔ہ
10چُونکہ اُن کا خُداوند کا خیال نہیں اس لئے وہ کھائیں گے پر آسودہ نہ ہوں گے۔ وہ بدکاری کریں گے لیکن زیادہ نہ ہوں گے۔
11بدکاری اور مے اور نئی مے سے بصیرت جاتی رہتی ہے۔
12میرے لوگ اپنے کاٹھ کے پُتلے سے سوال کرتے ہیں۔ اُن کالٹھ اُن کو جواب دیتا ہے کیونکہ بدکاری کی رُوح نے اُن کو گُمراہ کیا ہے اور اپنے خُدا کی پناہ کو چھوڑ کر بدکاری کرتے ہیں۔
13پہاڑوں کی چوٹیاں پر وہ قربانیاں گُزرانتے ہیں اور ٹیلوں پر اور نُلوط و چنار و بطم کے نیچے بخُور چلاتے ہیں کیونکہ اُن کا سایہ اچھا ہے۔پس بُہو بیٹیاں بدکاری کرتی ہیں۔
14جب تمہاری بُہو بیٹیاں بدکاری کریں گی تو میں اُن کو سزا نہ دُوں گا کیونکہ وہ آپ ہی بدکاروں کے ساتھ خلوت میں جاتے ہیں اور کسبیوں کے ساتھ قربانیاں گُزرانتے ہیں۔ پس جو لوگ دانش سے خالی ہیں برباد کئے جائیں گے۔
15اے اسرائیل اگرچہ تو بدکاری کرے تو بھی ایسا نہ ہو کہ یہُوداہ بھی گُنہگار ہو۔ تم جلجال میں نہ آو اور بیت آون پر نہ جاو اور خُداوند کی حیات کی قسم نہ کھاو ۔
16کیونکہ اسرائیل نے سرکش بھچیا کی مانند سرکشی کی ہے۔ اب خُداوند اُن کو کُشادہ جگہ میں بّرہ کی مانند چرائے گا۔
17افائیم بُتوں سے مل گیا ہے۔ اُسے چھوڑ دو۔
18وہ میخواری سے سیر ہو کر بدکاری میں مشغول ہوتے ہیں۔ اُس کے حاکم رُسوائی دوست ہیں۔
19ہوانے اُسے اپنے دامن میں اُٹھا لیا۔ وہ اپنی قربانیوں سے شرمندہ نہ ہوں۔