Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1اے کاہنو یہ بات سُنو! اے بنی اسرائیل کان لگاو! اے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اس لئے کہ فتوی تم پر ہے کیونکہ تم مصفاہ میں پھندا اور تُبور پر دام بنے ہو۔
2باغی خُونریزی میں غرق ہیں لیکن میں اُن سب کی تادیب کُروں گا۔
3میں افرائیم کو جانتا ہُوں اور اسرائیل بھی مُجھ سے چُھپا نہیں کیونکہ اے افرائیم تو نے بدکاری کی ہے۔ اسرائیل نجس ہُوا۔
4اُن کے اعمال اُن کو خُدا کی طرف رُجوع نہیں ہونے دیتے کیونکہ بدکاری کی رُوح اُن میں موجود ہے اور وہ خُداوند کو نہیں جانتے۔
5اور فخر اسرائیل اُس کے مُنہ پر گواہی دیتا ہے اور اسرائیل اور افرائیم اپنی بدکرداری میں گریں گے اور یہُوداہ بھی اُن کے ساتھ گرے گا۔
6وہ اپنے ریوڑوں اور گلیوں کے وسیلہ سے خُداوند کے طالب ہوں گے لیکن اُس کو نہ پائیں گے۔ وہ اُن سے دُور ہو گیا ہے۔
7اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ بے وفائی کی کیونکہ اُن سے اجنبی بچے پیدا ہوئے۔ اب ایک مہنیے کا عرصہ اُن کی جائیداس سمیت اُن کو کھا جائے گا۔
8جبعہ میں قرنا پُھونکو اور رامہ میں تُرہی۔ بیت آون میں للکار و کہ اے بنیمین خبر دار پیھچے دیکھ!۔
9تادیب کے دن افرائیم ویران ہو گا۔ جو کُچھ یقینا ہونے والا ہے میں نے اسرائیلی قبائلی کو جتا دیا ہے۔
10یہُوداہ کے اُمراسرحدوں کو سرکانے والوں کی مانند ہیں۔ میں اُن پر اپنا قہر پانی کی طرح اُنڈیلوں گا۔
11افرائیم مُظلوم اور فتوی سے دبا ہے کیونکہ اُس نے تقلید پر قناعت کی۔
12پس میں افرائیم کے لئے کیڑا ہُوں گا اور یہُوداہ کے گھرانے کے لے گُھن۔
13جب افرائیم نے اپنی بیماری اور یہُوداہ نے اپنے زخم کو دیکھا تو افرائیم اسور کو گیا اور اُس مُخالف بادشاہ کو دعوت دی لیکن وہ نہ تم کو شفا دے سکتا ہے اور نہ تمہارے زخم کا اندمال کر سکتا ہے۔
14کیونکہ میں افرائیم کے لے شیر ببر اور بنی یہُوداہ کے لئے جوان شیر کی مانند ہُوں گا۔ میں ہاں میں ہی پھاڑوں گا اور چلا جاوں گا ۔ میں اُٹھا لے جاوں گا اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو گا۔
15میں روانہ ہوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاوں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اقرار کر کے میرے چہرہ کے طالب نہ ہوں ۔ وہ اپنی مُصیبت میں بڑی سر گرمی سے میرے طالب ہوں گے۔