Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
11 verses
1آو ہم خُداوند کی طرف رجوع کریں کیونکہ اُسی نے پھاڑا ہے اور وہی ہم کو شفا بخشے گا۔ اُسی نے مارا ہے اور وہی ہماری مرہم پٹی کرے گا۔
2وہ دوروز کے بعد ہم کو حیات تازہ بخشے گا اور تیسرے روز اُٹھا کھڑا کرے گا اور ہم اُسکے حُضور زندگی بسر کریں گے۔
3آو ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عرفان میں ترقی کریں ۔ اُس کا ظُہور صُبح کی مانند یقننی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانند یعنی آخری برسات کی مانند جو زمین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔
4اے افرائیم میں تجھ سے کیا کُروں؟ اے یہُوداہ میں تجھ سے کیا کُروں؟ کیونکہ تمہاری نیکی صُبح کے بادل اور شبنم کی مانند جلد جاتی رہتی ہے۔
5اس لے میں نے ان کو نبیوں کے وسیلہ سے کاٹ ڈالا اور اپنے کلام سے قتل کیا ہےاور میرا عدل نور کی مانند چمکتا ہے۔
6کیونکہ میں قربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہُوں اور خُدا شناسی کو سو ختنی قربانیوں سے زیادہ چاہتا ہوں ۔
7لیکن وہ عہد شکن آدمیوں کی مانند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مجھ سے بےوفائی کی ہے۔
8جلعاد بد کرداری کی بستی ہے۔ وہ خُون آلودہ ہے۔
9جس طرح سے رہزنوں کے غول کسی آدمی کی گھات میں بیھٹے ہیں اُسی طرح کاہنوں کے گروہ سکم کی راہ میں قتل کرتی ہے ہاں اُنہوں نے بدکاری کی ہے۔
10میں نے اسرائیل کے گھرانے میں ایک ہولناک چیز دیکھی۔ افرائیم میں بدکاری پائی جاتی ہے اور اسرائیل نجس ہو گیا۔
11اے یہُوداہ تیرے لے بھی کٹائی کا وقت مُقرر ہے جب میں اپنے لوگوں کو اسیری سے واپس لاوں گا۔