Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
12 verses
1اے خداوند تو میرا خدا ہے۔ میں تیری تمجید کرونگا ۔ تیرے نام کی ستایش کرونگا کیونکہ تو عجیب کام کیے ہیں تیری مصلحتیں قدیم سے وفاداری اور سچائی ہیں۔
2کیونکہ تو نے شہر کو خاک کا ڈھیرکیا۔ ہاں فصیل دور شہر کو کھنڈر کاڈھیر بنا دیا اورپردیسیوں کے محل کو بھی یہاں تک کہ شہر نہ رہا۔ وہ پھر تعمیرنہ کیا جائیگا۔
3اسلیے زبردست لوگ تیری ستایش کرینگے اور ہیبتناک قوموں کا شہر تجھ سے ڈریگا۔
4کیونکہ تومسکین کے لیے قلعہ اورمحتاج کے لیے پریشانی کے وقت ملجا اور آندھی سے پناہ گاہ اور گرمی سے بچانے کو سایہ ہوا جس وقت ظالموں کی سانس دیوار کن طوفان کی مانند ہو۔
5تو پردیسیوں کے شور کو خشک مکان کی گرمی کی مانند دور کریگااور جس طرح ابر کے سایہ سے گرمی نیست ہوتی ہے اسی طرح ظالموں کا شادیانہ بجانا موقوف ہو گا۔
6اوررب الافواج اس پہاڑ پر سب قوموں کے لیے فربہ چیزوں سے ایک ضیافت تیار کریگا بلکہ ایک ضیافت تلچھٹ پر سے نتھری ہوئی مے سے۔ ہاں فربہ چیزوں سے جو پر مغز ہوں اور مے سے جو تلچھٹ پر سےخوب نتھری ہوئی ہو۔
7اور وہ اس پہاڑپر اس پردہ کو جو تمام لوگوں پر گر پڑا اور اس نقاب کو جو سب قوموں پرلٹک رہا ہےدورکریگا۔
8وہ موت کو ہمیشہ کے لیے نابود کریگا اور خداوند خدا سب کے چہروں سے آنسو پونچھ ڈالے گا اور اپنےلوگوں کی رسوائی تمام زمین پر سے مٹا ڈالیگا کیونکہ خداوند نے یہ فرمایا ہے۔
9اور اس وقت یوں کہا جائیگاکہ لو یہ ہماراخدا ہے۔ ہم اسکی راہ تکتے تھے اور وہی ہم کو بچائے گا ۔ یہ خداوند ہے اور ہم اسک انتظار میں تھے اور ہم اسکی نجات سے خوش و خرم ہونگے۔
10کیونکہ اس پہاڑ پر خداوند کا ہاتھ برقرار رہیگا اور موآب اپنی ہی جگہ میں ایسا کچلا جائے گا جیسے مزبلہ کے پانی میں گھاسکچلی جاتی ہے۔
11اور وہ اس کی مانند جو تیرتے ہوئے ہاتھ پھیلاتا ہے اپنے ہاتھ پھیلائیگا پر وہ اس غرور کو اسکے ہاتھوں کتے فن فریب سمیت پست کریگا۔
12اور وہ تیری فصیل کے اونچے برجوں کو توڑ پر پست کریگا اور زمین کے بلکہ خاک کےبرابر کردیگا۔