Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
26 verses
1کیونکہ دیکھو خداوند رب الافواج یروشلیم اور یہوادہ سے سہارا اور تکیہ ۔ روٹی کا تمام سہارا اور پانی کا تمام تکیہ دور کر دے گا۔
2یعنی بُہادر اور صاحب جنگ کو قاضی اور نبی کو فالگیر اور کُہن سال کو۔
3پچاس پچاس کی سرداروں اورعزت داروں اورصلاحکاروں اور ہوشیار کاریگروں اور ماہر جادوگروں کو۔
4اور میں لڑکوں کو اُنکے سردار بناؤنگا اور ننھے لڑکے اُن پر حکمرانی کریں گے۔
5لوگوں میں سے ہر ایک دوسرے پر اور ہر ایک اپنے ہمسایہ پرستم کریگا اور بچے بوڑھوں کی اور رذیل شریفوں کی گُستاخی کریں گے۔
6جب کوئی آدمی اپنے باپ کے گھرمیں اپنے بھائی کا دامن پکڑکر کہے کہ تو پوشاک والا ہے ۔ آ تو ہماراحاکم ہواور اِس اُجڑےدیس پر قابض ہو جا ۔
7اُس وقت وہ بُلند آواز سے کہے گا کہ مُجھ سے انتظام نہیں ہو گا کیونکہ میرے گھرمیں نہ روٹی ہے نہ کپڑا۔ مُجھے لوگوں کا حاکم نہ بناؤ۔
8کیونکہ یروشلیم کی بربادی ہوگئی اور یہوادہ گِر گیا۔ اسلیےکہ اُنکی بول چال اورچال چلن خداوند کی خلاف ہے کہ اُسکی جلالی آنکھوں کو غضب ناک کریں۔
9اُنکے مُنہ کی صورت اُن پر گواہی دیتی ہے ۔ وہ اپنے گناہوں کو سدوم کی مانند ظاہر کرتےہیں اورچھپاتے نہیں۔ اُنکی جانوں پر واویلا ہے!کیونکہ وہ آپ اپنے اوپر بلا لاتے ہیں ۔
10راستبازوں کی بابت کہو کہ بھلا ہوگا کیونکہ وہ اپنے کاموں کا پھل کھائینگے۔
11شریروں پر واویلا ہے! کہ اُنکو بدی پیش آئیگی کیونکہ وہ اپنے ہاتھوں کا کیا پائنگے۔
12میرے لوگوں کی یہ حالت ہے کہ لڑکے اُن پر ظُلم اور عورتیں اُن پر حکمرانی کرتی ہیں۔ اے میرے لوگو! تُمہارے پیشوا تُم کو گُمراہ کرتےہیں اورتُمہارے چلنے کی راہوں کو بگاڑتےہیں۔
13خداوند کھڑا ہے کہ مقدمہ لڑے اور لوگوں کی عدالت کرے۔
14خداوند اپنے لوگوں کے بزرگوں اوراُنکے سرداروں کی عدالت کرنےکو آئیگا ۔ تُم ہی ہو جا تاکستان چٹ کر گئے ہواور مسکینوں کی لوٹ تُمہارے گھروں میں ہے۔
15خداوند رب الافواج فرماتاہے کہ اِسکے کیا معنی ہیں کہ تُم میرے لوگوں کو دباتےاور مسکینوں کے سرکُچلتے ہو ؟۔
16اور خداوند فرماتا ہے چونکہ صیون کی بیٹیاں مُتکبر ہیں اورگردن کشی اورشوخ چشمی سے خرامان ہوتی ہیں اور اپنے پاؤں سے نازرفتاری کرتی اورگھنگھرو بجاتی جاتی ہیں ۔
17اسلیے خداوند صیون کی بیٹیوں کے سرگنجے اور یہوادہ اُن کےبدن بےپردہ کر دےگا۔
18اُس دن خداوند اُنکے خلخال کی زیبائش اور جالیاں اورچاند لے لے گا۔
19اورآویزے اور پہنچیاں اور نقاب۔
20اور تاج اور پازیب اورپٹکے اورعِطردان اور یعِویذ ۔
21اور انگوٹھیاں اور نتھ۔
22اور نفیس پوشاکیں اوراوڑھنیاں اوردوپٹے اورکیِسے ۔
23اور آرسیاں اور باریک کتانی لِباس اور دستاریں اوربُرقعے بھی۔
24اور یوں ہو گا کہ خوشبو کے عوض سڑاہٹ ہو گی اور پٹکےکےبدلے رسی اورگُندھے ہوئے بالوں کی جگہ چندلاپن اورنفیس لباس کے عوض ٹاٹ اور حُسن کے بدلے داغ۔
25تیرے بہادرتِہ تیغ ہونگے اورتیرے پہلوان جنگ میں قتل ہونگے اور تیرے پہلوان جنگ میں قتل ہونگے۔
26اُسکے پھاٹک ماتم اور نوحہ کریں گے اور وہ اُجاڑ ہو کر خاک پر بیھٹے گی ۔