Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
6 verses
1اُس وقت سات عورتیں ایک مردکو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائینگی اور اپنے کپڑے پہنیں گی تو ہم سب سے صرف اتنا کر کہ ہم تیرےنام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمندگی مِٹے۔
2تب خداوند کی طرف سے روئیدگی خوبصورت و شاندار ہو گی اور زمین کا پھل اُن کے لیے جو بنی اسرائیل میں سے بچ نکلے گالذیذ اورخوشنما ہو گا۔
3اور یوں ہو گا کہ جو کوئی صیون میں چھٹ جائیگا اور جوکوئی یروشلیم میں باقی رہے گا بلکہ ہرایک جسکا نام یروشلیم کے باشندوں میں لکھا ہو گا مُقدس کہلائیگا ۔
4جب خداوند صیون کی بیٹیوں کی گندگی دور کریگا اور یروشلیم کا خون رُوحِ عدل اور رُوحِ سوزان کے ذریعہ سے دھو ڈالیگا۔
5تب خداوند پھر کوہ صیون کےہر ایک مکان پر اوراُس کی مجلس گاہوں پردن کو بادل اوردھواں اوررات کو روشن شعلہ پیدا کریگا۔ تمام جلال پر ایک سایبان ہو گا۔
6اور ایک خیمہ ہو گا جو دن کو گرمی میں سایہ دار مکان اور آندھی اور جھڑی کے وقت آرامگاہ اور پناہ کی جگہ ہو۔