Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
21 verses
1خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا اور اُس نے فرمایا۔
2تو بیوی نہ کرنا۔ اس جگہ تیرے ہاں بیٹے بیٹیاں نہ ہوں ۔
3کیونکہ خداوند اُن بیٹوں اور بیٹیوں کی بابت جو اس جگہ پیدا ہُوئے ہیں اُنکی ماؤ ں کی بابت جنہوں نے اُنکو ولادت دی اور اُنکے باپوں کی بابت جن سے وہ پیدا ہُوئے یوں فرماتا ہے ۔
4کہ وہ بُری موت مرینگے ۔ نہ اُن پر کوئی ماتم کریگا اور نہ دفن کئے جائینگے ۔ وہ سطح زمین پر کھاد کی مانند ہو نگے ۔ وہ تلوار اور کال سے ہلاک ہو نگے اور اُنکی لاشیں ہوا کے پرندوں اور زمین کے درندوں کی خوراک ہو نگی۔
5اِسلئےِ خدا یوں فرماتا ہے کہ تو ماتم والے گھر میں داخل نہ ہوا اور نہ اُن پر رونے کے لئے جا نہ اُن پر ماتم کر کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں نے اپنی سلامتی اور شفقت ورحمت کو اِن لوگوں پر سے اُٹھا لیا ہے ۔
6اور اِس ملک کے چھوٹے بڑے سب مر جائینگے ۔ نہ وہ دفن کئے جائینگے نہ لوگ اُن پر ماتم کرینگے اور نہ کوئی اُنکے لئے زخمی ہو گا نہ سر منڈائیگا۔
7نہ لوگ ماتم کرنے والوں کو کھانا کھلا ئینگے تا کہ اُنکو مرُدوں کی بابت تسلی دیں اور نہ اُنکو دِلداری کا پیالہ دینگے کہ وہ اپنے ماں باپ کے غم میں پئیں۔
8اور تو ضیافت والے گھر میں داخل نہ ہونا کہ اُنکے ساتھ بیٹھکر کھائے پئے۔
9کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اِس جگہ سے تمہارے دیکھتے ہوئے اور تمہارے ہی دنوں میں خوشی اور شادمانی کی آوازدُلہے اور دُلہن کی آواز موقوف کراؤنگا۔
10اور جب تو یہ سب باتیں اِن لوگوں پر ظاہر کرے اور وہ تجھ سے پوچھیں کہ خداوند نے کیوں یہ سب بُری باتیں ہمارے خلاف کہیں ؟ ہم نے خداوند اپنے خدا کے خلاف کونسی بدی اور کونسا گناہ کیا ہے؟
11تب تو اُن سے کہنا خداوندفرماتا ہے اِسلئےِ کہ تمہارے باپ دادا نے مجھے چھوڑ دِیا اور غیر معبودوں کے طالب ہوئے اور اُنکی عبادت اور پرستش کی اور مجھے ترک کیا اور میری شریعت پر عمل نہیں کیا۔
12اور تم نے اپنے باپ دادا سے بڑھکر بدی کی کیونکہ دیکھو تم میں سے ہر ایک اپنے بُرے دِل کی سختی کی پیروی کرتا ہے کہ میری نہ سُنے۔
13اِسلئےِ میں تم کو اِس ملک سے خارج کرکے اَیسے ملک میں آوارہ کُرونگا جِسے نہ تم اور نہ تمہارے باپ دادا جانتے تھے اور وہاں تم رات دن غیر معبودوں کی عبادت کروگے کیونکہ میں تم پر رحم نہ کُرونگا۔
14لیکن دیکھ خداوند فرماتا ہے وہ دن آتے ہیں کہ لوگ کبھی نہ کہینگے کہ زندہ خداوند کی قسم جو بنی اِسرائیل کو مصر سے نکال لایا۔
15بلکہ زندہ خداوند کی قسم جو بنی اِسرائیل کو شمال کی سر زمین سے اور اُن سب مملکتوں سے جہاں جہاں اُس اُنکو ہانک دیا تھا نکال لایا اور میں اُنکو پھر اُس ملک میں لاؤنگا جو میں نے اُنکے باپ دادا کو دیا تھا۔
16خداوند فرماتا ہے دیکھ میں بہت سے ماہی گیر وں کو بلواؤنگا اور وہ اُنکو شکار کرینگے اور پھر میں بہت سے شکاریوں کو بلواؤنگا اور وہ ہر پہاڑ سے ہر ٹیلے سے اور چٹانوں کے شگافوں سے اُنکو پکڑ نکالینگے ۔
17کیونکہ میری آنکھیں اُنکی سب روِشوں پر لگی ہیں۔ وہ مجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں اور اُنکی بدکرداری میری آنکھوں سے چھپی نہیں۔
18اور میں پہلے اُنکی بدکرداری اور خطاکاری کی دُونی سزادُونگا کیونکہ اُنہوں نے میری سر زمین کو اپنی مُکروہ چیزوں کی لاشوں سے ناپاک کیا اور میری میراث کو اپنی مکروہات سے بھر دیا ہے۔
19اَے خداوند میری قوت اور میرے گڑھ اور مصیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ ! دُنیا کے کناروں سے قومیں تیرے پاس آکر کہینگی کہ فی الحقیقت ہمارے باپ دادا نے مخص جھوٹ کی میراث حاصل کی یعنی بُطلان اور بے سود چیزیں ۔
20کیا اِنسا ن اپنے لئے معبود بنائے جو خدا نہیں ہیں ۔
21اِسلئےِ دیکھ میں اس مرتبہ اُنکو آگاہ کُرونگا میں اپنا ہاتھ اور اپنا زور اُنکو دکھاؤنگا اور وہ مر جائینگے کہ میرا نا م یہوداہؔ ہے۔