Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1اور یوں ہوا کہ جب یرمیاہؔ سب لوگوں سے وہ سب باتیں جو خداوند اُنکے خدا نے اُسکی معرفت فرمائی تھیں یعنی یہ سب باتیں کہہ چکا۔
2تو عزریاہؔ بن ہوسعیاہؔ اور یوحنانؔ بن قریح ؔ اور سب معزور لوگوں نے یرمیاہؔ سے یوں کہا کہ تو جھوٹ بولتا ہے۔ خداوند ہمارے خدا نے تجھے یہ کہنے کو نہیں بھیجا کہ مصرؔ میں بسنے کو نہ جاؤ۔
3بلکہ بارُوکؔ بن نیریاہؔ تجھے اُبھارتاہے کہ تو ہمارا مخالف ہو تاکہ ہم کسدیوں کے ہاتھ میں گرفتار ہوں اور وہ ہم کو قتل کریں اور اسیر کرکے بابلؔ کو لے جائیں ۔
4پس یوحنانؔ بن قریح ؔ اور سب فوجی سرداروں اور سب لوگوں نے خداوند کا یہ حکم کہ وہ یہوداہ ؔ کے ملک میں رہیں نہ مانا ۔
5پر ےُوحنان بن قریح ؔ اور سب فوجی سرداروں نے یہوداہؔ کے سب باقی لوگوں کو جو تمام قوموں میں سے جہاں جہاں وہ تتر بتر کئے گئے تھے اور یہوداہؔ کے ملک میں بسنے کو واپس آئے تھے ساتھ لیا ۔
6یعنے مردوں اور عورتوں اور بچوں اور شاہزادیوں اور جس کسی کو جلو داروں کے سردار نبوزرودانؔ نے جدلیاہؔ بن اخیقام ؔ بن سافنؔ کے ساتھ چھوڑا تھا اور یرمیاہؔ نبی اور بارُوکؔ بن نیریاہؔ کو ساتھ لیا۔
7اور وہ ملک مصرؔ میں آے کیونکہ اُنہوں نے خداوند کا حکم نہ مانا ۔ پس وہ تحفخیسؔ میں پہنچے۔
8تب خداوند کاکلام تفخیسؔ میں یرمیاہؔ پر نازل ہوا۔
9کہ بڑے پتھر اپنے ہاتھ میں لے اور اُنکو فرعون ؔ کے محل کے مدخل پر جو تفخیسؔ میں ہے بنی یہوداہؔ کی آنکھوں کے سامنے چونے سے فرش میں لگا۔
10اور اُن سے کہہ کہ ربُّ الافواج اِسرؔ ئیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں اپنے خدمتگذار شاہِ بابلؔ نبوکدرؔ ضر کو بلاؤنگا اور اِن پتھروں پر جنکو میں نے لگا یا ہے اُسکا تخت رکھونگا اور وہ اِن پر اپنا قالین بچھائیگا ۔
11اور وہ آکر ملک مصرؔ کو شکست دیگا اور جو موت کے لئے ہیں موت کے جو اسیر ی کے لئے ہیں اسیری کے اور جو تلوار کے لئے ہیں تلوار کے حوالہ کریگا۔
12اور میں مصرؔ کے بت خانوں میں آگ بھڑکا ونگا اور وہ اُنکو جلائیگا اور اسیر کرکے لے جا ئیگا اور جیسے چرواہا اپنا کپڑا لپیٹتا ہے ویسے ہی وہ زمین مصر ؔ کو لپیٹیگا اور وہاں سے سلامت چلا جا ئیگا ۔
13اور وہ بیت شمسؔ کے ستونوں کو جو ملک مصرؔ میں ہیں توڑیگا اور مصریوں کے بت خانوں کو آگ سے جلا دیگا۔