Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
24 verses
1اس ملک کے بادشاہ جنکو بنی اسرائیل نے قتل کرکے انکے ملک پر یرون کے اس پار مشرق کی طرف ارنون کی وادی سے لیکر کوہِ حرمُون تک اور تمام مشرقی میدان پر قبضہ کر لیا یہ ہیں۔
2اموریوں کابا دشاہ سیحون جو جسون میں رہتا تھا اور عروعیر سے لیکر جو وادی ارنون کے کنارے ہے اور اُس وادی کے نیچ کے شہر سے وادی یبوق تک جو بنی عمُون کی سرحد ہے آدھے جلعادپر۔
3اور میدان سے بحرکنرت تک جو مشرق کی طرف ہے بلکہ مشرق ہی کی طرف بیت یسیموت سے ہو کر میدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنوب میں پسگہ کے دامن کے نیچے نیچے حکومت کرتا تھا۔
4اور بسن کے بادشاہ عوج کی سرحد جو رفائیم کی بقیہ نسل سے تھا اور عسارات اور ادرعی میں رہتا تھا۔
5اور وہ کوہِ حرمون اور سلکہ اور سارے بسن میں جسوریوں اور معکاتیوں کی سرحد تک اور آدھے جلعاد میں جو حسبون کے بادشاہ سیحون کی سرحد تھی حکومت کرتا تھا۔
6انکو خداوند کے بندہ موسی اور بنی اسرائیل نے مارا اور خداوند کے بندہ موسی نے بنی رُوبن اور بنی جد اور منسی کے آدھے قبیلہ کو انکا ملک میراث کے طور پر دے دیا۔
7اور یردن کے اس پار مغرب کی طرف بعل جد سے جو وادیِ لبنان میں ہے کوہِ خلق تک جو سعیر کو نکل گیا ہے جن بادشاہوں کو یشوع اور بنی اسرائیل نے مارا اور جنکے ملک کو یشوع نے اسرائیلیوں کے قبیلوں کو انکی تقسیم کے مطابق میراث کے طور پر دے دیا وہ یہ ہیں۔
8کوہستانی ملک اور نشیب کی زمین اور میدان اور ڈھلانوں میں اور بیابان اور جنوبی قطعہ میں حتی اور اموری اور کنعانی اور فرزی اور حوی اور یبوسی قوموں میں سے۔
9ایک یریحو کا بادشاہ ایک عی کا بادشاہ جو بیت ایل کے نزدیک واقع ہے۔
10ایک یروشلیم کا بادشاہ۔ایک جرون کا بادشاہ ۔
11ایک یرموت کا بادشاہ ایک لکیس کا بادشاہ۔
12ایک عجلون کا بادشاہ ایک جزر کا بادشاہ ۔
13ایک دبیر کا بادشاہ۔ایک کا جدر کا بادشاہ۔
14ایک حُرمہ کا بادشاہ۔ایک عراد کا بادشاہ۔
15ایک لِبناہ کا بادشاہ ۔ ایک عدُلا م کا بادشاہ ۔
16ایک مقیدہ کا بادشاہ۔ایک بیت ایل کا بادشاہ ۔
17ایک تفُوح کا بادشاہ ۔ایک حضرکا بادشاہ۔
18ایک افیِق کا بادشاہ ۔ایک لشرون کا بادشاہ۔
19ایک مدون کا بادشاہ ۔ایک حصُور کا بادشاہ۔
20ایک سِمرون مرون کا بادشاہ۔ایک اِکشاف کا بادشاہ۔
21ایک تعنک کا بادشاہ۔ایک مجِدد کا بادشاہ۔
22ایک قادس کا بادشاہ۔ایک کرمل کے یقنِعام کا بادشاہ۔
23ایک دور کی مرتفع زمین کے دور کا بادشاہ ۔ایک گوئیِم کا بادشاہ جو جلجال میں تھا۔
24ایک تِرضہ کا بادشاہ۔یہ سب اِکتیس بادشاہ تھے۔