Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
23 verses
1جب حصُورکے بادشاہ یابین یہ سنا تو اس نے مدون کے بادشاہ یواب اور سمرون کے باشاہ اور اکشاف کے بادشاہ کو ۔
2اور ان بادشاہوں کو جو شمال کی طرف کوہستانی ملک اور کِنرت کے جنوب کے میدان اور نشیب کی زمین اور مغرب کی طرف دور کی مُرتفع زمین میں رہتے تھے۔
3اور مشرق اور مغرف کے کنعانیوں اوراموریوں اور حِتیوں اور جو حرمون کے نیچے مِصفاہ کے ملک میں رہتے تھے بلُوا بھیجا ۔
4تب وہ اور ان کے ساتھ ان کے لشکر یعنی ایک انبوةکِثیرجو تعداد میں سمندر کے کنارے کی ریت کی مانند تھا بہت سے گھوڑوں اور رتھوں کو ساتھ لیکر نکلے ۔
5اور یہ سب بادشاہ مل کر آئے اور انہوں نے میرُوم کی جھیل پر اکٹھے ڈیرے ڈالے تاکہ اسرائیلیوں سے لڑے۔
6تب خداوند نے یشوع سے کہا کہ ان سے نہ ڈر کیونکہ کل اس وقت میں ان سب کو اسرائیلیوں کے سامنے مار کر ڈال دونگا تُوان کے گھوڑوں کی کُونچیں کاٹ ڈالنا اور ان کے رتھ آگ سے جلا دینا۔
7چنانچہ یشوع اور سب جنگی مرد اس کے ساتھ میرُوم کی جھیل پر ناگہانان کے مقابلہ کو آئے اور ان پر ٹوٹ پڑے۔
8اور خداوند نے ان کو اسرائیلیوں کے قبضہ میں کر دیا سو انہوں نے ان کو مارا اور بڑے صیدا اور مِسرفات المائم اور مشرق میںمِصفاہ کی وادی تک ان کو رگیدا اورقتل کیا یہاں تک کہ ان میں سے ایک بھی باقی نہ چھوڑا۔
9اور یشوع نے خداوند کے حکم کے موافق ان سے کیا کہ ان کے گھوڑوں کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور ان کے رتھ آگ سے جلا دئے۔
10پھر یشوع اسی وقت لوٹا اور اس نے حصُورکو سر کر کے اسکے بادشاہ کو تلوار سے مارا کیونکہ اگلے وقت میں حصُور ان سب سلطنتوں کا سردار تھا ۔
11اور انہوں نے ان سب لوگوں کو جو وہاں تھے تِہ تیغ کرکے انکو بالکل ہلاک کردیا۔وہاں کوئی متنفس باقی نہ رہا۔پھر اس نے حُصور کو آگ سے جلادیا۔
12اور یشوع نے ان بادشاہوں کے سب شہروں کو اور ان شہروں کے سب بادشاہوں کو لیکر اور انکو تہ تیغ کرکے بالکل ہلاک کردیا جیسا خداوند کے بندہ موسی نے حکم کیا تھا۔
13لیکن جو شہر اپنے ٹیلوں پر نبے ہوئے تھے ان میں کسی کو اسرئیلیوں نے نہیں جلایا سوا حصُور کے جسے یشوع نے پھونک دیا تھا۔
14اور ان شہر وں کے تمام مال غنیمت اور چوپایوں کو نبی اسرائیل نے اپنے واسطے لوٹ میں لے لیا لیکن ہر ایک آدمی کو تلوار کی دھار سے قتل کیا یہاں تک کہ انکو نابود کردیا اور ایک متنفس کو بھی باقی نہ چھوڑا۔
15جیسا خداوند نے اپنے بندہ موسی کو حکم دیا تھا ویسا ہی موسی نے یشوع کو حکم دیا اور یشوع نے ویسا ہی کیا اور جو جو حکم خداوند نے موسی کو دیا تھا ان میں سے کسی کو اس نے بغیر پورا کئے نہ چھوڑا۔
16سو یشوع نے اس سارے ملک کو یعنی کوہستانی ملک اور سارے جنوبی قطعہ اور جشن کے سارے ملک اور نشیب کی زمین اور میدان اور اسرائیلیوں کے کوہستانی ملک اور اسی کے نشیب کی زمین ۔
17کوہِ خلق سے لیکر جو سعیر کی طرف جاتا ہے بعل جد تک جو وادی لبنان میں کوہ ِحرمون کے نیچے ہے سب کو لے لیا اور انکے سب بادشاہوں پر فتح حاصل کرکے اس نے انکو مارا اور قتل کیا۔
18اور یشوع مدت تک ان سب بادشاہوں سے لڑتا رہا۔
19سوا حویوں کے جو جبعون کے باشندے تھے اور کسی شہر نے نبی اسرائیل سے صلح نہیں کی بلکہ سب کو انہوں نے لڑکر فتح کیا۔
20کیونکہ یہ خداوند ہی کی طرف سے تھا کہ انکے دلوں کو ایسا سخت کردے کہ وہ جنگ میں اسرائیل کا مقابلہ کری�� تاکہ وہ انکو بالکل ہلاک کر ڈالے اور ان پر کچھ مہربانی نہ ہو بلکہ وہ انکو نیست ونابُود کردے جیسا خداوند نے موسی کو حکم دیا تھا۔
21پھر اس وقت یشوع نے آکر عناقیم کو کوہستانی ملک یعنی جرون اور دبیر اور عناب سے بلکہ یہواد ہ کے سارے کوہستانی ملک اور اسرائیل کے سارے کوہستانی ملک سے کاٹ ڈالا ۔یشوع نے انکو انکے شہروں سمیت بالکل ہلاک کردیا۔
22سو عناقیم میں کوئی بنی اسرائیل کے ملک میں باقی نہ رہا۔فقط غزہ اور جات اور شدوُد میں تھوڑے سے باقی رہے۔
23پس جیسا خداوند نے موسی سے کہا تھا اُسکے مطابق یشوع نے سارے ملک کو لے لیا اور یشوع نے اُسے اسرائیلیوں کو انکے قبیلوں کی تقسیم کے موافق میراث کے طور پر دے دیا اور ملک کو جنگ سے فراغت ملی۔