Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
28 verses
1اور بنی اسرائیل کی ساری جماعت نے سیلا میں جمع ہو کر خیمئہ اجتماع کو وہاں کھڑا کیا اور وہ ملک انکے آگے مغلوب ہو چکا تھا ۔
2اور بنی اسرائیل میں سات قبیلے ایسے رہ گئے تھے جنکی میراث انکو تقسیم ہونے نہ پائی تھی ۔
3اور یشوع نے بنی اسرائیل سے کہا کہ تم کب تک اس ملک پر قبضہ کرنے میں جو خداوند تمہارے باپ داد کے خدا نے تم کو دیا ہے سستی کرو گے ؟
4سو تم اپنے لئے ہر قبیلہ میں سے تین شخص چن لو ۔میں انکو بھیجو نگا اور وہ جا کر اس ملک میں سیر کریں گے اور اپنی اپنی میراث کے موافق اسکا حال لکھ کر میرے پاس آئینگے ۔
5وہ اس کے سات حصے کرینگے۔ یہوداہ اپنی سرحد میں جنوب کی طرف اور یوسف کا خاندان اپنی سرحد میں شمال کی طرف رہیگا۔
6سو تم اس ملک کے سات حصے لکھ کر میرے پاس یہاں لاﺅ تا کہ میں خداوند کے آگے جو ہماراخدا ہے تمہارے لئے قرعہ ڈالوں ۔
7کیونکہ تمہارے درمیا ن لاویوں کا کوئی حصہ نہیں اسلئے کہ خداوند کی کہانت ان کی میراث ہے اور جد اور روبن اور منسی کے آدھے قبیلہ کو یردن کے اس پار مشرق کی طرف میراث مل چکی ہے جسے خداوند کے بندہ موسیٰ نے ان کو دیا ۔
8پس وہ مرد اٹھ کر روانہ ہوئے اور یشوع نے ان کو جو اس ملک کا حال لکھنے کے لئے گئے تاکید کی کہ تم جا کر اس ملک میں سیر کرو اور اس کا حال لکھ کر میرے پاس آﺅ اور میں سیلا میں خداوند کے آگے تمہارے لئے قرعہ ڈالونگا ۔
9چنانچہ انہوں نے جا کر اس ملک میں سیر کی اور شہروں کے سات حصے کر کے ان کا حال کتاب میں لکھا اور سیلا کی خیمہ گاہ میں یشوع کے پا س لوٹے ۔
10تب یشوع نے سیلا میں ان کے لئے خداوند کءحضور قرعہ ڈالا اور وہیں یشوع نے اس ملک کو بنی اسرائیل کی تقسیموں کے مطابق ان کو بانٹ دیا ۔
11اور بنی بینمین کے قبیلہ کا قرعہ انکے گھرانوں کے مطابق نکلا اور انکے حصہ کی حد بنی یہوداہ اور بنی یوسف کے درمیان پڑی ۔
12سو انکی شمالی حد یردن سے شروع ہو ئی اور یہ حد یریحو کے پاس سے شمال کی طرف گذر کر کوہستانی ملک سے ہوتی ہوئی مغرب کی طرف بیت آون کے بیابان تک پہنچی ۔
13اور وہ حد وہاں سے لوز کو جو بیت ایل ہے گئی اور لوز کے جنوب سے اس پہاڑ کے برابر ہو تی ہوئی نیچے کے بیت حورون کے جنوب میں ہے عطارات ادار کو جا نکلی ۔
14اور وہ مغرب کی طرف سے مڑ کر جنوب کو جھکی اور بیت حورون کو سامنے کے پہاڑ سے ہوتی ہوئی جنوب کی طرف بنی یہوداہ کے ایک شہر قریت بعل تک جو قریت یعریم ہے چلی گئی ۔یہ مغربی حصہ تھا ۔
15اور جنوبی حد قریت یعریم کی انتہا سے شروع ہو ئی اور وہ حد مغرب کی طرف آب نفتوح کے چشمہ تک چلی گئی ۔
16اور وہاں سے وہ حد اس پہاڑ کے سرے تک جو ہنوم کے بیٹے کی وادی کے سامنے ہے گئی ۔یہ رفائیم کی وادی کے شمال میں ہے اور پھر وہاں سے جنوب کی طرف ہنوم کی وادی اور یبوسیوں کے برابر سے گذرتی ہوئی عین راجل پہنچی ۔
17وہاں سے وہ شمال کی طرف مڑ کر اور عین شمس سے گذر تی ہو ئی جلیلوت کو گئی جو ادمیم کی چڑھائی کے مقابل ہے اور وہاں سے روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر تک پہنچی ۔
18اورپھر شمال کو جا کر میدان کے مقابل رخ سے نکلتی ہوئی میدان ہی میں جا اتری ۔
19پھر وہ حد وہاںسے بیت حجلہ کے شمالی پہلو تک پہنچی اور اس حد کا خاتمہ دریا ی شور کی شمالی کھاڑی پر ہوا جو یردن کے جنوبی سرے پر ہے ۔یہ جنوب کی حد تھی ۔
20اور اس کی مشرقی سمت کی حد یردن ٹھہرا ۔بنی بنیمین کی میراث انکی چوگرد کی حدوں کے اعتبار سے اور انکے گھرانوں کے موافق یہ تھی۔
21اور بنی بنیمین کے قبیلہ کے شہر انکے گھرانوں کے موافق یہ تھے ۔یریحو اور بیت حجلہ اور عیمق قصیص ۔
22اور بیت عرابہ اور صمریم اور بیت ایل۔
23اور عویم اور فارہ اور عفرہ ۔
24اور کفر العمونی اور غفنی اور جبع ۔یہ بارہ شہر تھے اور ان کے گاﺅں بھی تھے ۔
25اور جبعون اور رامہ اور بیروت۔
26مصفاہ اور کفیرہ اور موضہ ۔
27اور رقم اور ارفیل اور ترالہ ۔
28اور ضلع الف اورر یبوسیوں کاشہر جو یروشلیم ہے اور جبعت اور قریت ۔یہ چودہ شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔بنی بینمین کی میراث انکے گھرانوں کے موافق یہ ہے ۔