Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
51 verses
1اور دورسرا قرعہ شمعون کے نام پر بنی شمعون کے قبیلہ کے واسطے انکے گھرانوں کے موافق نکلا اور انکی میراث بنی یہوداہ کی میراث کے درمیان تھی ۔
2اور انکی میراث بیرسبع یا سبع تھا اور مولا دہ۔
3اور حصار سعول اور بالاہ اور عضم ۔
4اور التولد اور بتول اور حرمہ۔
5اور صقلاح اور بیت مرکبوت اور حصار سوسہ ۔
6اور بیت لباﺅت اور ساروحن ۔یہ تیرہ شہر تھے اور ان کے گاﺅں بھی تھے۔
7عین اور رمون اور عتر اورعسن ۔یہ چار شہر تھے اور ان کے گاﺅں بھی تھے ۔
8اور وہ سب گاﺅں بھی ان کے تھے جو ان شہروں کے آس پاس بعلات بیر یعنی جنوب کے رامہ تک ہیں ۔بنی شمعون کے قبیلہ کی میراث ان کے گھرانوں کے موافق یہ ٹھہری ۔
9بنی یہوداہ کی ملکیت میں سے بنی شمعون کی میراث لی گئی کیونکہ بنی یہوداہ کا حصہ ان کے واسطے بہت زیادہ تھا ۔اس لئے بنی شمعون کو ان کی میراث کے درمیان میراث ملی ۔
10اور تیسرا قرعہ بنی زبولون کا ان کے گھرانے کے موافق نکلا اور ان کی میراث کی حد سارید تک تھی ۔
11اور ان کی حد مغرب کی طرف مرعلہ ہوتی ہوئی دباست تک گئی اور اس ندی سے جو یقعنام کے آگے ہے جا ملی ۔
12اور سارید سے مشرق کی طرف مڑ کر وہ کسلوت تبور کی سرحد کو گئی اور وہاں سے دبرت ہوتی ہوئی یفیع کو جا نکلی ۔
13اور وہاں سے مشرق کی طرف جتہ حیفر اورعتہ قاضین سے گذرتی ہوئی رمون کو گئی جو نیعہ ک پھیلا ہو ا ہے ۔
14اور وہ حد اس کے شمال سے مڑ کر حناتون کو گئی اور اور اس کا خاتمہ افتاح ایل کی وادی پر ہوا ۔
15اور قطات اور نحلال اور سمرون اور ادالہ اور بیت لحم ۔یہ بارہ شہر اور انکے گاﺅں ان لوگوں کے ٹھہرے ۔
16یہ سب شہر اور ان کے گاﺅں بنی زبولون کے گھرانوں کے موافق انکی میراث ہے ۔
17اور چوتھا قرعہ اشکار کے نام پر بنی اشکار کے لئے انکے گھرانوں کے موافق نکلا ۔
18اور ان کی حد یزرعیل اور کسولوت اور شونیم ۔
19اور حفاریم اور شیون اور اناخرات ۔
20اور ربیت اور قسیون اور ابض ۔
21اور ریمت اور عین جنیم اور عین حدہ اور بیت فصیص تک تھی ۔
22اور وہ حد تبور اور شخصیماہ اور بیت شمس سے جاملی اور ان کی حد کا خاتمہ یردن پر ہوا۔ یہ سولہ شہر تھے اور ان کے گاﺅں بھی تھے ۔
23یہ شہر اور انکے گاﺅں بنی اشکار کے گھرانوں کے موافق انکی میراث ہے ۔
24اور پانچواں قرعہ بنی آشر کے قبیلہ کے لئے انکے گھرانوں کے موافق نکلا ۔
25اور خلقت اور خلی اور بطن اور اکشاف ۔
26اور الملک اور عماد اور مسال انکی حد ٹھہرے اور مغرب کی طرف کرمل اور سیحور لبنات تک پہنچی ۔
27اور وہ مشرق کی طرف مڑ کر بیت دجون کو گئی اور پھر زبولون تک اور وادی افتاح ایل کے شمال سے ہوکر بیت العمق اور نفی ایل تک پہنچی اور پھر کبول کے بائیں کو گئی ۔
28اور عبرون اور رحوب اور حمون اور قاناہ بلکہ بڑے صیدا تک پہنچی ۔
29پھر وہ حد رامہ ضور کے فصیل دار شہر کی طرف کو جھکی اور وہاں سے مڑ کر حوسہ تک گئی اور اس کا خاتمہ اکزیب کی نواحی کے سمندر پر ہوا ۔
30اور عمہ اور افیق اور رحوب بھی انکو ملے ۔یہ بائیس شہر تھے اور انکے گاﺅں بھی تھے ۔
31بنی آشر کے قبیلہ کی میراث انکے گھرانوں کے موافق یہ شہر او ان کے گاﺅں تھے ۔
32چھٹا قرعہ بنی نفتالی کے نام پر بنی نفتالی کے قبیلہ کے لئے ان کے گھرانوں کے موافق نکلا۔
33اور ن کی سرحد حلف سے ضعننیم کے بلوط سے ادامی نقب اور یبنی ایل ہوتی ہوئی لقوم تک تھی اور اسکا خاتمہ یردن پر ہوا ۔
34اور وہ حد مغرب کی طرف مڑ کر ازنوت تبور سے گذرتی ہوئی حقوق کو گئی اور جنوب میں زبولون تک اور مغرب میں آشر تک اور مشرق میں یہوداہ کے حصہ کے یردن تک پہنچی ۔
35اور فصیل دار شہر یہ ہیں یعنی صدیم اور صیر اور حمات اور رقت اورر کنرت ۔
36اور ادامہ اور رامہ اور حصور ۔
37اور قادس اور ادرعی اور عین حصور۔
38اور اردن اور مجدال ایل اور حریم اور بیت عنات اور بیت شمس ۔
39یہ انیس شہر تھے اور انکے گاﺅں بھی تھے ۔یہ شہر اور انکے گاﺅں بنی نفتالی کے قبیلہ کے گھرانوں کے موافق انکی میراث ہے ۔
40اور ساتواں قرعہ بنی دان کے قبیلہ کے لئے انکے گھرانوں کے موافق نکلا۔ ا
41ور انکی میراث کی حد یہ ہے ۔صرعاہ اور استال اور عیر شمس ۔
42اور شعلبین اور ایالون اور اتلاہ۔
43اور ایلون اور تمناتہ اور عقرون ۔
44اور التقیہ اور جنتتون اور بعلات ۔
45اور یہوداور بنی برق اور جات رمون ۔
46اور مے یرقون اور رقون مع اس سرحد کے جو یافہ کے مقابل ہے۔
47اور بنی دان کی حد انکی اس حد کے علاوہ بھی تھی کیونکہ بنی دان نے جاکر لشم سے جنگ کی اور اسے سر کر کے اس کو تلوار کی دھار سے مارا اوت اس پر قبضہ کر کے وہاں بسے اور اپنے باپ دان کے نام پر لشم کا نام دان رکھا۔
48یہ سب شہر اور ان کے گاﺅں بنی دان کے قبیلہ کے گھرانوں کے موافق ان کی میراث ہے ۔
49پس وہ اس ملک کومیراث کے لئے اکی سرحدوں کے مطابق تقسیم کرنے سے فارغ ہوئے اور بنی اسرائیل نے نون کے بیٹے یشوع کو اپنے درمیان میراث دی۔
50انہوں نے خداوند کے حکم کے مطابق وہی شہر جسے اس نے مانگا تھا یعنی افرائیم کے کوہستانی ملک کا تمنت سرح اسے دیا اور وہ اس شہر کو تعمیر کر کے اس میں بس گیا ۔
51یہ وہ میراثی حصے ہیں جن کو الیعز ر کاہن اور نون کے بیٹے یشوع اور بنی اسرائیل کے قبیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سیلا میں خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے حضور قرعہ ڈالکر میراث کے لئے تقسیم کیا ۔ یوں وہ اس ملک کی تقسیم سے فارغ ہوئے۔