Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
66 verses
1میں ہی وہ شخص ہوں جس نے اُسکے غضب کے عصا سے دُکھ پایا۔
2وہ میرا رہبر ہوا اور مجھے روشنی میں نہیں بلکہ تاریکی میں چلایا۔
3یقینااُسکا ہاتھ دِن بھر میری مخالفت کرتا رہا۔
4اُس نے میرا گوشت اور چمڑ اخشک کردیا اور میری ہڈیاں توڑ ڈالیں۔
5اُس نے میرے اِردگرد دیوار کھینچی اور مجھے تلخی ومشقت سے گھیر لیا۔
6اُس نے مجھے مُدت دراز کے مُردوں کی مانند تاریک مکانوں میں رکھا۔
7اُس نے میرے گرد اِحاطہ بنا دِیا کہ میں باہر نہیں نکل سکتا اُس نے میری زنجیربھاری کردی ۔
8بلکہ جب میں پُکارتا اور دُہائی دیتا ہوں تووہ میری فریاد نہیں سُنتا
9اُس نے تراشے ہوئے پتھروں سے میرے راستے بند کردئے۔اُس نے میری راہیں ٹیڑھی کردیں۔
10وہ میرے لئے گھات میں بیٹھا ہوا ہے ریچھ اور کمینگاہ کا شیر ببر ہے۔
11اُس نے میری راہیں کج کر دیں اور مجھے ریزہ ریزہ کرکے برباد کر دیا
12اُس نے اپنی کمان کھینچی اور مجھے اپنے تیروں کا نشانہ بنایا ۔
13اُس نے اپنے ترکش کے تیروں سے میرے گردن کو چھید ڈالا۔
14میں اپنے سب لوگوں کے لئے مضحکہ اور دِن بھر اُنکاراگ ہوں ۔
15اُس نے مجھے تلخی سے بھر دِیا اور ناگدو نے سے مدہوش کیا۔
16اُس نے سنگریزوں سے میرے دانت توڑے اور مجھے خاکستر یں لٹایا۔
17تو نے میری جان کو سلامتی سے دُور کر دیا ۔میں خوشحالی کو بھول گیا۔
18اور میں نے کہا میں نا تواں ہوا اور خدا وند سے میری اُمید جاتی رہی۔
19میرے دُکھ کا خیال کر ۔میری مصیبت یعنی تلخی اور ناگدونے کو یاد کر۔
20اِن باتوں کی یاد سے میری جان مجھ میں بیتاب ہے۔
21میں اِس پر سوچتا رہتا ہوں ۔اِسی لئے میں اُمیدوار ہوں۔
22یہ خداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہوئے کیونکہ اُسکی رحمت لازوال ہے۔
23وہ ہر صبح تازہ ہے۔تیری وفاداری عظیم ہے ۔
24میری جان نے کہا میرا نجرہ خداوند ہے !اِسلئے میری اُمید اُسی سے ہے
25خداوند اُن پر مہربان ہے جو اُسکے منتظر ہیں ۔اُس جان پر جو اُسکی طالب ہے۔
26یہ خوب ہے کہ آدمی اُمیددار رہے اور خاموشی سے خداوندکی نجات کا اِنتظار کرے ۔
27آدمی کے لئے بہتر ہے کہ اپنی جوانی کے ایام میں فرمانبرداری کرے۔
28وہ تنہا بیٹھے اور خاموش رہے کیونکہ یہ خدا ہی نے اُس پر رکھا ہے
29وہ اپنا منہ خاک رکھے کہ شاید کُچھ اُمید کی صورت نکلے ۔
30وہ اپنا گال اُسکی طرف پھیر دے جو اُسے طمانچہ مارتا ہے اور ملامت سے خوب سیر ہو۔
31کیونکہ خداوند ہمیشہ کے لئے رّد نہ کر یگا۔
32کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تو بھی اپنی شفقت کی فراوانی سے رحم کریگا۔
33کیونکہ وہ بنی آدم پر خوشی سے دُکھ مصیبت نہیں بھیجتا ۔
34رومی زمین کے سب قید یوں کو پامال کرنا ۔
35حق تعالیٰ کے حضور کسی اِنسان کی حق تلفی کرنا
36اور کسی آدمی کا مقدمہ بگاڑنا خداوند دیکھ نہیں سکتا۔
37وہ کون ہے جسکے کہنے کے مطابق ہوتا ہے حالانکہ خداوند نہیں فرماتا؟
38کیا بھلائی اور بُرائی حق تعالیٰ ہی کے حکم سے نہیں ہے؟
39پس آدمی جیتے جی کیوں شکایت کرے جبکہ اُسے گناہوں کی سزا ملتی ہو؟
40ہم اپنی راہوں کو ڈھونڈیں اور جا نچیں اور خداوند کی طرف پھریں ۔
41ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خدا کے حضور آسمان کی طرف اُٹھائیں۔
42ہم نے خطااور سر کشی کی ۔تو نے معاف نہیں کیا۔
43تونے ہمکوقہر سے ڈھاپنا اور رگید ا ۔تو نے قتل کیا اور رحم نہ کیا۔
44تو بادلوں میں مستور ہوا تاکہ ہماری دُعا تجھ تک نہ پہنچے ۔
45تونے ہمکو اقوام کے درمیان کوڑے کرکٹ اور نجاست سا بنادیا
46ہمارے سب دُشمن ہم پر منہ پسارتے ہیں۔
47خوف ودہشت اور ویرانی وہلاکت نے ہمکو آدبایا۔
48میری دُختر قوم کی تباہی کے باعث میری آنکھوں سے آنسوؤں کی نہریں جاری ہیں ۔
49میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں ۔اُنکو آرام نہیں ۔
50جب تک خداوند آسمان پر سے نظر کرکے نہ دیکھے ۔
51میری آنکھیں میرے شہر کی سب بیٹیوں کے لئے میری جان کو آزردہ کرتی ہیں۔
52میرے دُشمنوں نے بے سبب مجھے پرندہ کی مانند رگیدا۔
53اُنہوں نے چاہ زندان میں میری جان لینے کو مجھ پر پتھر رکھا ۔
54پانی میرے سرسے گذُر گیا ۔میں نے کہا میں مر مٹا۔
55اَے خداوند میں نے تہ زندان سے تیرے نام کی دہائی دی۔
56تونے میری آواز سُنی ہے ۔ میری آہ فریاد سے اپنا کان بند نہ کر ۔
57جس روز میں نے تجھے پُکارا تو نزدیک آیا اور تو نے فرمایاکہ ہراسان نہ ہو ۔
58اَے خداوند تونے میری جان کی حمایت کی رو اُسے چھڑایا ۔
59اَے خداوند تونے میری مظلومی دیکھی۔میرا اِنصاف کر ۔
60تونے میرے خلاف اُنکے تمام اِنتقام اور سب منصوبوں کو دیکھاہے۔
61اَے خداوند تو نے میرے خلاف اُنکی ملامت اور اُنکے سب منصوبوں کو سُنا ہے۔
62جو میری مُخالفت کو اُٹھے اُنکی باتیں اور دِن بھر میری مخالفت میں اُنکے منصوبے۔
63اُنکی نشست وبرخاست کو دیکھ کہ میں ہی اُنکاراگ ہوں ۔
64اَے خداوند اُنکے اعمال کے مطابق اُنکو بدلہ دے ۔
65اُنکو کوردِل بنا کر تیری لعنت اُن پر ہو
66قہر سے اُنکو رگید اور روی زمین سے نیست و نابود کردے ۔