Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1اور خداوند نے موسی اور ہارون سے کہا کہ۔
2بنی اسرائیل سے کہو کہ اگر کسی شخص کو جریان کا مرض ہو تو وہ جریان کے سبب سے ناپاک ہے۔
3اور جریان کے سبب سے اسکی ناپاکی یوں ہوگی کہ کواہ دھات بہتی ہو یا دھات کا بہنا موقوف ہو گیا ہو وہ ناپاک ہے۔
4جس بستر پر جریان کا مریض سوئے وہ بستر ناپاک ہو گا اور جس چیز پر وہ بیٹھے وہ چیز ناپاک ہو گی۔
5اور جو کوئی اسکے بستر کو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
6اور جو کوئی اس چیز پر بیٹھے جس پر جریان کا مریض بیٹھا ہو وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
7اور جوکوئی جریان کے مریض کے جسم کو چھوئے وہ بھی اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
8اور اگر جریان کا مریض کسی شخص پر جو پاک ہےتھوک دے تو وہ شخص اپنے کپڑے دھوئے اور پانے سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
9اور جس زین جریان کا مریض سوار ہو وہ این ناپاک ہو گا۔
10اور جو کوئی کسی چیز کو جو اس مریض کے نیچے رہی ہو چھوئے وہ شام تک ناپاک رہے اور جو کوئی ان چیزوں کواٹھائے وہ اپنے کپرے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اورشام تک ناپاک رہے۔
11اور جس شخص کو جریان کا مریض بغیر ہاتھ دھوئے چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
12اور مٹی کے جس برتن کو جریان کا مریض چھوئے وہ توڑ ڈالا جائے پر چوبی برتن پانی سے دھویا جائے۔
13اور جب جریان کے مریض کو شفا ہو جائے تو وہ اپنے پاک ٹھہرنے کے لئے سات دن گنے۔اسکے بعد وہ اپنے کپڑے دھوئے اور بہتے ہوئے میں نہائے تب وہ پاک ہو گا۔
14اور آٹھویں دن دو قمریاں یا کبوتر کے دو بچے لیکر وہ خداوند کے حضور خیمہ اجتماع کے دروازہ پر جائے اور انکو کاہن کے حوالے کرے۔
15اور کاہن ایک کو خطا کی قربانی کے لئے اور دوسرے کو سوختنی قربانی کے لئے گذرانے۔یوں کاہن اسکے لئے اسکے جریان کے سبب سے خداوند کے حضور کفارہ دے۔
16اور اگر کسی مرد کی دھات بہتی ہو تو وہ پانی میں نہائے اور شام تک ناپاک رہے۔
17اور جس کپڑے یا مڑے پر نطفہ لگ جائے وہ کپڑا یا چمڑا پانی سے دھویا جائے اور شام تک ناپاک رہے۔اور وہ عورت بھی جسکے ساتھ مرد صحبت کرے اور منزل ہو تو وہ دونوں پانی سے غسل کریں اور شام تک ناپاک رہیں۔
19اور اگر کسی عورت کو ایسا جریان ہو کہ حیض کا خون آئے تو وہ سات دن تک ناپاک رہیگی اور جو کوئی اسے چھوئے وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
20اور جس چیز پر بیٹھے وہ بھی ناپاک ہو جایئگی۔
21اور جو کوئی اسکے بسترکو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
22اورجو کوئی اس چیز کو جس پر وہ بیٹھی ہو چھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے نہائے اور شام تک ناپاک رہے۔
23اور اگر خون اسکے بستر پر یا جس چیز پر وہ بیٹھی ہو اس پر لگا ہوا ہو اور اس وقت کوئی اس چیز کو چھوئے تو وہ شام تک ناپاک رہے۔
24اور اگر مرد اسکے ساتھ صبحت کرے اور اسکے حیض کا خون اسے لگ جائے وہ سات دن تک ناپاک رہیگا اور ہر ایک بستر جس پر وہ مرد سویئگا ناپاک ہوگا۔
25اور اگر کسی عورت کو ایام حیض کو چھوڑ کر یوں بہت دنوں تک خون آئے یا حیض کی مدت گذرجانے پر بھی خون جاری رہے تو جب تک اسکو یہ میلا خون آتا رہیگا تب تک واپسی ہی رہیگی جیسی حیض کے دنوں میں رہتی ہے۔وہ ناپاک ہے۔
26اور اس جریان خون کے کل ایام میں جس جس بستر پر وہ سویئگی وہ حیض کے بستر کی طرح ناپاک ہوگا اور جس جس چیز پر وہ بیٹھے گی وہ چیز حیض کی نجاست کی طرح ناپاک ہو گی۔
27اور جو کوئی ان چیزوں کو چھوئے وہ ناپاک ہوگا۔وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔
28اور جب وہ اپنے جریان سےشفا پا جائے تو سات دن گنے۔ تب اسکے بعد وہ پاک ٹھہریگی۔
29اور آٹھویں دن وہ دو قمریاں یا کبوتر کے دو بچے لیکر انکو خیمہ اجتماع کے دروازہ پر کاہن کے پاس لائے۔
30اور کاہن ایک کو خطا کی قربانی کے لئے اور دوسرے کو سوختنی قربانی کے لئے گذرانے۔یوں کاہن اسکے ناپاک خون کے جریان کے لئے خداوند کے حضور اسکی طرف سے کفارہ دے۔
31۹اس طریق سے تم بنی اسرائیل کو انکی نجاست سے الگ رکھنا تا کہ دوسرے مقدس کو جو انکے درمیان ہے ناپاک کرنے کی وجہ سے اپنی نجاست میں ہلاک نہ ہوں۔
32اسکے لئے جسے جریان کا مرض ہو اور اسکے لئے جسکی دھات بہتی ہو اور وہ اسکے باعث ناپاک ہو جائے۔
33اور اسکے لئے جو حیض سے ہو اور اس مرد اور عورت کے لئے جنکو جریان کا مرض ہو اور اس مرد کے لئےجو ناپاک عورت کے ساتھ صحبت کرے شرع یہی ہے۔