Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
34 verses
1اور ہارون کے دو بیٹوں کی وفات کے بعد وہ جب خداوند کے نزدیک آئے اور مر گئے۔
2خداوند موسی سے ہمکلام ہوا اور خداوند نے موسی سے کہا اپنے بھائی ہارون سے کہہ کہ وہ ہر وقت پردہ کے اندر کے پاکترین مقام میں سرپوش کے پاس جو صندوق کے اوپر ہے نہ آیا کرے تاکہ وہ مر نہ جائے کیونکہ میں سرپوش پر ابر میں دکھائی دونگا۔
3اور ہارون پاکترین مقام میں اس طرح آئے کہ خطا کی قربانی کے لئے ایک بھڑا اور سوختنی قربانی کے لئے ایک مینڈھالائے۔
4اور وہ کتان کا مقدس کرتہ پہنے اور اسکے تن پر کتان کا پاجامہہو اور کتان کے کمر بند سے اسکی کمر کسی ہوئی ہو اور کتان ہی کا عمامہ اسکے ست پر بندھا ہو۔یہ مقدس لباس ہیں اور وہ انکو پانی سے نہاکر پہنے۔
5اور بنی اسرائیل کی جماعت سے خطا کی قربانی کے لئے دو بکرے اور سوختنی قربانی کے لئے ایک منیڈھالے۔
6اور ہارون خطا کی قربانی کے بھڑے کو جو اسکی طرف سے ہے گذران کر اپنے اور اپنے گھر کے لئے کفارہ دے۔
7پھر ان دونوں بکروں کو لیکر انکو خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے حضور کھڑا کرے۔
8اور ہارون ان دونوں بکروں پر چھٹیاں ڈالے۔ایک چھٹیخداوند کے لئے اور دوسری عزازیل کے لئے ہو۔
9اور جس بکرے پر خداوند کے نام کی چھٹی نکلے اسے ہارون لیکر خطا کی قربانی کے لئے چڑھائے۔
10لیکن جس بکرے پر عزازیل کے نام کی چھٹی نکلے وہ خداوند کے حضور زندہ کھڑا کیا جائے تاکہ اس سے کفارہ دیا جائے اور وہ عزازیل کے لئے بیابان میں چھوڑ دیا جائے۔
11اور ہارون خطا کی قربانی کے بچھڑے کو جو اسکی طرف سے ہے آگے لا کر اپنے اور اپنے گھر کے لئے کفارہ دے اور اس بچھڑے کو جو اسکی طرف سے خطا کی قربانی کے لئے ہے ذبح کرے۔
12اور وہ ایک بخور دان کو لے جس میں خداوند کے مذبح پر کی آگ کے انگارے بھرے ہوں اور اپنی مٹھیاں باریک خوشبو دار بخور سے بھر ے اور اسے پردہ کے اندر لائے۔
13اور اس بخور کو خداوند کے حضور آگ میں ڈالے تاکہ بخور کا دھواں سرپوش کو جو شہادت کے صندوق کے اوپر ہے چھپالے کہ وہ ہلاک نہ ہو۔
14پھر وہ اس بچھڑے کا کچھ خون لیکر اسے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف سرپوش کے اوپر چھڑکے اور سرپوش کے آگے بھی کچھ خون اپنی انگلی سےسات بار چھڑکے۔
15پھر وہ خطا کی قربانی کے اس بکرے کو ذبح کرے جو جماعت کی طرف سے ہے اور اسکے خون کو پردہ کے اندر لاکر جو کچھ اس نے بچھڑے کے خون سے کیا تھا وہی اس سے بھی کرے اور اسے سرپوش کے اوپر اور اسکے سامنے چھڑکے۔
16اور بنی اسرائیل کی ساری نجاستوں اور گناہوں اور خطاؤں کے سبب سے پاکترین مقام کے لئے کفارہ دے اور ایسا ہی وہ خیمہ اجتماعکے لئے بھی کرے جو انکے ساتھ انکی نجاستوں کے درمیان رہتا ہے۔
17اور جب وہ کفارہ دینے کو پاکترین مقام کے اندر جائے تو جب تک وہ اپنے اور اپنے گھرانے اور بنی اسرائیل کی ساری جماعت کے لئے کفارہ دیکر باہر نہآجائے اس وقت تک کوئی آدمی خیمہ اجتماع کے اندر نہ رہے۔
18پھر وہ کلر اس ذبح کے پاس جو خداوند کے حضور ہے جائے اور اسکے لئے کفارہ دے اور اس بچھڑے اور بکرے کا تھوڑا تھوڑا سا خون لیکر ذبح کے سینگوں پر گردا گرد لگائے۔
19اور کچھ خون اسکے اوپر سات بار اپنی انگلی سے چھڑکے اور اسے بنی اسرائیل کی نجاستوں سے پاک اور مقدس کرے۔
20اور جب وہ پاکترین مقام اور خیمہ اج��ماع اور مذبح کے لئے کفارہ دے چکے تو اس زندہ بکرے کو آگے لائے۔
21اور ہارون اپنے دونوں ہاتھ اس زندہ بکرے کے سر پر رکھ کر اسکے اوپر بنی اسرائیل کی سب بدکاریوں اور انکے سب گناہوں اور خطاؤں کا اقرار کرے اور انکو اس بکرے کے سرپر دھر کر اسے کسی شخص کے ہاتھ جو اس کام کے لئے تیار ہو بیابان میں بھجوا دے۔
22اور وہ بکرا ان کی سب بدکاریاں اپنے اوپر لادے ہوئے کسی ویرانہ میں لے جایئگا،سووہاس بکرے کو بیابان میں چھوڑدے۔
23پھر ہارون خیمہ اجتماع میں آکر کتان کے سارے لباس کو جسے اس نے پاکترین مقام میں جاتے وقت پہنا تھا اتارے اور اسکو وہیں رہنے دے۔
24پھروہ کسی پاک جگہ میں پانی سے غسل کرکے اپنے کپڑے پہن لے اور باہر آکر اپنی سوختنی قربانی اور جماعت کی سوختنی قربانی گذرانے اور اپنے لئے اور جماعت کے لئے کفارہ دے۔
25اور خطا کی قربانی کی چربی کو مذبح پر جلائے۔
26اور جو آدمی بکرے کو عزازیل کے لئے چھوڑ کر آئےوہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے نہائے اسکے بعد وہ لشکر گاہ میں داخل ہو۔
27ٌاور خطا کی قربانی کے بچھڑے کو اور خطا کی قربانی کے بکرے کو جنکا خون پاکترین مقام میں کفارہ کے لئے پہنچا جائے انکو وہ لشکر گاہ سے باہر لے جائیں اور انکی کھال اور گوشت اور فضلات کو آگ میں جلادیں۔
28اور جو انکو جلائے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اسکے بعد وہ شکرگاہ میں داخل ہو۔
29اور یہ تمہارے لئے ایک دائمی قانون ہو کہ ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو تم اپنی اپنی جان کو دکھ دینا اور اس دن کوئی فائدہ وہ دیسی ہو یا پردیسی جو تمہارے بیچ بودوباش رکھتا ہو کسی طرح کا کام نہ کرے۔
30کیونکہ اس روز تمہارے واسطے تم کو پاک کرنے کے لئے کفارہ دیا جایئگا۔سو تماپنے سب گناہوں سے خداوند کے حضور پاک ٹھہروگے۔
31یہ تمہارے لئے خاص آرام کا سبت ہو گا۔تم اس دن اپنی اپنی جان کو دکھ دینا۔یہ دائمی قانون ہے۔
32اور جو اپنے باپ کی جگہ کاہن ہونے کے لئے مسح اور مخصوص کیا جائے وہ کاہن کفارہ دیا کرے یعنی کتان کے مقدس لباس کو پہن کر۔
33وہ مقدس کے لئے کفارہ دے اور خیمہ اجتماع اور مذبح کے لئے کفارہ دے اور کاہنوں اور جماعت کے سب لوگوں کے لئے کفارہ دے۔
34سویہ تمہارے لئے ایک دائمی قانون ہو کہ تم بنی اسرائیل کے واسطے سال میں ایک دفعہ انکے سب گناہوں کا کفارہ دو اور اس نے جیسا خداوند نے موسی کو حکم دیا تھا ویسا ہی کیا۔